• کچھ سیاسی شاعری . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    کچھ سیاسی شاعری

    کچھ سیاسی شاعری آصف علی زرداری جب صدر ہوا کرتے تھے تو کبھی کبھار ان کے حوالے کوئی نہ کوئی شعر سرزد ہو جاتا تھا مگر ان کے تمام دورِ اقتدار میں ان کے حوالے کہے گئے اشعار کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ۔ایک بار جب کسی بات پر بہت تکلیف ہوئی تو کہا تھا: میں جنابِ صدر ملازمت نہیں چاہتا مگر اب فریب کی سلطنت نہیں چاہتا مرا دین صبح کی روشنی مری موت تک میں شبوں سے کوئی مصالحت نہیں چاہتا میں حریصِ جاہ و حشم نہیں اِسے پاس رکھ یہ ضمیر زر سے مباشرت نہیں چاہتا پھر ایک بار ایک نظم کہی تھی جس میں…

  • محمود ہاشمی . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    محمود ہاشمی

    محمود ہاشمی یوں توکالم کی آنکھوں میں ہر روز آنسو ہی ہوتے ہیں۔ کبھی کراچی میں بے گناہ شہید ہونے والوں کا ماتم توکبھی کوئٹہ کی کربلا پر نوحہ خوانی، کبھی کالم پاک فوج کے شہیدوں کی عظمتوں کو خراج عقیدت پیش تو کبھی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معصوم پاکستانیوں کے دکھ پربین… افسردگی ، اداسی اورغم صرف میرے ہی نہیں ہر کالم نگار کے کالموں کا اثاثہ بن کر رہ گئے ہیں حتی کہ عطاالحق قاسمی جو مزاح نگار ہیں ان کے مزاح میں چیخیں کروٹیں لیتی ہوئی دکھائی دینے لگی ہیں ۔آج پھر میرے کالم کی کیفیت وہی ہے مگر آج کاغم تھوڑا سا مختلف ہے۔…

  • عمران خان . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    عمران خان

    عمران خان عمران خان کا نام جب طالبان نے اپنی مذاکراتی ٹیم میں ڈالا تو عمران خان کو طالبان خان کہنے والوں کی آنکھیں خوشی سے باہر نکل آئیں، انہوں نے وہ آنکھیں اپنی ہتھیلیوں پہ رکھ لیں اور گلی گلی لوگوں کو دکھانے لگے کہ دیکھا ہم ٹھیک ہی کہتے تھے۔حتی کہ ایک ٹی وی چینل نے تو عمران خان کے خلاف باقاعدہ ایک فلر بنا کر چلانا شروع کردیاکہ ان کے باقاعدہ طالبان کے ساتھ رابطے ہیںیعنی وہ طالبان کے شریک کار ہیں۔ میں عمران خان کے حوالے سے جب بھی سوچتا ہوں مجھے مینو طور یاد آجاتا ہے ۔یونانی دیو مالا میں مینو طور کا پورا دھڑ…

  • اللہ خیر کرے . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    اللہ خیر کرے

    اللہ خیر کرے میں بر طانیہ میں رہتا ہوں مگر میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔ صبح اٹھ کر سب سے پہلے جنگ اخبار دیکھتا ہوں مگر یہ تو خیر طے شدہ بات ہے کہ پاکستان کی طرف سے خیر کی خبر کبھی نہیں آئی بلکہ ہر نئی آنے والے خبر پہلے سے زیادہ دل دہلانے والی ہوتی ہے۔ مذاکرات کا ادھورا ڈرامہ ہوا۔ ہمارے کچھ اور افراد شہید کر دئیے گئے۔کرپشن میں کچھ اور اضافہ ہوا۔ کراچی میں لاشوں کی برسات تھم نہ سکی۔ بلوچستان کے آتش فشاں لاوا اگل رہے ہیں طالبان کے خلاف آپریشن کیلئے حکومت مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پھر…

  • آپریشن سے مرہم پٹی تک . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    آپریشن سے مرہم پٹی تک

    آپریشن سے مرہم پٹی تک اس وقت آپریشن کا بہت چرچاہے ہے۔تقریباً تمام اہم سیاسی پارٹیاں آپریشن کے آپشن پر متفق ہوتی نظر آرہی ہیں۔اس وقت آپریشن تھیٹر سجادیا گیا ہے۔ڈاکٹروں اور نرسوں نے اپنے مخصوص لباس پہن لئے ہیںاور مریض کو بے ہوشی کے انجکشن دئیے جارہے ہیںیعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپریشن تقریباً شروع ہوچکا ہے مگرشدت پسندی کے خلاف فوجی آپریشن تو وہی آپریشن ہے جو آپریشن تھیٹر میں جاری ہے۔ سوال یہ ہے کہ مریض جب آپریشن تھیٹر سے باہر آئے گا تو پھر کیا ہوگا۔زخم کی مرہم پٹی کیسے ہوگی۔میرے خیال میںیہ زخم کو جراثیم سے محفوظ رکھنے والا دوسرا حصہ فوجی آپریشن…

  • ڈرون کیوں بند ہوئے . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    ڈرون کیوں بند ہوئے

    ڈرون کیوں بند ہوئے ایک سوال کہ جس کا ابھی تک مجھے کوئی درست جواب نہیں مل سکاوہ یہ ہے کہ امریکہ نے ڈرون حملے کیوں بند کئے ۔نیٹو کی سپلائی وجہ ہوتی تو وہ بہت پہلے یہ کام کر لیتا ۔پاکستانی حکومت کا کہنا ماننا ہوتا تو جب نواز شریف امریکہ سے بے نیل و مراد واپس آئے تھے ان کی جھولی میں اور کچھ نہ سہی یہی کارنامہ ڈال دیتا۔اگر امریکہ مذاکرات کا اتنا حامی تھا تو پہلی بار جب مذاکرات ہورہے تھے تو ان پر ڈرون حملہ نہ کرتا مگراب وہ کونسی بات ایسی ہوئی ہے کہ امریکہ ڈرون حملے بند کر دئیے ہیں۔اس سوال کے جواب…

  • قبروں کی بے حرمتی. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    قبروں کی بے حرمتی

    قبروں کی بے حرمتی نور الدین علی الشافعی نے لکھا ہے کہ’’مشہور مسلمان بادشاہ نورالدین زنگی کو خواب میں بتایا گیا کہ کچھ بدبخت حضورؐ کے مزار مبارک کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس عادل بادشاہ نے مدینہ میں آکر خواب کی تعبیر کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ دو عیسائی روضہ مبارک سے کچھ فاصلے پر رہائش پذیر ہیں اور وہ سرنگ لگاکر حضورؐکے جسد مبارک کی بے حرمتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان عیسائیوں کو حسب جرم سزا دی گئی اور پھر حضورؐکے مزار مبارک کے اردگرد تانبہ اور سیسہ پگھلا کر ایسا پختہ انتظام کر دیا گیا…

  • کوالالمپور سے بیجنگ جاتا ہوا. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    کوالالمپور سے بیجنگ جاتا ہوا

    کوالالمپور سے بیجنگ جاتا ہوا ایک مسا فر طیا رہ کہیں گم ہوگیا۔کوالالمپور سے بیجنگ جاتا ہوا۔ ۔۔ اس پر239 اپنی اپنی منز لو ں کے تصو ر سے سر شا ر لوگ سوا ر ہو ئے تھے۔239کہانیاں گم ہوگئیں ۔ کو ئی کسی کو الوداع کہہ کر اس پر سوار ہوا تھا۔کوئی پیچھے رہ جا نے والی آنکھوںکولوٹ آنے کی روشنیاں دے کر بیٹھا تھا۔ کو ئی بچھڑ ے ہو ئو ں کو ملنے کی میٹھی امیدیں سمیٹ کر اپنی نشست پر ہلکورے لے رہاتھا۔اور پھر اچانک وہ جہاز گم ہوگیا۔ کیاہو ا؟ ۔سائنس خاموش ہے ۔تحقیقات جاری ہیں۔امریکی میڈیاکویاد آگئے ہیں وہی عا م مسا فر طیار ے…

  • انسان کو زندہ رہنے دو. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    انسان کو زندہ رہنے دو

    انسان کو زندہ رہنے دو تھر کے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے کیوں محتاج ہیں ۔وہاں صدیوں سے انسانیت کیوں سسک سسک کر جی رہی ہے۔ اس سوال کا جواب کیا دیا جائے ۔سچ تو یہی ہے کہ صدیوں سے چند نوالوں کے عوض انسانیت اپنا بدن بیچتی چلی آرہی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ تھر میں انسان سسک سسک کر جی رہا ہے،میں کہتا ہوں انسانی تاریخ میں کوئی کم ہی لمحہ ایسا گزرا ہو گا جب اس کی سسکاریوں سے ہوا مغموم نہیں ہوئی ہو گی،بالکل اسی طرح دہشت گردی بھی پاکستان کے دل میں خنجر کی طرح پیوست ہوگئی ہے مگر یہ بھی کوئی نئی…

  • عمران خان جیت گئے. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    عمران خان جیت گئے

    عمران خان جیت گئے یونانی فلاسفر ’’پر ہو‘‘ سکندر اعظم کے ساتھ ہندوستان آیا تھا۔اس سفر نے اسے ہندو فلسفے سے روشناس کیا تھا۔ قدیم تاریخ میں اس کا ایک واقعہ درج ہے کہ دریائے جہلم کے کنارے اس نے اس دور کے پنڈت جمع کئے اور ان کے سامنے فلسفہ ٔ تشکیک کے حق میں ایک پُر مغز اور پُر دلیل تقریر کی وہ بہت متاثر ہوئے ۔ دوسرے دن پھر انہیں جمع کیا گیا اور’’پر ہو‘‘ نے تشکیک کے خلاف ایک پر زور تقریر کی۔ یہ تقریر کسی طرح بھی پہلی تقریر سے کم نہیں تھی گزشتہ روز اس نے جو دلائل دیئے تھے وہ سننے والوں کے…