• آئر لینڈ کا سفارت خانہ . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    آئر لینڈ کا سفارت خانہ

    آئر لینڈ کا سفارت خانہ مجھے ڈاکٹر جمیل جرال نے ڈبلن سے فون کرکے بتایا کہ حکومت پاکستان نے مالی اخراجات کو کم کرنے کے نام پر آئر لینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور میں بے یقینی کے عالم میں حکومتی کارناموں پر غور کرنے لگا کہ دو روپے بچانے کیلئے سو روپے کا نقصان والے اس حکومت کے یہ بزرجمہر کہاں سے آئے ہیں۔انہیں شاید دنیا کا کچھ پتہ ہی نہیں۔جنھیں یہ بھی معلوم نہیں کہ کس ملک میں ہمارا سفارت خانہ ہونا چاہئے اور کہاں نہیں ہونا چاہئے انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کیا بنانی ہے ۔یورپ میں آئر لینڈ…