الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے
الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے نون لیگ کی طرف سے غلطیوں پر غلطیاں جاری ہیں بلکہ غلطیوں کے پھاٹک کھلتے جارہے ہیں۔یقین کیجئے کہ نواز شریف اِ س وقت جس مقام ِ عبرت پر متمکن ہیں۔ اُس تک پہنچنے کےلئے انہوں نے خود بڑی تگ و دو کی ہے ۔وہ اپنےمشیروں اور وزیروں کے جلوس کےساتھ اِ س مقام تک آئے ہیں یعنی مشیروں اور وزیروں نے بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی ۔جب پانامہ لیکس کاسرخ سرخ پینڈورا باکس کھلا تھاتواُسی وقت انہیں معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے تھا ۔وہ اگر ایسا کرتےتواس وقت جاتی امرا کے دروازے پر نیب کا نوٹس چسپاں نہ ہوتا…