شام تک دیکھئے کیا ہوتا ہے
شام تک دیکھئے کیا ہوتا ہے شاعرِ لاہور نے کہا تھا ۔’’ترا مکہ رہے آباد مولا۔ مرے لاہور پر بھی اک نظر کر‘‘سنا ہے آج لاہور کافیصلہ ہونا ہے۔دیکھتے ہیں کہ کرم کی کوئی نئی نظر ہوتی ہے یا فضل ِ ربی کا وہی پرانا تسلسل جاری و ساری رہتا ہے ۔مسلمانوں کے نزدیک آوازِ خلق ،نقارہ ِ خدا ہوتی ہے۔شام تک نقارہ بج جائے گا۔کچھ ہی دیر میں مغرب و مشرق کی گھنٹیاں بج جائیںگی کہ داتا کی نگری بدستور نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے یا اُس نے تحت ِ لاہور کا کوئی نیا وارث چُن لیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ شریف فیملی ایک طویل عرصے…