صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہو بھی سکتا ہے
اگر چہ صدر ٹرمپ کا مواخذے کے امکانات بہت زیادہ نہیں مگر ہو بھی سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ صدارت سے عہدہ علحیدہ بھی کئے جا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے خلاف جو گواہ پیش ہورہے ہیں وہ نئے نئے انکشاف کررہے ہیں۔ معاملہ لمحہ بہ لمحہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے۔
ایک پناہ گزین کی چیخ
ایک پناہ گزین کی چیخ منصور آفاق ٹرمپ نےایگزیکٹو آرڈرپر دستخط کر دئیے کہ پناہ کا کوئی متلاشی امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتا۔اب میں کیا کروں ۔ میں جو رہنا چاہتا تھا۔ایک خوشبو بھری شام میں۔ایک مہکی ہوئی رات کے گیت میں۔۔ایک کھوئی ہوئی روح کے وجد میں۔اک تہجد کے جاگے ہوئے پہر میں چرچ کے گنگناتے سروں کی دعا بخش اتوار میں ۔ایک مندر کے اشلوک میں۔سینا گاگوں میں ہوتی مناجات میں۔گردوارے کی ارداس میں۔۔اور بابا فرید ایسے شاعرکی کافی میں ۔تیرہ غاروں میں ہوتی نماز وں کے بیچ۔ میں جورہناچاہتا تھاحسنِ نور جہاں کی لہکتی ہو ئی گرم آواز میں ۔رقصِ گوگوش کے دلربا بول میں ۔ام…