سلیم شہزاد اسٹریٹ
سلیم شہزاد اسٹریٹ میں نے اپنی موٹربوٹ دریائے سین کے کنارے پر روک دی اور پھر مونا لیزا بھی میرا ہاتھ پکڑ کر بوٹ سے اتر آئی۔ہم شانزے لیزے کی طرف بڑھ رہے تھے ایفل ٹاور کی بلندیاں ہماری پشت پر تھیں ۔پھر ہم نے سڑک کے بیچ بنی ہوئی نپولین بونا پارٹ کی یادگار کراس کی اور تھوڑا سا چل کر لیونارڈو ڈوِنچی ا سٹریٹ میں آ نکلے ۔مونا لیزا کے قدم کچھ تیز ہوگئے وہ جلدی سے جلدی اپنے خالق کی گلی سے نکل جانا چاہتی تھی ۔خیر ہم بالکل ساتھ ہی پکاسو روڈ پر مڑ گئے ۔وہاں سے والٹیئر روڈ پر جا نکلے۔ابھی تھوڑی سی دور گئے…
کیاحجاب غیر اسلامی ہے؟
کیاحجاب غیر اسلامی ہے؟ منصور آفاق اسلام میں حجاب کے موضوع پر ایک بحث کا آغاز کررہا ہوںاور امید کرتا ہوں کہ احباب اس میں شریک ہونگے ۔اسلام کے آنے سے عورت میںجرات آتی ہے حوصلہ آتا ہے خود اعتمادی آتی ہے ۔ اسکے لرزتے کپکپاتے ہاتھوں میں اتنی توانائی آجاتی ہے کہ وہ امیرالممنین کا دامن پکڑ لیتی ہے ” رک جاﺅ عمر تمہیں یہ اتھارٹی کس نے دے دی کہ خدائے عزو جل کے احکام میںترمیم کرنے لگے وہ تو حق مہر میں ہمارے لئے ڈھیروں سونا بھی قبول کر تا ہے اور تم حق مہر کی مقدار متعین کر تے پھرتے ہو “ اورعمر کہتے ہےں شکریہ…
ایک یومِ اقبال کی یاد
ایک یومِ اقبال کی یاد منصورآفاق صبح علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے مگر چھٹی نہیں ہے۔ اُس دن بھی یوم ِ اقبال تھا اور چھٹی بھی تھی ۔اسے مزاراِقبال پسند آیا تھااس نے جتنے مزار بھی ابھی تک دیکھے تھے یہ ان سے مختلف تھا۔اِس مزار کے پہلو میں بادشاہی مسجد تھی جس کے فلک بوس میناراقبال کے شاہینوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے۔ سامنے بارہ دری تھی ۔ پیچھے شاہی قلعہ کا دروازہ تھا۔ مزار کے کونوں میں چارچھوٹے چھوٹے سائبان تھے ہر سائبان کے تلے باوردی سپاہی ایستادہ تھا۔سنگین چڑھی رائفل کے ساتھ۔یہ مزار یقیناََ شام کے بعدکسی اور طرح سے نظر آتا ہو گا مگر…
منظر نامہ کسی وقت بھی بدل سکتا ہے
منظر نامہ کسی وقت بھی بدل سکتا ہے منصورآفاق عمران خان نے کہاتھا ’’میں نے پانچ ورلڈ کپ کھیلے لیکن 92جو کہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا اس سے پہلے مجھے کبھی نہیں لگا تھاکہ ہم ورلڈ کپ جیت سکیں گے ۔ میں1987 کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو گیا تھا کرکٹ جو میرا جنون تھا اس کا شوق مجھ میں سے ختم ہوتا جا رہا تھا – لیکن جب مجھے پاکستان کی خاطر واپس آ نے کیلئے کہا گیاتو آگیا۔میں پھر کرکٹ چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا تھا تو مجھے شوکت خانم کینسر اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے کہا گیا کہ اگر میں نے کرکٹ…
امریکہ کی ایک اور کرم نوازی
امریکہ کی ایک اور کرم نوازی منصورآفاق میری سسرال امریکہ میں ہے سوآنا جانالگا رہتا ہے ۔ میری سسٹر ان لاء وہاں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہے اس لئے کچھ خبریں مجھے وقت سے ذرا پہلے بھی مل جاتی ہیں ۔مگر میں ان پر زیادہ اعتبار نہیں کرتا کیونکہ ایک پاکستانی خاتون سینیٹرکا بیٹا بھی ایک امریکی اعلیٰ عہدے دارہے اور اس کی طرف سے ملنی والی خبریں اکثر غلط ثابت ہوئی ہیں ۔اس کے انجینئر والد گرامی کو اس سلسلے میں کئی بار شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر مجھے یقین ہے کہ دوچار دنوں میں اِس خبر کی تصدیق ہوجائے گی کہ امریکہ نے وزیراعظم پاکستان…
پنجاب کارڈ
پنجاب کارڈ منصور آفاق جمیل الدین عالی بھی رخصت ہوئے۔ایک عہد تمام ہوا۔عالی جی نجیب الطرفین ادیب اور شاعرتھے۔ان کے دادا غالب کے دوست اور شاگردتھے ۔ان کے والدبھی شاعرتھے اور والدہ کا تعلق بھی میر درد کے خاندان سے ہے۔ایک بارپنجاب میں ایک مشاعرہ پڑھتے ہوئے انہوں نے اپنے اس دوہے کے مصرعے میں’’ہم دل والے اپنی بھاشا کس کس کو سکھلائیں‘‘ میں ترمیم کرتے ہوئے دوہا کچھ یوں پڑھ دیا تھا اردو والے، ہندی والے، دونوں ہنسی اڑائیں لوگوں کو پنجابی بھاشا عالی جی سکھلائیں یہ پنجاب اور اہل پنجاب کے ساتھ ان کی محبت کا عالم تھا۔پنجاب کے ذکر پرخواب کا ایک منظر ذہن میں لہرا گیاہے…
پرویز مشرف اور ایف آئی اے
پرویز مشرف اور ایف آئی اے منصورآفاق خصوصی عدالت نے پرویز مشرف غداری کیس کی از سرنو تحقیقات کا حکم دیاتومیری آنکھوں میں سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کا چہرہ لہرا گیا۔تاریخ میں کئی لوگ ہیرو سے زیرو ہوئے مگر افتخار چوہدری کا معاملہ ہی کچھ اور ہے ۔جب وہ ہیرو ہوا کرتے تھے توتاریخ کی ایک کہانی اکثر میرے ذہن میں گھومتی رہتی تھی کہ قاضی القضاۃ یحییٰ بن قاسم بادشاہ کے محل میں بلایا گیا ۔وہ کئی مرتبہ پہلے بھی بادشاہ کے محل میں مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے جا چکا تھا مگر آج اسے علم تھا کہ وہاں کوئی تقریب نہیں ہے۔کئی اچھی بری باتیں ذہن میں…
عمران خان کے ساتھ ایک شام
عمران خان کے ساتھ ایک شام منصورآفاق یہ چند دن پہلے کی ایک سہ پہر تھی ۔بنی گالا کا موسم خوشگوار تھا۔درختوں کے سائےخاصے ٹھنڈے ہوچکے تھے۔ڈرائنگ روم میںمظہر برلاس ، حسن رضا ، میں اور عمران خان موجود تھے ۔ارغونی قہوے کی بھاپ سے بھیگی ہوئی گفتگومیں کئی تلخ و شیریں موڑ آئے ۔قدرت نے مظہر برلاس کو مشکل سے مشکل بات منہ پر کہہ دینے کا عجب ڈھنگ عطا کیا ہے ۔عمران خان کا یہ جملہ کہ’’ مظہر تم ٹھیک کہہ رہے ہو ‘‘میرے لئے ذرا اجنبی تھا۔شایدتوقع کے برعکس تھا۔عمران خان جب کمرے میں داخل ہوئے تو جلدی میں تھے۔ہم سے ملے اور ملتے ہی ایسی گفتگو…
غیر سیاسی دانش
غیر سیاسی دانش منصورآفاق عطاالحق قاسمی نے الحمرا میں اہل ِدانش و بینش کا میلہ لگا رکھاہے وہاںطرح طرح کے دانشور موجود ہیں مگرسیاسی پارٹیوں سے متعلقہ صاحبانِ دانش کہیں نظرنہیں آئے۔ویسے تو سیاسی جماعتوں میں ایسے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔کہا یہی جاتا ہے کہ عشاقِ حکومت میں اہل ِ خرد کا کیا کام ۔کیا کریں بیچارے۔ ان کی دانش کو دانش اسکولوں سے چھٹی ملے تو کچھ اور سوچیں ۔ کسی زمانے میں تحریک انصاف کے ایک بزرگ دانشورمیرے دوست ہوا کرتے تھے مگر انہوںنے میرے ساتھ اُس دن لڑائی کرلی تھی جب پی ٹی آئی ایک صاحب کو وزیراعلیٰ بنانے لگی تو میں نے کہا تھا کہ’’…
بچوں کے لہو سے لتھڑا ہوا دسمبر
بچوں کے لہو سے لتھڑا ہوا دسمبر منصورآفاق دسمبر کی یخ بستہ دھوپ ہمیں موت کی تلخی دے گئی۔آج کے دن یعنی سولہ دسمبر کوتاریخ انسانی کا دوسرا بڑابچوں کے قتل کا سفاک واقعہ پشاور کے ایک اسکول میں لکھا گیا۔یعنی یہ بھی کوئی فرعون کی نسل کے لوگ تھے ۔دسمبر کا مہینہ ہم پر ہمیشہ بہت بھاری رہا ہے ۔اسی مہینے دشمنوں نے پاکستان کو دو لخت کیا تھا۔اسی مہینے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تھی ۔یعنی زندگی کی نوید دینے والی ساعتیں اسی ماہ میں قتل کی گئیں۔اسی مہینے اس ٹہنی کو کاٹ دیا گیا جس پر پھول کھلنے والے تھے، اسی مہینے ہمیشہ درختوں کے…