• کرکٹ کی سفارت کاری. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    کرکٹ کی سفارت کاری

    کرکٹ کی سفارت کاری پاکستان کی پانچ محترم ترین شخصیات خورشید قصوری، شہریار خان ، نجم سیٹھی،غلام علی اورعلیم ڈار کے ساتھ بھارت میں پیش آنے والے واقعات ایسے نہیں کہ ان سے صرفِ نظر کیا جا سکے ۔ بھارت یہ بات بھی جانتا تھا کہ ان کی حیثیت بڑے پاکستانی سفارت کاروں سے کسی طرح کم نہیں۔اس کے باوجود شہریار خان اور نجم سیٹھی کی موجودگی میںبی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹرز میں شیو سینا کے غنڈوں کا حملہ یہی بتا رہا ہے کہ بھارتی حکومت خود ان مذاکرات کومنسوخ کرنے کا بہانہ تراشنا چاہتی تھی ۔ بگ تھری کا ووٹ لینے کیلئے بھارت نے کچھ د ل فریب…