خوش قسمت عمران خان
خوش قسمت عمران خان بے شک عمران خان وہ خوش قسمت شخص ہیں جسے راضی کرنے کیلئے قسمت سرگرداں پھرتی ہے ۔اس جملے کی وضاحت کیلئے ایک کہانی سنائی ضروری ہے ۔یہ شفیق خان کی کہانی ہے ۔ جس طرح آج کل مجھے عمران خان کی ذات میں دیس کے تمام مسائل کا حل نظر آتا ہے کسی زمانے میں ، اُسی طرح مجھے شفیق خان کی ذات میں لاہور کے تمام مسائل ِ تصوف کا حل دکھائی دیتا تھا ۔ شفیق خان سے میری پہلی ملاقات پاک ٹی ہائوس میں ہوئی تھی ۔اکھڑا،کھڑا ،ناراض ،ناراض مسلسل شِکنوں سے بھری ہوئی پیشانی،چُبھتی ہوئی آنکھیں ،چیختی ہوئی جینز کی پینٹ،آمادہ ٔ…
گڈگورننس کا پس منظر
گڈگورننس کا پس منظر منصورآفاق اس نے دیوار پر پاکستان کا نقشہ لگا رکھا تھا ۔وہ نقشے کے درمیان میں بڑا سا دائرہ بنا کر بولا’’یہ مرکزی جوہڑ ہے۔جہاں سے گندگی جنم لیتی ہے ۔‘‘پھر اُس جوہڑ سے ایک لمبی لکیر کھینچتے ہوئے کہا ’’یہ نالی اِس جوہڑ سے نکل کر شمالی اور جنوبی وزیر ستان تک جاتی ہے۔ ایک اور لائن کھینچی اور کہا ’’یہ نالی سندھ سے گزرتے ہوئے کراچی تک جارہی ہے۔ ‘‘پھراگلی نالی بلوچستان جاتی ہوئی دکھائی اور پھر وزیرستان والی لکیر پر انگلی رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اس نالی کو تقریباً نوے فیصد صاف کرچکے ہیں ۔کراچی کی طرف اشارہ کیا اور بولا یہ…