• وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی

    وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی منصور آفاق میں اس وقت میانوالی میں ہوں اور صبح وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی میانوالی میں ہونگے ۔میرا میانوالی میں ہونا بالکل اُسی طرح جس طرح مچھلی پانی میں ہوتی ہے مگر وزیر اعلیٰ کا میانوالی میں ہونا حیرت انگیز بھی ہے اور یادگار بھی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے میانوالی میں اُس جگہ آنا ہے جس کے ساتھ میری زندگی کا ایک ہولناک واقعہ وابستہ ہے ۔ نوجوانی کی بات ہے ہم پانچ دوست دریائے سندھ میں ایک کشتی پر کالابا غ سے دھن کوٹ جا رہے ہیں ۔دھن کوٹ کئی ہزارسال پہلے دریائے سندھ کے کنارے پر ایک…

  • عید کے بعد کیا ہوگا۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    عید کے بعد کیا ہوگا

    عید کے بعد کیا ہوگا منصور آفاق گورنمنٹ کالج لاہور کی روایت اتنی عظیم رہی ہے کہ جب اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تو ایک زمانے کے ماتھے پر شکنیں ابھر آئیں کہ اس کے نام میں یونیورسٹی کا لفظ کیوں شامل کیا گیا ۔راوین کے نزدیک تو گورنمنٹ کالج کی عظمت کے سامنے دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیاں سرنگوں دکھائی دیتی ہیں ۔مجھے جب ڈاکٹر اقبال شاہد اور ڈاکٹر صائمہ ارم نے کہا کہ گورنمنٹ کالج لاہور چاہتا ہے کہ وہ آپ کے شعر ی مجموعہ’’ دیوان منصور‘‘ اور’’ الہامات باہو ‘‘کی تقریب ِ پذیرائی کرے تومجھے ایک عجیب سی خوشی کا احساس ہوا ۔گورنمنٹ کالج لاہورسے میری…

  • ہم عاشق اور معشوق امریکہ . منصور آفاقق
    دیوار پہ دستک

    ہم عاشق اور معشوق امریکہ

    ہم عاشق اور معشوق امریکہ منصور آفاق پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بغور دیکھا جائے تو لگتا ہے جیسے امریکہ پاکستان کا معشوق ہے اور بھارت رقیبِ روسیاہ ۔اب تو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی کہہ دیا ہے کہ امریکہ مطلب پرست دوست ہے ۔پوری اردو شاعری میں بیچارہ معشوق ہمیشہ مطلب پرست ہی قرار پایا ہے مگر عشاق بھی میر تقی میر جیسے رہے ہیں میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں میں امریکہ کو عطار کا لونڈا کہنے سے تو رہا مگر سادہ لوح پاکستانی خارجہ پالیسی کو میر تقی میرکی عاشقانہ پالیسی سے ضرور تعبیر کرتا…

  • مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ

    مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ منصور آفاق مجھ سےعمران خان کے ایک دوست اور ملک کےاہم ترین کالم نگار نے کہا’’افواج پاکستان نے گانا بنایا ‘ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے. پختونخوا حکومت نے لبیک کہا اور 30 کروڑ دارالعلوم حقانیہ کے لئے مختص کر دئیے۔مولانا سمیع الحق کی خیر ہو ۔سوچتا ہوں اس رقم سے اب کتنے اور طالبان ِ اسلام تیار ہونگے ۔ایک طالب پر ایک لاکھ خرچ کیا جائے تو ہماری قسمت میں زیادہ نہیں صرف تین ہزار طالبانِ اسلام آئیں گے ۔عمران خان نے اسلام کی جو یہ خدمت کی ہےاسے یقینا ً ہماری آنے والی نسلیں آسمان کی چھاتی پر اپنے لہو سے لکھیں…

  • قومی حکومت. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    قومی حکومت

    قومی حکومت منصور آفاق میڈم نورماایک ایسی برطانوی خاتون ہے جو ماورائی مخلوقات کے رابطے کی وساطت سے ماضی اور مستقبل میں جھانکنے کی قوت رکھنے کے بارے میں مشہور ہے۔ایک دوست کی وساطت سے اُس سے ملاقات کےلئے آدھے گھنٹے کا وقت ملا ۔میں اپنی بیگم کے ساتھ وہاں گیا۔کارایک لمبی ڈرائیو کے بعد قدرے ویران اور نیم تاریک راستہ سے ہوتے ہوئے ایک بڑی سی مینشن نما عمارت میں داخل ہوئی۔ عمارت بظاہر کسی بھوت بنگلہ سے کم نہیں تھی ۔دیواروں پر جگہ جگہ کائی کی ہریالی تھی کسی کیتھیڈرل کی کھڑکیوں کی طرح رنگین شیشوں سے صدیوں کے دبیزپردے جیسے کبھی اٹھائے ہی نہیں گئے تھے ،…

  • بلائنڈ اسپاٹ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    بلائنڈ اسپاٹ

    بلائنڈ اسپاٹ منصور آفاق مرشدی عطاالحق قاسمی نے اپنے کالم میں آنکھ کےبلائنڈ اسپاٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’اگر سامنے سے آنے والی بلاآنکھوں سے اوجھل ہوجائے تو حادثوں پر حیرت نہیں ہونی چاہئے ۔1971میں ہمارے ساتھ یہی ہوااور اب ایک دفعہ پھر یہ کہانی دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘‘۔اگرچہ میرے دل میں ان کے لئےبے پناہ احترام ہے مگر میں ان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پھر تاریخ کودہرایا جارہاہے۔مرشدی سے عرض ہے کہ بلائنڈ اسپاٹ کئی کےطرح ہوتے ہیں ۔مثال کے طور پر نفسیاتی بلائنڈ اسپاٹ ، جذباتی بلائنڈ اسپاٹ، تعصباتی بلائنڈا سپاٹ، دماغی بلائنڈ اسپاٹ ،گفت و شنید کے بلا…

  • مارشل لا کے لمبے سائے. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    مارشل لا کے لمبے سائے

    مارشل لا کے لمبے سائے منصور آفاق اپنے مزاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کسی زمانے میں کہا تھا اس نے پہلے مارشل لا میرے آنگن میں رکھا میری پیدائش کا لمحہ پھر اسی سن میں رکھا میں جب پیدا ہوا تھا تو ایوب خان نے مارشل لا لگا رکھا تھاپھر یحییٰ خان نے لگا دیاپھر ذراساجمہوریت کا دور دیکھاتو ایک اور مارشل لا پاکستان کی تاریخ میں مدو جزر پیدا کرنے لگا۔گویامیں بڑے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ تیغوں یعنی سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہوا ہوں۔میری آنکھ ٹکٹکی پر لگتے ہوئے کوڑوں کے شور میں کھلی ہے ۔خوف زدہ ذہن نے علامتوں اور استعاروں کی زبان…

  • اصل میں دونوں ایک ہیں. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    اصل میں دونوں ایک ہیں

    اصل میں دونوں ایک ہیں منصور آفاق دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کتنی سنجیدہ ہے یہ دیکھ کر میں ششدر رہ گیا ۔دہشت گردی کی جنگ میںساٹھ ستر ہزار پاکستانی شہید ہوچکے ہیں اور یہ خبرچاروں طرف پھیلی ہوئی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے لئے حکومت سے ایک ارب اسی کروڑ روپے کی رقم مانگی گئی ہے اور حکومت نے کمال فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس کروڑ نوے لاکھ روپے کی خطیربمعنی حقیر رقم فراہم کر دی ۔یقیناًدہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومت کو امن کا نوبل پرائز ملنا چاہئے ۔اتنی بڑی رقم ۔بس اِس سے چار گنا زیادہ…

  • عمران خان کا نیا پاکستان. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    عمران خان کا نیا پاکستان

    عمران خان کا نیا پاکستان منصور آفاق بائیس سال کے بعد پھر وہی رات تھی ، وہی آکسفورڈ سٹی کی سڑکیں تھیں ۔وہی سینکڑوں سال پرانے کالجوں کی عمارتیں تھیں ،وہی یونیورسٹی تھی ،وہی میں اورامجد علی خان تھے ۔بائیس سال پہلے جب امجد علی خان اور میں اس ایجوکیشنل سٹی میں آئے تھے تو اس وقت امجد علی خان پیپلز پارٹی کے ایک وفاقی وزیرکابیٹا تھا اور میںایک شاعر۔آج امجد علی خان خودتحریک انصاف کا ایم این اے ہے ۔اور میں ۔آج بھی ایک شاعر ہوں ۔امجد علی خان اورمیں یادیںتازہ کرتے رہے ۔دنیا بھر کے موضوعات پر گفت و شنید جاری رہی۔میں نے اس سے سوال کیا کہ…

  • عمران خان کے خلاف ریفرنس. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    عمران خان کے خلاف ریفرنس

    عمران خان کے خلاف ریفرنس منصور آفاق ایک دوست نے کہا ’’ عبدالستار ایدھی نے تمام زندگی ولیوں والا کام کیا ہے ۔ میں تو اسے ولی سمجھتا ہوں۔ دوست کہنے لگا ’’عمران خان ایک عرصے سے فلاح و بہبود کے کام کر رہا تھا کیا تم اسے بھی اللہ کا ولی سمجھتے ہو۔‘‘میں نے کہا ’’سمجھنے میںکیا ہے وہ بھی اللہ کا ولی ہے ۔اللہ کا دوست ہے۔اس نے اللہ کی مخلوق کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے ۔اس دوست نے مجھے چار پانچ صلواتیں سنائیں اور کہا’’کپتان کیلئے کئی دلہنیں سجی بیٹھی ہیں۔جا کر پہلے ان کا انتظار تو ختم کر ‘‘یہ جملہ مجھے پیچھے لے گیا۔…