مایوسی گناہ ہے
مایوسی گناہ ہے مایوسی گناہ ہے اورمیں گناہ گار ہوں ۔نوازشریف کی کابینہ کے چہرے دیکھ دیکھ کر مجھے اپنے گناہ گار ہونے کاپورا یقین ہوتا جا رہا ہے ۔ میں رات دیر تک یہی سوچتا رہا کہ ایک چہرے پر دوسرا چہرہ سجانے کے سوا اور کیا تبدیلی آئی ہے ۔میں نے تو جس چہرے پربھی زیادہ دیر غور کیا ہے اسی کے پس منظر میں وہی چہرہ دیکھا ہے جس سے پچھلے پانچ سال پاکستان نبردآزما رہا ہے۔دوچار وزیروں کے سواسب وہی وزیرہیں جنہیں کچھ خبر نہیں کہ جو محکمہ اسے دیاگیا ہے وہ کیا کام کرتا ہے۔زیادہ تر وہی لوگ ہیں وہی سرمایہ دار ہیں جن کی…
ایک تقریر کہ جو وجہ ِ تسلی نہ ہوئی
ایک تقریر کہ جو وجہ ِ تسلی نہ ہوئی منصور آفاق سانحہ ء گلشن اقبال پر جتنے آنسو بہائے جائیں جتنی تسلیاں دی جائیںکم ہیں۔کاش پنجاب میں وہ آرمی آپریشن جو اس واقعہ کے بعد شروع کیا گیا ہے۔وہ اس سے پہلے شروع کردیا جاتا ۔ عین ممکن ہے کہ اس وقت جہاںسے بین سنائی دے رہے ہیں وہاںمعمول کے شادیانے بج رہے ہوتے ۔واقعہ کی اندوہناکی اپنی جگہ پر مگربین الاقوامی ذرائع ابلا غ میںیہ واقعہ جس غلط انداز میں پیش کیا گیاہے ۔اسکی تکلیف کا اندازہ صرف پاکستان سے باہر رہنےوالے پاکستانی لگا سکتے ہیں ۔ مغربی میڈیا نے اس حادثہ کو ایسٹر کے ساتھ جوڑ کر یہ…
فیصلہ اور اُس کے بعد
فیصلہ اور اُس کے بعد منصور آفاق انتظارگاہ میں بیس کروڑ پاکستانیوں کے دل دھڑک رہے ہیں ۔فیصلہ پھر محفوظ ہوگیا ہے۔امیدکے پرندے دونوں طرف اڑ رہے ہیں مگر دشتِ امکاں میں وزیر اعظم کی نااہلی کے نقشِ پا قدم قدم یادگار بن چکےہیں ۔میری چشم ِ توجہ میں آٹھ معاملات بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔میں نے انہی کی روشنی سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے ۔ پہلا معاملہ ۔ پانچ صاحبان ِ انصاف کا بنچ تھا۔ان میں دونےپہلےوزیر اعظم کو نااہل قرار دے دیا۔اِس وقت اگر باقی تین ججوں میں سے ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دے دیا تو نااہلی کی تصویرمنظر نامہ پر ابھر آئے گی…