تبدیلی کی بشارتیں
تبدیلی کی بشارتیں یہ کتنی عجیب و غریب صحافت ہے کہ جس جلسے میں دو لاکھ کرسیاں لگائی گئیں اور جہاں ہر پانچ میں سے ایک آدمی کو کرسی نصیب ہوئی وہاں رپوٹنگ یہ کی گئی کہ جلسے میں ستر ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک لوگ تھے اورجنرل پرویز مشرف کے استقبال میں آنے والے دو چار ہزار لوگوں کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر قرار دیا گیا۔ایک تجزیہ نگار نے تو یہاں تک فرمادیاکہ” جلسے میں کچھ لوگ جمع ہو گئے تھے مگرعمران خان کو ووٹ کسی نے نہیں دینا “۔ایسے تجزیوں پر قربان ہونے کو جی چاہتاہے ۔ ہم کو معلوم ہے ”جلسے“ کی حقیقت…
حفیظ اللہ نیازی کے نام
حفیظ اللہ نیازی کے نام حفیظ اللہ خان ! آپ عمران خان سے ناراض ہیں کہ انہوں نے ڈاکٹر شیر افگن کے بیٹے امجد خان کو میانوالی سے تحریکِ انصاف کا ٹکٹ کیوں دیا ہے۔ اس نشست پر انعام اللہ خان کا حق تھا بے شک آپ کا ناراض ہونا بجا ہے۔ انعام اللہ خان اس نشست سے نون لیگ کے ایم این اے رہے ہیں وہ نون لیگ کو چھوڑ کر تحریک ِانصاف میں آئے اور تمام ٹی وی چینلوں پر بھرپور انداز میں تحریک انصاف کی وکالت کرتے رہے بلکہ انہوں نے تحریک انصاف کیلئے دن رات ایک کر دیا، نون لیگ سے دشمنی مول لی جس کی…
ہوس اقتدار کے پجاری
ہوس اقتدار کے پجاری پاکستان کے بربادی کا اصل سبب ہوسِ اقتدارہے۔۔صرف ہوس اقتدار ۔کبھی اقتدار کے حصول کیلئے اور کبھی اقتدار کو طوالت دینے کیلئے اس ملک کو تباہی کے آخری دہانے پر پہنچا دیا گیا ۔ مارشل لاء بھی ہوسِ اقتدار کی کوکھ سے بر آمد ہوئے۔ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر نے بھی ہوسِ اقتدار کے ہاتھوں مجبور کر 1977کے انتخابات میں ناقابل معافی غلطیاں کیں۔نون لیگ نے ہوس اقتدارمیں سپریم کورٹ پر حملہ کردیاتھا۔وہ بھی ہوس اقتدار تھی جس نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔پاکستان کے جسم کا وہ حصہ جس میں ستاون فیصد آبادی تھی جسے ہم مشرقی پاکستان کہتے تھے…
کیامظہر برلاس سچ کہتے ہیں
کیامظہر برلاس سچ کہتے ہیں مظہر برلاس نے اپنے کالم میں یہ پیش گوئی کی ہے کہ کچھ بڑی پارٹیاں الیکشن سے بائیکاٹ بھی کر سکتی ہیں ۔مظہر برلاس کی پیش گوئیاں بہت کم غلط ثابت ہوتی ہیں ۔مگر مجھے لگتا ہے کہ اس مرتبہ یہ پیش گوئی درست ثابت نہیں ہوسکتی ۔الیکشن کمیشن بڑے بڑے مگرمچھوں کو الیکشن سے باہر نہیں نکالیں گے چاہے ان کے خلاف کتنے ہی جرائم کے ثبوت کیوں نہ ہوں ۔شہباز شریف کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔جس کے ثبوت میں یہی بات کافی ہے کہ چوہدری نثار کو کلیئر کردیا گیاہے ۔صدر زدراری کو مخدوم امین فہیم یوسف رضا گیلانی اورراجہ…
کیا واقعی الیکشن ہو رہے ہیں
کیا واقعی الیکشن ہو رہے ہیں میں ایک طویل عرصہ سے یہی لکھتا آرہا ہوں کہ” اگر“ الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف کا سونامی زر اور شرکی طاقتوں کو بہا لے جائے گا۔کل یہی جملہ جب میں نے اسلام آباد کی ایک تقریب میں کہا توکوئی دل جلا بول پڑا، کہنے لگا ”اگر ہوئے تو“ کو چھوڑئیے ”مگر ہو رہے ہیں کہئے“۔ بے شک الیکشن ہو رہے ہیں اور میری یہی دعا ہے کہ خیر خیریت سے پاکستانی قوم انتخابات کے اس عرصہٴ انتقال سے گزر جائے ”مگر “ یہ اسی دل جلے والا ” مگر “ لگتا نہیں۔چلئے اسی پر بات کر لیتے ہیں کہ مجھے کیوں یہ الیکشن…
پیپلز پارٹی کا تابوت
پیپلز پارٹی کا تابوت میں آ ج کل اسلام آباد میں مظہر برلاس کا مہمان ہوں۔گذشتہ رات میں کچھ جلدی سونے چلا گیا تھا۔رات کوئی گیارہ بجے مجھے عمار برلاس نے آکر جگایا کہ میانوالی سے کوئی شخصیت تشریف لائی ہے اور ملاقات کی خواہش مند ہے۔میانوالی کا نام سنتے ہی میں فوراً اٹھ کھڑا ہوا۔آخر علاقائی تعصب بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔ڈرائنگ روم میں داخل ہوا تو ایک اجنبی سے نوجوان کا چہرہ دکھائی دیا ۔مظہر برلاس نے تعارف کرایا کہ یہ خالد اعوان ہیں ۔میانوالی این اے 72 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔علیک سلیک ہوئی۔ ڈاکخانے ملائے گئے اور میں نے اسے مبارک باد دیتے ہوئے…
این اے،71۔72
این اے،71۔72 مجھے میانوالی سے امجد خان کا ٹیلی فون آیا تو کہنے لگا کہ یہ نون لیگ کے ترجمان پنجاب میں بیورو کریسی کے تبادلوں پر اتنے سیخ پا کیوں ہیں۔کیا نون لیگ عوام کے سہارے پر نہیں بیورو کریسی کے سہارے پر الیکشن لڑنا چاہ رہی تھی۔ میں نے امجد خان سے کہا کہ مجھے خود اس بات پر حیرت ہے کیونکہ موجودہ وزیر داخلہ تو ان کا اپنا ہے اس نے تو ایک اخبار میں یہاں تک کہہ دیا ہے کہ میں جب نواز شریف کے پاس بیٹھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ حقیقی لیڈر یہی ہیں۔ مجھے ووٹ ڈالنے کا موقع ملا تو میں نون…
24/25
24/25 یوں تو ڈیرہ اسمٰعیل کی شناخت کے بہت سے حوالے ہیں مگرمیں نے اس شہر کو ہمیشہ غلام محمد قاصرکے حو الے سے پہچانا ہے جس نے کہا تھا تم ناحق ناراض ہوئے ہوورنہ مے خانہ کا پتہ ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے گذشتہ پانچ سالوں میں اس شہر میں اتنی دہشت گردی ہوئی کہ ڈیرہ جسے پھولوں کا ڈیرہ کہا جاتا تھا وہ ”لہو کے ڈیرے “میں بدل گیااور اس کا سب زیادہ جمعیت علمائے اسلام کو ہوا جو مفتی محمود کے زمانے میں یہاں کی مقبول جماعت تھی مگرمذہبی بنیادوں پر ہونے والی دہشت گردی کے سبب رفتہ رفتہ لوگ…
عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی
عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی بے شک اس وقت پاکستان تبدیلی کی شاہراہ پر رواں دواں ہے۔ لوگ اہل زر اور اہل شر کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔گیارہ ستمبر کی طرح گیارہ مئی کا دن بھی سرمایہ دارانہ نظام کیلئے ایک یادگار دن بننے والا ہے۔الیکشن کے ایسے نتائج سامنے آنے والے ہیں کہ زر اور شر سکتے کے عالم میں آجائیں گے اور تجزیہ نگار ششدر رہ جائیں گے۔ ویسے شہباز شریف کو کچھ کچھ اندازہ ہوچکا ہے انہیں اپنی فلم فلاپ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کیاعجیب بات ہے کہ پچھلے پانچ سال سے خود زرداری کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنے…
کیئر ٹیکر یا شیئر ٹیکر
کیئر ٹیکر یا شیئر ٹیکر لگتاہے نگرانوں کی نگرانی کیلئے کچھ اور نگرانوں کی ضرورت ہے ۔یہ کیئر ٹیکر کم اور شیئر ٹیکر زیادہ ثابت ہورہے ہیں ۔چند بچوں کے ہاتھ بہت ہی قیمتی کھلونا آگیاہے اور انہیں معلوم بھی ہے کہ چند دنوں کے بعدیہ کھلونا ان سے چھین لیا جائے گا۔سو جو حشر وہ اس کا کر سکتے ہیں کئے جارہے ہیں ۔ سچ مچ ایسا لگ رہا ہے کہ بچہ سقہ کی حکومت آگئی ہے ۔وہی کام جاری ہے جو بچہ سقہ نے کیا تھا کہ ایک دن کی بادشاہی میں اس نے چمڑے کے سکے چلادئیے تھے اور انہی چمڑے کے سکو ں کی بدولت ہندوستان…