نیا وزیراعظم
نیا وزیراعظم مںصور آفاق میں نے نون لیگ کے اہم کارکن سے سوال کیا کہ ’’نون لیگ میں سب سے زیادہ شریف آدمی کون ہے جو شریف فیملی کا دلی طور پرہمدرد بھی ہو‘‘ تو اس نے خاصی دیر سوچا اور پھر بولا ’’پیر امین الحسنات شاہ ‘‘۔ میں نے حیرت سے کہا’’انہیں تو نواز شریف نے فل وفاقی وزیر بھی نہیں بنایا تھا۔ وزیر مملکت بنایا ہوا تھا۔ حالانکہ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔ میں نےبڑے بڑے لوگوں کو ان کے پائوں میں بیٹھے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘ وہ کہنے لگا ’’ شریف آدمی ہونے کے نقصان بھی توہوتےہیں ‘‘۔ میں نے کہا۔ ’’ ممکن ہے…
نئے پاکستان کے خدوخال
نئے پاکستان کے خدوخال منصور آفاق یہ بات طے ہے کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کو سرخرو کردیا ہے۔ انصاف کی تحریک نے کامیابی کی وادی میں پہلا قدم رکھ دیا ہے۔ امید کے چراغ روشن ہو گئے ہیں۔ تبدیلی کی شاخِ تمنا سے غنچوں کے چٹخنے کی آواز سنائی دی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے رستے میں موسم ِ بہار کو روک رکھا تھا انہیں رستہ سے اٹھا دیا گیا ہے۔ پتھرائے ہوئے وقت میں ذرا سی حرکت ہوئی ہے۔ زمین و آسماں کی گردشیں تھوڑی سی تیز ہوئی ہیں۔ جمے ہوئے دریا میں برف ٹوٹ ٹوٹ کر گر رہی ہے۔ بصارتوں میں ذرا سی بینائی لوٹ آئی…
بچے جمہورے سے مکالمہ
بچے جمہورے سے مکالمہ ’’بچے جمہورےیہ جمہوریت ہے۔اس کے خلاف ڈگڈگی مت بچا۔بڑی مشکلوں سے ہاتھ آئی ہے ۔ بندوقوں کی چھائوں سے چرا کرلائی گئی ہے۔ مشین گنوں کی لبلبلی کے باندھی گئی تھی ۔ سارے برامدے میں بارودی سرنگیں بچھی ہوئی تھیں ۔تُو نہیں جانتا اِس ’’ہیروین ‘‘ کو ۔اِس ’’عوام زادی‘‘کےلئے نجانے کتنے فلمی ہیرو قربان ہوچکے ہیں. بچہ جمہورے ۔یہ منتر مت پڑھ ۔ایسی بری بری باتیں اتنے اچھے اچھے لوگوں کے بارے میں ۔اپنے چہرے پر سیاہی مت لگا۔ اپنے رخساروں پر کالک مت تھوپ ۔ان کے لباس تو دیکھ ،اکڑے ہوئے ۔اجلے اجلے ۔لٹھے کے تھان ،ان کی اجلی اجلی گاڑیاں دیکھ ۔جیسے ابھی…
گداگرانِ سخن کے ہجوم سامنے ہیں
گداگرانِ سخن کے ہجوم سامنے ہیں کسی حدتک یہ بات بڑی خوبصورت ہے کہ ہم اہل ِ قلم زندگی کے سلگتے ہوئے مسائل پر قلم اٹھا رہے ہیں۔صریرِ خامہ سے بلبل کے پروں پر کشیدہ کاری کا کام تو خیر ہماری پرانی روایت ہے مگر صحافت کے کمرے میں بلب جلانے کاہنر ہم نے پچھلی صدی میں سیکھا ہے۔میں ہمیشہ سےاخبارات کے ادارتی صفحے کا پوری سنجیدگی سے مطالعہ کر رہا ہوں ۔کچھ سالوں سے کالم نگاروں کے پسندیدہ موضوع یہی ہیں ۔نون لیگ کی اچھائیاں کہیں کہیں برائی بھی ۔ تحریک انصاف کی برائیاں کہیں کہیں اچھائی بھی ۔افواجِ پاکستان کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس جرنیل ، عدالتِ عظمی…
قانون سے لمبے ہاتھ
قانون سے لمبے ہاتھ میں ابھی تھوڑی دیر پہلے نماز تراویح کے بعد کچھ نمازیوں کے ساتھ گپ شپ کیلئے مسجد میں کھڑا ہوگیا تھا۔یہ برطانیہ کی ایک مسجد تھی مگر ہر شخص کی گفتگو کا موضوع پاکستان تھا ۔اور سب کا روئے سخن میری طرف تھا ۔چھ آدمیوں کی بارہ آنکھیں میرے چہرے پر اپنے دل کا احوال لکھ رہی تھیں ۔مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میں مرکزِ نگاہ روزنامہ جنگ کے کالم کی وجہ سے بنا ہوا ہوں ۔پہلا آدمی گویا ہوا ”منصور بھائی !پاکستان میں قانون شکنوں کے ہاتھ قانون سے زیادہ لمبے ہوگئے ہیں ۔ کبھی کسی ملک میں چیف جسٹس کا بیٹا بھی اغواہوا۔پتہ ہے…
امید ، صبر اور اعتماد
امید ، صبر اور اعتماد میں اوجڑی کیمپ کا سانحہ ہوا اسلام آباد اور راولپنڈی میں میزائلوں کی برسات ہوئی اس حادثہ میں تیرہ سو افراد جاں بحق ہوئے ۔ان دنوں محمد خان جونیجو پاکستان کے وزیر اعظم تھے انہوں نے اس حادثہ کی تحقیقات کےلئے ایک کمیشن بنایاجس کے نتیجے میں صرف ایک ماہ کے بعد جنرل ضیا الحق نے قومی اسمبلی سمیت محمد خان جونیجو کوسندھڑی بھیج دیا ۔کارگل کی جنگ کے خاتمے کے بعد میاں نواز شریف نے جنگ کی تحقیقات کےلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تو انہیںجنرل پرویز مشرف نے کال کوٹھڑی میں پہنچا دیا۔اس وقت پھر عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاجی…
تیرے گھر کے سامنے
دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے عمران خان نے رائیونڈ مارچ کااعلان کیا اور لائل پور تک دھائی سنائی دی ۔ٹانگیں توڑنے والے گنڈاسے ہاتھوں میںلے کر گھروں سے نکل آئے ۔نوری نتوں اور مولا جٹوں کے ڈائیلاگ ٹی وی چینلوں پر گونجنے لگے۔مجھے ایسا لگا جیسے کسی جیالے عاشق نے کسی غیر ت مند گھر کے باہر ڈیرے ڈالنے کا اعلان کردیا ہو ۔وہ گانا یاد آگیا. اک گھر بنائوں گا تیرے گھر کے سامنے دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے عمران خان نے رائیونڈ میں گھر بنانے کا تو کبھی نہیں سوچا ۔البتہ وہاںکچھ دیر کیلئے یا کچھ دنوں کیلئے دنیا بسانے کا ارادہ ضرور رکھتے…
میں اللہ میاں کو بتائوں گا
میں اللہ میاں کو بتائوں گا وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ” بھارت کا ظلم تحریک ِ آزادی کشمیرکو مزید تقویت دے گا۔ 7لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔ برہان وانی آزادی کا سپاہی تھا، کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے۔پاکستان کے تمام ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔”اور میری آنکھوں کے سامنے1947کے کچھ مناظر کی ایک فلم سی چلنے لگی. بھارت سے مہاجروں کو لانے والی ریل گاڑی لا ہور کی طر ف رواں دواں ہے ۔ سب آ نکھیں انتظار میں ہیں کہ کب ہم ظلم کی زمین سے نکل کر امن و سلامتی کے پاکستان میں…
مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا
مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا برمنگھم میں ہونے والی پانی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میںوارک یونیورسٹی کی ایک پروفیسر نے کہا تھاپانی کا تنازعہ برصغیر میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ۔ابھی تکاگرچہ اس الزام کی حیثیت متعین نہیں ہو سکی کہ پاکستان میں آنے والے سیلابوںمیں بھارت کاکردار ہے یا نہیںکیونکہ موسمی تغیرات کو اکیسویں صدی کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جارہا ہے ۔لیکن یہ بات طے ہے کہ بھارت نے جب دریاﺅں میں پانی چھوڑا اس کی اطلاع پاکستان کو نہیں دی یقینااس عمل کو بھارت کی طرف سے آبی جارحیت قرار دیا جاسکتا ہے مگر جہاں بارودی جارحیت…