• اب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    اب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے

    اب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے منصور آفاق ہوائیں کہہ رہی ہیں کہ وزیر اعظم کا جانا ٹھہر گیا ہے۔نون لیگ کے درخت سے زردپتے جھڑنے والے ہیں ۔خزاں کی تند و تیز آندھی میں وزیراعظم نواز شریف کسی مضبوط تنے کی طرح کھڑے ہونے کی کوشش میں ہیں ۔مستعفی ہونے سے ان کا واضح انکار حیرت انگیز نہیں۔اپنے طور پر انہوں نے طوفانوں سے محفوظ رکھنے والی زرہ بکتر پہن لی ہے۔کیا کریں ۔ان کے پاس اس کے سوا اورکوئی بھی راستہ تونہیں ہے۔وہ حقائق سے نبرد آزما ہیں اور اتنے سادہ لوح بھی نہیں کہ گاڈ فادر اور سسلین مافیا کے القاب دینے والوں سے…