بیچارے الطاف حسین
بیچارے الطاف حسین الطاف بھائی کی زندگی خطرے میں ہے۔”یاسلامُ‘ کا ورد جاری رکھیئے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ برطانوی میڈیا رپورٹ سے متحدہ کے خلاف باقاعدہ ”عالمی سازش“ کا آغاز ہوگیا ہے۔پتہ نہیں عالمی طاقتیں بیچارے الطاف حسین کے خلاف کیوں ہو گئی ہیں ۔وہ تو بڑے نستعلیق آدمی ہیں ۔شعر و شاعری سے شغف رکھتے ہیں ،کوثر و تسنیم سے دھلی ہوئی اردو بولتے ہیں ۔زرداری ہاؤس والے کہتے ہیں صدر زرداری کی اردو انہی کے ساتھ مسلسل ٹیلی فونک گفتگو کے سبب اتنی نکھر آئی ہے وگرنہ وہ تو پوچھا کرتے تھے فرزانہ راجہ چلا گیا ہے مولانا فضل الرحمن آئی ہے…
شرم ناک
شرم ناک شرم عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مفہوم”حیا“ کا ہے اور” ناک“ فارسی زبان کا لاحقہ ہے ۔ جیسے ”نم ناک “ زہر ناک “ ”افسوس ناک“ وغیرہ ۔اردو دائرہ معارف العلوم کے مطابق اس لفظ کا پہلامفہوم شرمیلا، شرمگیں اور باحیا کا ہے۔ لغت کے مطابق اردو شاعری میں اس لفظ کا استعمال کچھ اس طرح ہوا ہے خلوت نہیں محال بتِ شرم ناک سے دورِ زمانہ حلقہ بیرونِ در تو ہو اس ترکیب کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ ایسا فعل جس سے خجالت اور شرم لاحق ہو۔ عمران خان نے یقینا اس لفظ کو اسی مفہوم میں استعمال کیا ہے مگر یہ سوال…
فورتھ شیڈول سےرحمان بابا تک
فورتھ شیڈول سےرحمان بابا تک مولانا مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی معذرت کر لی۔میرا عدالت ِ عالیہ سے سوال ہے کہ سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔رحمان بابا نےچار سو سال پہلے کہا تھا روشنی گلیوں میں ہے دانشوروں کے فیض سے صاحبان علم دنیا کے ہوئےہیں پیشوا جو تلاش حق میں ہیں علم والوں کو کریں وہ رہنما جاہلوں کی زندگی تو مردہ لوگوں کی طرح ہے کتنے ستم کی بات ہے کہ جب یہی سوال رحمان بابا کے مزار…
امن کی آشا
امن کی آشا بے شک ہر دھڑکتا ہوادل امن کی آشا سے لبریز ہوتا ہے۔ سارے خوش داغ، فاختہ کے پھڑپھڑاتے ہوئے پروں میں زندگی کی بقا دیکھتے ہیں ۔بہتے ہوا خون کسی نارمل آدمی کو اچھا نہیں لگ سکتا۔کسی کو مرتے ہوئے دیکھنا دنیا کا سب سے تکلیف دہ عمل ہے ۔مگر ہم برصغیر کے لوگ جنگ کے خواب دیکھتے ہیں ۔ایٹم بم چلانے کی باتیں اس طرح کرتے ہیں جیسے شبِ برأت میں آ تش بازی کی گفتگو ہو۔میں نے بہت غور کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا اصل سبب کیا ہے ۔کیا صرف کشمیر ، تو مجھے احساس ہوا، نہیں ،اصل وجہ ہوسِ…
خسارے کا کاروبار
خسارے کا کاروبار وہ شاہکار آگیا ہے جس کا انتظار تھا یعنی بجٹ آگیا ہے۔ سب سے زیادہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ صدر پاکستان کی تنخواہ میں چھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔جن کو پہلے صرف ماہانہ دس لاکھ روپے ملتے تھے ۔حسبِ ِروایت آٹا، دال، چاول ،دودھ ،مٹی کا تیل اور چینی وغیرہ تومہنگی ہونی تھیں سو ہوگئی ہیں مگر جوتے بھی مہنگے کردئیے گئے شاید ان کا غلط استعمال زیادہ ہونے لگا تھا۔بڑے بڑے لوگ ان سے سرفراز ہونے لگے تھے۔کپڑے بھی مہنگے کر دئیے گئے۔ سگریٹ کے ساتھ پان پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔بیڑی بھی مہنگی کر دی گئی…
گاڈ فادر کے بعد سسلین مافیا
گاڈ فادر کے بعد سسلین مافیا تلخی ، تنائو ،بدمزگی جھگڑے تک پہنچتی ہوئی لگ رہی ہے ۔جب سے پانامہ لیکس کا کیس عدالت عظمی کی عمارت میں داخل ہوا ہے پوری قوم کی آنکھیں اُسی کے دروازے پر لگی ہیں اور حکومت کو بھی لگ رہا ہےکہ فیصلہ اُس کے حق میں نہیں آرہا۔سو حکومت پریشان ہے اور پریشانی سے نہال ہو کرایسے کام کرتی چلی جارہی ہے جس کی وجہ سے تلخی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ایک طرف سفید کا غذ پرحکومت جج صاحبان کے ریمارکس کوافسوسناک قرار دے رہی ہے تودوسری طرف سپریم کورٹ یہی کہہ رہی ہے کہ ہم دھمکیوں سے مرعوب…
کیپٹن صفدر کی کچھ دلچسپ باتیں
کیپٹن صفدر کی کچھ دلچسپ باتیں منصور آفاق کیپٹن صفد ر کی باتیں بڑی حیران کن ہوتی ہیں لوگ انہیں بڑی دلچسپی سے پڑھتے ہیں اور میرا شمار بھی لوگوں میں ہوتا ہے ۔ان کی کچھ حیرت انگیز باتیں اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کرنا چاہ رہا ہوں ۔توقع ہے کہ پسند آئیں گی ۔انہوں نے فرمایا ہےکہ جب ممتاز قادری کو پھانسی کی سزا دی گئی تولاکھوں لوگ اس کےجنازے میں شریک ہوئےتھےوہ دراصل عدالت کے غلط فیصلے کے خلاف عوام کا احتجاج تھا ۔بالکل اُسی طرح جیسے نواز شریف کے خلاف ہونے والے فیصلے کو عوام نے تسلیم نہیں کیا۔کیسا دور رس نکتہ نکالا ہے ۔ یہ اور…
محاسن ِ جمال ِ القران
’’بسم اللہ الرحمن الرحیم ‘‘ ’’اللہ کے نام سے( شروع کرتا ہوں) ۔ (جو) بہت ہی مہربان ۔اور ہمیشہ رحم کرنے والا (ہے)‘‘۔(جمال القران ) اکثرمترجمین نے بسم اللہ کے جو تراجم کئے ہیں وہ تمام اپنی جگہ پر درست ہیں مگر جو جمال جو خوبصورتی پیر کرمؒ شاہ کے قلم سے طلوع ہوئی ہے وہ پہلے تراجم میں موجود نہیں ۔مثال کے طور پر کسی نے ترجمہ کیا ہے ’’ شروع کرتا ہوں میں ساتھ نام اللہ بخشش کرنے والے مہربان کے ۔ ‘‘ کسی نےلکھاہے ’’اللہ کے نام سے جورحمان و رحیم ہے ۔ ‘‘ ۔ کہیں یہ ترجمہ یوں ہوا ہے ۔’’اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع ہے جو نہایت بخشش والا بہت مہربان ہے ۔ ‘کہیں…
پاکستانی مجاہد صرف پاکستانی فوجی ہیں
پاکستانی مجاہد صرف پاکستانی فوجی ہیں میں نے ایک بار احمد فراز سے پوچھا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کیا ہے تو انہوں نے کہا تھا۔”بھارت کے ساتھ ہر سطح پر جنگ ۔ کشمیر کی جنگ ، آزادی کی جنگ ہے حق ِ خود ارادیت کی جنگ ہے اور ہر آزاد ضمیر کو اس کا ساتھ دینا چاہئے ۔میں نے زندگی بھرقلم کے ساتھ کشمیر کی جنگ جاری رکھی ہے مگراس کا آغاز بندوق اٹھا کر کیا تھا” اور پھر احمد فراز اپنے یادوں میں کھو گئے ”کالج کے دنوں میں ہم پچیس چھبیس جوان اس مقصد کے لئے چن لئے گئے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے والی تھیں ہمیں…
ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ
ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ مجھے یہ سوچنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ سہیل وڑائچ کون ہیں ۔وہ کہاں پیدا ہوا تھے کب پیداہواتھے میرے لئے یہی کافی ہے کہ سہیل وڑائچ ایک سچے انسان ہیں اور انسانوں کے اس عالمگیر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کے دل دھڑکتے ہیں ۔جن کی آنکھیں دوسروں کے درد پر نم ہوتی ہیں ۔جو ہمیشہ صبحوں کے خواب دیکھتے ہیں ۔جن کے قلم سے روشنی نکلتی ہے ۔ سہیل وڑائچ کے متعلق کچھ لکھتے ہوئے مجھے ایک چھوٹا سا بچہ گالف ریڈ مائر یاد آگیا ۔بہت سال پہلے بنجمن فرینکلن پر مختصر سے مختصر مضمون لکھنے کاعالمی مقابلہ فرینکلن لائبریری والوں…