• شاعری کیا ہے ۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    شاعری کیا ہے

    شاعری کیا ہے ’’ کیاشاعری آہنگ کانام ہے؟‘‘ ’’نہیں ہر گز نہیں ‘‘ ’’کیوں؟ کیسے؟ کیا آپ کسی باوزن جملے کو شاعری نہیں کہیں گے‘‘ ’’نہیں ۔کیونکہ اگر چار یا پانچ ایک وزن کے لفظ ایک لائن میں لکھ دئیے جائیں تو وہ جملہ وزن میں آجاتا ہے جیسے (مظہر ، اکرم ، امجد بھائی ہیں )اب یہ جملہ وزن میں توہے اگر اسے شاعری تسلیم کر لیا جائے توہر وہ شخصجو لفظ کا جوڑنکالنا جانتا ہے اس کے لئے شعر کہنا کوئی مشکل بات نہیں۔ مثال کے طور پر ’’بادل ‘‘کے لفظ میںدو رکن ہیں ایک ’’با‘‘ اور ایک ’’دل ‘‘با میں ’’ب ‘‘ پر زبر ہے یعنی متحرک…