پرانی فلم کا پارٹ ٹو
پرانی فلم کا پارٹ ٹو منصورآفاق یہ کراچی میں کیا ہونے لگا ہے۔ کئی پولیس افسران کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔رینجرز نے اپنے تھانے قائم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے اختیارات مانگ لئے ہیں۔ہر طرف سے وہی آواز اٹھنے لگی ہے کہ ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے فنڈنگ لیتی ہے۔ عمران خان نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے مگراپنے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو یہ بات کچھ زیادہ پسند نہیں آئی۔انہوں نے کیا دلچسپ تبصرہ کیا ہے کہ عمران خان نے بارہ سال تک یہ بات نہیں بتائی کہ ایم کیو ایم کے’’ را ‘‘کے ساتھ مراسم ہیں۔اِس لئے…
لبِ مہران ۔ عمران خان
لبِ مہران۔ عمران خان منصورآفاق سکھر میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے لبِ مہران پارک ہے، یہ سکھر کے باسیوں کی پسندیدہ تفریح گاہ ہے۔ اس کے ارد گرد کھانوں کے اسٹال لگے رہتے ہیں ۔وہاں کشتی رانی کا بھی بندو بست ہے جہاں شہر کےلوگ کشتیوں میں بیٹھ کر دریا کی سیر کرتے ہیں ۔ہولی اور عید کے تہوار بھی یہیں منائے جاتے ہیں ۔شاید اسی پارک کے منظر نے شیخ رشید کو مجبور کردیا کہ وہ سکھر کو وینس قرار دے دیں ۔ اس مرتبہ اس پارک نے ایک نیا نظارہ دیکھا ۔گزشتہ جمعہ کے روز یہاں نئے سندھ کا پہلا فیسٹیول منایا گیا۔ پنڈال میں پچاس ہزار…
23مارچ کا پاکستان
23مارچ کا پاکستان منصورآفاق آج یوم پاکستان ہے ۔ یعنی23 مارچ ہے. وہ دن ہے جب لاہور کے منٹو پارک میں مسلمانوں نے اپنی علیحدہ مملکت کے قیام کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔یہی دن تھا جس نے دو قومی نظریہ کو اپنی پوری آب و تاب سے برِ صغیر کے آسمان پر ثبت کردیاتھا۔لوگ کہتے ہیں پاکستان اسی دن کی بدولت وجود میں آیامگر میں سمجھتا ہوں کہ اس دن کی بدولت ہندوئوں کوایک ہزار سال کے بعد آزادی نصیب ہوئی تھی۔پاکستان تو اُس دن وجود میں آگیا تھا جب عربستان سے آنے والے پہلے شخص کے نقشِ پااس زمین پربنے تھے۔جب اس زمین پر پہلی مسجد تعمیرہوئی تھی…
ڈاکٹر عامر لیاقت کیوں؟
ڈاکٹر عامر لیاقت کیوں؟ منصور آفاق کافی عر صے سے پاکستان کا امیج دہشت گردی کے عفریت کے جبڑوں میں تھا ۔الحمدللہ ہم اسے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔مگر جگہ جگہ دانتوں کے زخم موجود ہیں جن کا علاج جاری ہے ابھی اقوام متحدہ میں ہونے والی صوفیانہ میوزک کی شام بھی اِسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔بر صغیر میں مذہبی انتہا پرستی کا آغاز اورنگ زیب عالمگیر کے زمانے میں شروع ہوا۔اس دہشت گردی کا شکار ’’سرمد ‘‘ تھا۔سرمد الوہیت کی تلاش میں خرد سے گزر جانے والی ایک شخصیت تھی۔اُنہوں نے ترکِ دنیا کرتے ہوئے دینِ اسلام کاوہ راستہ اختیار کیا جو اس وقت کی مذہبی اور…
چوہدری اعتزاز سے چوہدری نثار تک
چوہدری اعتزاز سے چوہدری نثار تک منصور آفاق وزیراعظم نواز شریف امریکہ نہیں گئے حالانکہ وہاں صدر اوباما سے ملاقات کا شرف حاصل ہونا تھا ۔ہمدم ِ دیرنیہ نریندرمودی سے صاحب سلامت کا امکان تھا ۔پھرترکی کا دورہ بھی منسوخ کر دیاحالانکہ وہاں اسلامی ممالک کے سربراہوں سے علیک سلیک ہونی تھی۔عین ممکن تھا کہ اس سربراہی کانفرنس میں شریک ہونے سے مسلم دنیا کی سربراہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حصے میں آجاتی مگر پاناما لیکس کا بہائواتنا تیز ہے کہ دنیا میں کسی کو بھی سنبھلنے کاموقع نہیں مل رہا۔بیچارے شریف خاندان کا کیا قصورہے ۔ستم یہ ہے کہ ایسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے کہ مدد کرنیوالے مدد کرنے…
پاناما لیکس فرینڈ شپ
پاناما لیکس فرینڈ شپ منصور آفاق آئی ایس پی آر کی پریس ریلیزپڑھ کر ایک دوست نے بڑی حیرت سے کہا کہ’’ کومب تو کنگھی کو کہتے ہیں۔یہ کنگھی کرنے کاکیا آپریشن ہوا ‘‘میں ہنس پڑا اور میں نے کہا ’’ سروں میںجوئیں جب بڑھ جاتی ہیں۔بالوں میں لیکھوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں تو پھرانہیں ڈھونڈنے کیلئے باریک کنگھیوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔گھوڑے کی جلد پر جو کھریراپھیرا جاتا تھا اسے بھی کومب کہتے ہیں ۔مگر افواج پاکستان نے اس لفظ کااستعمال تفتیش کے سلسلے میں کسی جگہ کوچھان ڈالنے کیلئے کیا ہے ۔مگر اِس آپریشن میںکنگھی کا مفہوم بھی بڑی بامعنویت رکھتا ہے ۔سچ یہی ہے کہ…
ہیجان انگیزدن
ہیجان انگیزدن منصورآفاق ’’ہیجان انگیز ابلاغی یلغار‘‘ کے نام سے ڈاکٹر صغری صدف کی ایک خصوصی تحریر شائع ہوئی ۔اس سےپاکستان میں میڈیا کے کردار پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹر صاحبہ نے وہ تحریر بڑی درد مندی سے لکھی ہے ۔مگر انہیں اس بات کا احساس نہیں ہو سکا کہ یہ وہ نقطہ نظر ہے جو ہردور میں اہل ِ اقتدارکو پسند رہا ہے ۔سو اس تنا ظرمیں ،میں اُس کالم کے ایک ایک لفظ سے اختلاف رکھتا ہوں ۔ میرے نزدیک اگر کوئی معاملہ ہیجان انگیز ہے تو اس کا ویسا ہی ابلاغ ہو نا چاہئے جیسا وہ ہے۔مصلحت…
کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی
کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی منصورآفاق ہر طرف لوگ یہی کہتے پھرتے ہیں کہ ’’کسی رائفل کی اندھی گولی جمہوریت کے تعاقب میں ہے۔صاحبان ِ جمہوریت مانیں یا نہ مانیں جمہوریت کی زندگی خطرے میں ہے‘‘۔خدا نہ کرےکہ وہ موسم کبھی اسلام آبادکی گلیوں میں آئےجس میں قانون فردِ واحد کی جاگیر بن جاتا ہے۔ لوگوں کا یہ وہم وہم ہی رہے میں اتنا جانتا ہوں کہ افواج ِ پاکستان جمہوریت پہ شب خون نہیں مارنا چاہتیں۔مگرلگتا ہےکہ کچھ اہل سیاست اپنے مفادات کی قربان گاہ پرجمہوریت کو بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں اورشہیدہونے کی خواہش صاحب ِ اقتدار میں بھی ہے۔ (کچھ شہر دے لوک وی ظالم سن…
چلے بھی جائو کہ گلشن کا کاروبار چلے
چلے بھی جائو کہ گلشن کا کاروبار چلے منصورآفاق مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب میانوالی کے شہرکوٹ چاند میں افغان مہاجرین کاکیمپ بنایا گیا تھاتو اس نے میانوالی کی معیشت پر بڑے مثبت اثرات مرتب کئے تھے ۔یہ کیمپ ڈیڑھ لاکھ افغانیوں پر مشتمل تھا ۔اس کیمپ کیلئے اقوام متحد ہ سے جو امداد آتی تھی وہ کیمپ سے نکل کر پورے ضلع میں پھیل جاتی تھی ۔خود افغان مہاجرین بھی اپنے ساتھ جو سرمایہ لائے تھے ۔وہ بھی گردش کرنے لگا تھا۔اس پر جماعت سلامی کے دوست نے افغان مہاجر کیمپ کو میانوالی کی ترقی کا ایک قدم قرار دیا تو سید نصیر شاہ جنہیں ڈاکٹر اجمل…
ملک ہم سے زیادہ اہم ہے
ملک ہم سے زیادہ اہم ہے منصورآفاق سب سے پہلے تو دعائے خیرہر اُس شخص کےلئے جس کے دل کا آپریشن ہونا ہے ۔پھر دعائے خصوصی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کیلئے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت ِ کاملہ عطا فرمائے ۔دل کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے۔دل کے آپریشن کئی طرح کے ہوتے ہیں مگر جس آپریشن میں سینہ کھول دیتے ہیں ۔وہ خاصا تشویشناک سمجھا جاتا ہے ۔مجھے تو اس کے تصور سے بھی ہول آتا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم بے شک بہت بہادر ہیں کہ انہوں نے ایسے وقت میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک آئندہ مالی سال کے بجٹ ،مالیاتی…