گھوڑا فائرنگ کی رینج سے باہر نکل آیا ہے
گھوڑا فائرنگ کی رینج سے باہر نکل آیا ہے منصور آفاق تاریخ جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہم اُس سے سبق سیکھنے والوں میں سے نہیں ۔ہمیں صرف اقتدار کی ضرورت ہے زر زن اور زمین توہم خود حاصل کر لیتے ہیں۔ ہمارا مستقبل تابناک ہے ۔ہمیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ۔ کمزور کےلئے ممکن نہیں کہ وہ طاقت ور کا کان پکڑ سکے ۔ہم قاضی القضا کے بدلنے کا اختیار رکھتے ہیں ۔ہم صاف شفاف لوگ ہیں ۔ہمارے کپڑے دیکھ لو کیاکہیں کوئی داغ نظر آرہا ہے ۔ہم نواز شریف بھی ہیں شہباز شریف بھی ۔ہم رانا ثنااللہ بھی ہیں اور طلال چوہدری بھی۔ ہم مریم نواز بھی…