24/25
24/25 یوں تو ڈیرہ اسمٰعیل کی شناخت کے بہت سے حوالے ہیں مگرمیں نے اس شہر کو ہمیشہ غلام محمد قاصرکے حو الے سے پہچانا ہے جس نے کہا تھا تم ناحق ناراض ہوئے ہوورنہ مے خانہ کا پتہ ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے گذشتہ پانچ سالوں میں اس شہر میں اتنی دہشت گردی ہوئی کہ ڈیرہ جسے پھولوں کا ڈیرہ کہا جاتا تھا وہ ”لہو کے ڈیرے “میں بدل گیااور اس کا سب زیادہ جمعیت علمائے اسلام کو ہوا جو مفتی محمود کے زمانے میں یہاں کی مقبول جماعت تھی مگرمذہبی بنیادوں پر ہونے والی دہشت گردی کے سبب رفتہ رفتہ لوگ…
عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی
عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی بے شک اس وقت پاکستان تبدیلی کی شاہراہ پر رواں دواں ہے۔ لوگ اہل زر اور اہل شر کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔گیارہ ستمبر کی طرح گیارہ مئی کا دن بھی سرمایہ دارانہ نظام کیلئے ایک یادگار دن بننے والا ہے۔الیکشن کے ایسے نتائج سامنے آنے والے ہیں کہ زر اور شر سکتے کے عالم میں آجائیں گے اور تجزیہ نگار ششدر رہ جائیں گے۔ ویسے شہباز شریف کو کچھ کچھ اندازہ ہوچکا ہے انہیں اپنی فلم فلاپ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کیاعجیب بات ہے کہ پچھلے پانچ سال سے خود زرداری کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنے…
الیکشن ہونا نہ ہونا ایک برابر
الیکشن ہونا نہ ہونا ایک برابر اگرچہ چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ الیکشن ہر حال میں ہوں گے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ سات ، آٹھ اور نو مئی کے دن خیریت سے گزر جائیں یا ان سے پہلے کچھ ایسا نہ ہو جائے، کچھ ویسا نہ ہوجائے۔ وہ لوگ جو کافی عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ گیارہ مئی کو انتخابات نہیں ہوں گے، جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں انہی لوگوں کے اندازے درست لگ رہے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ بلوچستان ، کراچی اور صوبہ پختونخوا میں الیکشن کی صورتحال خاصی مخدوش ہے، اگر تین صوبوں میں الیکشن نہ ہو سکیں…
الیکشن کے بعد پھر الیکشن
الیکشن کے بعد پھر الیکشن کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی کا نعرہ ایک دھوکہ ہے ۔ووٹ سے تبدیلی ممکن نہیں۔۔یہ صرف ایک سیاسی نعرہ ہے ۔حکمران اس وقت تک تبدیلی نہیں لاسکتے جب تک لوگ اپنے آپ کو تبدیل نہ کریں ۔اگر عوام چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے تو وہ خود کو تبدیل کریں اچھے شہری بنیں ، اولاد کم پیدا کریں ،محنت کریں، حلال کی روزی کھائیں،کرپشن نہ کریں ، جھوٹ نہ بولیں،دھوکا نہ دیں،پورے روزے رکھیں ، باجماعت پانچ وقت کی نماز پڑھیں وغیرہ وغیرہ تو پاکستان تبدیلی ممکن ہے وگرنہ نہیں۔ میرے خیال میں اس وقت ایسی باتوں کا پرچار کرنے والے صاحبان ِ…
میانوالی سے لیہ تک
میانوالی سے لیہ تک میرا سفر برمنگھم سے شروع ہوا تھا۔پہلی مسافر نوازی پی آئی اے نے کی تھی مگراس وقت میں پی آئی اے کی واسوخت نہیں کہنا چاہ رہا۔ میرا مقصد صرف میانوالی اور لیہ کے سفر میں مسافر نوازیوں کی داستان رقم کرنا ہے ۔ویسی ہی مسافرنوازیاں جیسی ان دنوں انگلینڈ سے ترکی تک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حصے میں آئی ہوئی ہیں ۔آہ نواز شریف ۔ان کی آخری امید کا چراغ بھی گل ہوگیا ۔سپریم کورٹ نےاپنا فیصلہ برقرار رکھا۔’’مجھے کیوں نکالا گیا ‘‘ کےپُر ملال جملے کو لازوال بنادیا۔اگرچہ سابق وزیراعظم کے لئےلندن میں مسافرنوازیاں کمال تک پہنچی ہوئی ہیں مگر انہیں کچھ…
نئے پاکستان کا نقشہ
نئے پاکستان کا نقشہ مجھے گولائی میں تراشی ہوئی نمل جھیل کی سفید پہاڑیوں کی قسم جہاں عمران خان نے نمل کالج قائم کیا ۔نمل کالج برطانیہ کی عظیم الشان بریڈفورڈ یونیورسٹی کا ایک حصہ ہے اور اس یونیورسٹی کے چانسلر عمران خان ہیں۔یورپ میں یہ مقام ان سے پہلے کسی پاکستانی کو نصیب ہوا ۔ مجھے نمک کی کانوں میں کان کنوں کی نمک میں گھلتی ہوئی ہڈیوں کی قسم جن کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے عمران خان شوکت خانم ہسپتال بنایا۔ مجھے کندیاں کے جنگلوں میں صبح سویرے شور مچاتے ہوئے کالے تیتروں کی قسم جو ہر صبح عمران خان کیلئے الحمد کی صداؤں میں دعائیں کرتے ہیں۔…
ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے
ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے یہ تو طے پاگیا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ یہ بھی معلوم چکاہے کہ دھاندلی کیسے ہوئی ہے۔ کیونکہ پچیس کے قریب قومی اسمبلی کی نشستوں پر کئی پولنگ سٹیشن ایسے ہیں جہاں کل ووٹوں کی ایک ہزار تھی وہ ڈالے جانے والے ووٹ کی تعداد پندرہ سو نکلی اورعمران خان نے بڑی شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف انہی حلقوں میں دوبارہ گنتی کیلئے کہا ہے ۔یہ وہ حلقے ہیں جہاں جعلی ووٹ ڈالنے والوں کوجعلی سازی کرنا بھی نہیں آسکی تھی۔یہ اسی طرح کا عمل ہے جیسے کسی طالب علم کے پاس کمرہٴ امتحان نقل پہنچے اور اس پر لکھا ہوا ہوکہ…
عطاالحق قاسمی کی جیت
عطاالحق قاسمی کی جیت عطاالحق قاسمی کو اس بات کا بہت دکھ تھا کہ تحریک انصاف کے نوجوانوں نے ان کے متعلق بہت بری بری باتیں کی ہیں ۔جس پر میں نے ہمیشہ افسوس کا اظہار کیا اور کہا آپ نواز شریف کے حق میں کچھ زیادہ ہیں ۔قاسمی صاحب اور میرے درمیان یہ سلسلہ تقریباً دو ماہ تک چلتا رہا۔ اب جب قاسمی صاحب جیت گئے یعنی نون لیگ جیت گئی اور میں ہار گیا یعنی تحریک انصاف ہار گئی توقاسمی صاحب نے کہا”منصور اپنے اور میرے رویے میں فرق دیکھو ۔ تم مجھے ہمیشہ یہی کہتے رہے ہو کہ عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں اس لئے…
قاتلوں سے مذاکرات
قاتلوں سے مذاکرات وہ پاکستانی طالبان جنہوں نے شمالی وزیرستان میں اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے جووہاں اپنا پرچم لہراتے ہیں ،اپنا قانون چلاتے ہیں ،نہ پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں نہ پاکستانی حکومت کو ۔۔۔اور مسلسل کئی سالوں سے پاکستانی فوج اور پاکستانی عوام کے ساتھ جنگ کرتے آرہے ہیں اوراس وقت تک ہزاروں پاکستانیوں کو قتل کر چکے ہیں ۔بے گناہوں کوقتل کرناجن کامحبوب مشغلہ ہے۔ انسانی زندگی کی جن کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ۔ہمارے بے شمار فوجی بھائی بھی جن کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں ۔اتنے زیادہ سپاہی انڈیا اور پاکستان کی جنگوں میں شہید نہیں ہوئے تھے جتنے ان کے ہاتھوں شہادت حاصل کر…
سکل ڈیولپمنٹ کونسل
سکل ڈیولپمنٹ کونسل سکل ڈیولپمنٹ کونسل ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے سرکارکی بنائی ہوئی ایک کونسل ہے جو ملک وملّت ایسے فنون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا ہے جن کی ہمہ وقت قومی صنعت کو ضرورت رہتی ہے۔یہ دراصل ایک اور سرکاری محکمے نیشنل ٹریننگ بیورو کے الحاق سے کام کرنے والا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ سکل ڈیولپمنٹ کونسل کی چار بڑی شاخیں ہیں جو علی الترتیب اسلام آباد، کراچی، لاہور، اور پشاور میں کام کررہی ہیں۔صوبائی کونسلز کا حال تو پہلے سے ابتر تھا البتہ اسلام آباد سکل ڈیولپمنٹ کونسل گزشتہ سالوں میں کماحقہْ کام کیا۔ پٹرولیم، سول انجنیئرنگ، مکینکل انجنیئرنگ، الیکٹریکل انجنیئرنگ حتٰی…