دست بریدہ نسلیں
دست بریدہ نسلیں منصورآفاق غلط کہا تھا ساحر نے کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔ جھوٹ بولا تھافیض نے بھی کہ اک ذرا صبر کہ اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں ۔ شیخوپورہ میںظلم کی ایک اور خوفناک داستان لکھ دی گئی ہے ۔اپنا جائز حق مانگنے پرسولہ سالہ ابوبکر کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے گئے ہیں۔پچھلے سال ظالموں نے یہی داستان گجرات کے ایک گائوں میں لکھی تھی ایک کمسن بچے کو دونوں ہاتھوں سے محروم کردیا تھا ۔وہ ماں جس نے ایک خوبصورت اور مکمل بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی بانٹی تھی جب اس کے کٹے ہوئے ہاتھ…
پٹھان کوٹ کی جنگ
پٹھان کوٹ کی جنگ منصورآفاق پچھلے سال ہم نے پہلی بار دنیا کوباقاعدہ اس بات کے ثبوت فراہم کئے کہ بھارت بلوچستان اور کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے مگر بھارت یہ کام بہت عرصے سے کئے جا رہا ہے۔ وہاں کچھ بھی ہوجائے اس کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا جاتا ہے ۔حتی کہ جنگل میں مرنے والے ایک بندر کی موت کا الزام بھی پاکستانی فوج پر لگایا گیا۔راجستھان میں کسی وبا سے مرنے والے مور بھی پاکستانی دہشت گردی کا شکار قرار دئیے گئے ۔گزشتہ رات تین بجے بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ کی ایئر بیس پر پانچ دہشت گرد حملہ آور…
آئینی مدت
آئینی مدت منصورآفاق سابق صدر آصف علی زرداری کے لہجے کی تلخی کہہ رہی ہے کہ پیپلز پارٹی احتجاج کی سیاست شروع کرنے والی ہے۔اعتزاز احسن نے بھی خدشہ ظاہرکر دیاہے کہ لگتا ہے وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکیں گے ۔اس پیشں گوئی کے بین السطو ر میںبھی کسی احتجاجی تحریک کی خبر موجود ہے ۔قومی اسمبلی کے فلور پر بھی اپوزیشن مل بیٹھ کر فیصلے کرنے لگی ہے۔یعنی پھر وہی کہانی شروع ہونے والی ہے جس میں ہم جی رہے ہیں ۔وہی احتجاج کی کہانی جو عمران خان نے ڈی چوک پر ایک سو چھبیس دن لکھی۔جس کا عندیہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی گزشتہ دن دیا…
ضرب ِعضب سے گند ھا را آرٹ تک
ضرب ِعضب سے گند ھا را آرٹ تک منصورآفاق پاکستان میں سینما کو زوال آیا ۔ تھیٹر بند ہوئے۔ آرٹس سینٹرز نظرانداز کئے گئے۔حکومت کی طرف سے آرٹ کی سرپرستی ختم ہوئی توتنگ نظری کو فروغ ملا۔شدت پسندی کے الائو روشن ہوئے۔معاشرے میں تشدد کا رجحان درآیااور ملک رفتہ رفتہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آتا گیا۔خودکش دھماکوں اور بے رحم فساد وںکے شعلے جب اپنے آخر پہنچے تو قدرت نے پاکستان میںجنرل راحیل شریف بھیج دیا۔ہاری ہوئی انسانیت کے دل میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن نے امید کی شمع فروزاں کردی۔مگر میں سوچتا تھا کہ جسم سے کینسر زدہ حصہ تو کاٹ دیا گیا ہے مگر ابھی تک…
پی آئی اے سے اورنج ٹرین تک
پی آئی اے سے اورنج ٹرین تک منصورآفاق چند ایک کو چھوڑ کردنیا کی تمام ایئرلائنیں منافع میں ہیں۔بے شک ایک پی آئی اے ہے جوپچھلے سولہ سال سے مسلسل خسارے میں ہے ۔کئی حکومتیں آئیں اور گئیں۔کئی چیئرمین آئے اور گئے مگرچارٹ میں خسارے کی لائن بلندیوں کو چھوتی رہی۔ صرف پچھلے پانچ سال میں ایک سو ساٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا یعنی اِس خسارے سے لاہور میں ایک اور اورنج ٹرین چلائی جاسکتی تھی ۔تقریباً ہر حکومت نے قومی ایئر لائن کو بیچ دینے کا سوچا مگرراہ میں کئی مشکل مقام آتے تھے سوہمت نہ پڑی ۔موجودہ حکومت نے بھی کوشش کی مگر پی آئی اے کے…
ڈی چوک پرروشنی کے کنٹینرز
ڈی چوک پرروشنی کے کنٹینرز منصور آفاق پاکستان میں کئی طرح کے کنٹینرمشہور ہوئے۔ امریکی اسلحہ افغانستان لے جانے والے کنٹینرز کی کہانیاں بہت پھیلیں۔ ان میں سے کچھ راستوں میں جلا دئیے گئے مگر زیادہ تر اپنی منزل تک پہنچے۔ چار سو کے قریب گم ہوئے جو کئی سالوں بعد کچھ عرصہ پہلے کراچی کی بھینس کالونی سے ملے ۔ان میں سے زیادہ ترخالی تھے۔ اسلحہ جہاں پہنچنا تھا پہنچ چکا تھا ۔کنٹینرز کا ایک اور استعمال بھی پاکستان میں بہت زیادہ ہوتا ہے ۔انہیں سڑکیں اور راستے بند کرنے کیلئے حکومت استعمال کرتی ہے ۔لوگوں نے کئی باراحتجاجی تحریکوں میں پاکستان کو کنٹینرستان بنتے دیکھا ہے ۔مگر پاکستان…
پیارے ہم وطنو! تمہیں نیند کیوں آتی ہے
پیارے ہم وطنو! تمہیں نیند کیوں آتی ہے منصور آفاق یہ اتوار کی ایک سرد اور طوفانی رات تھی میں کسی کام سے ایک دوست کے گھر گیا وہاں تھوڑی دیر پہلے چوری کی واردات ہوچکی تھی ۔وہ میاں بیوی اپنے چاروں بچوں سمیت پکنک منانے کہیں گئے تھے۔واپس آئے تومعلوم ہوا کہ وہ لٹ چکے ہیں ۔گھر کی ہر چیز کھلی پڑی تھی ۔بہت سی چیزیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ تمام قیمتی سامان غائب تھا۔بچوں کے لیپ ٹاپ،کیمرے الیکٹرانکس کی تمام چیزیں ،تمام جیولری چوری ہوچکی تھی ۔کچھ تو بہت ہی قیمتی جیولری تھی جو خاندانی طور پر چلی آرہی تھی ۔کچھ کیش تھاجو برے وقت کیلئے گھر میں رکھ…
جانے کی باتیں جانے دو
جانے کی باتیں جانے دو منصورآفاق سوشل میڈیا میں بھی یہی تحریک چل رہی ہے کہ ’’جانے کی باتیں جانے دو‘‘ ۔اسلام آباد کی سڑکوں پر بھی یہی بینر آویزاں ہیں۔ان پر لگانے والے کا فون نمبر بھی درج ہے ۔ اسلام آباد ایک ایسا شہر ہے جہاںکوئی بینر حکومت کی اجازت کے بغیرنہیں لگایا جاسکتا یعنی روکنے کی اِس تحریک میں سرکار کی اجازتِ عالیہ بھی شامل ہے۔بے شک کچھ لوگوں کوراحیل شریف کی تقریباً ساڑھے آٹھ سو راتیں اور ساڑھے آٹھ سو دن لمحہ بھر ہی محسوس ہو رہے ہیں۔انہیںبالکل ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے ’’آئے ہو ابھی ، بیٹھو تو سہی ، جانے کی باتیں جانے…
لڑکھڑاتی ہوئی زبانیں
لڑکھڑاتی ہوئی زبانیں منصورآفاق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا’’وزیراعظم آزاد کشمیر نے رات گئے لڑکھڑاتی ہوئی زبان میں مجھ سے سخت باتیں کی ‘‘انہوں نے اِس غلط فہمی کا بھی اظہار کیاکہ میں سمجھاتھا شاید تھکاوٹ کی وجہ سے زبان لڑکھڑا رہی ہے ۔زبان لڑکھڑانے کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں بقول احسان شاہد طبیعت خرابے پہ آئی تو سچ کہہ دیا نشے میں زباں لڑکھڑائی تو سچ کہہ دیا مگر میری نظرمیں سلگتا ہوا سوال یہ ہے کہ اِس خرابے کا ذمہ دار کون ہے۔پیپلز پارٹی کے جیالے کا خون کس کی گردن پر جما ہوا ہے ۔الزامات کی آگ تو دونوں طرف برابر لگی ہوئی ہے ۔کچھ…
تحفظِ حقوق نسواں کی خیر
تحفظِ حقوق نسواں کی خیر منصورآفاق تحفظ حقوق ِ نسواں کا بل پوری کامیابی کے ساتھ ایک قانون کی صورت میں صوبہ پنجاب میں نافذ العمل ہوچکا ہے۔البتہ اس قانون سے بین الصوبائی خاندان تھوڑے بہت محفوظ ہیں یعنی وہ شوہرانِ نامدارجو کسی اور صوبے سے تعلق رکھتے ہیں ان کی صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی بیگمات اِس قانون سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتیں۔ویسے یہ قانون نافذکرا کے خواتین نے مردوںکی محبت پر شک کا اظہار کیا ہے ۔وہی بات جو برسوں پہلے نورجہان نے کہی تھی ’’مرداں دے وعدے جھوٹے ، جھوٹا ہووندا پیار وے‘‘ حالانکہ مرد تو ازل سے عورت کی محبت میںگرفتار چلا آرہا ہے…