• دیوار پہ دستک

    ضرب ِعضب سے گند ھا را آرٹ تک

    ضرب ِعضب سے گند ھا را آرٹ تک منصورآفاق پاکستان میں سینما کو زوال آیا ۔ تھیٹر بند ہوئے۔ آرٹس سینٹرز نظرانداز کئے گئے۔حکومت کی طرف سے آرٹ کی سرپرستی ختم ہوئی توتنگ نظری کو فروغ ملا۔شدت پسندی کے الائو روشن ہوئے۔معاشرے میں تشدد کا رجحان درآیااور ملک رفتہ رفتہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آتا گیا۔خودکش دھماکوں اور بے رحم فساد وںکے شعلے جب اپنے آخر پہنچے تو قدرت نے پاکستان میںجنرل راحیل شریف بھیج دیا۔ہاری ہوئی انسانیت کے دل میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن نے امید کی شمع فروزاں کردی۔مگر میں سوچتا تھا کہ جسم سے کینسر زدہ حصہ تو کاٹ دیا گیا ہے مگر ابھی تک…

  • دیوار پہ دستک

    احتیاط! آگے موڑ ہے

    احتیاط! آگے موڑ ہے منصورآفاق ’ایم کیو ایم کی طرف سے پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے ‘۔یقین نہیں آتاجنابِ فاروق ستار! آپ کہتے ہیں توپھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے۔ممکن ہے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرایم کیو ایم کا وجود ختم کرنے کی کوئی سازش کر رہی ہو مگرآثار دکھائی نہیں دیتے ۔زرداری صاحب کی اینٹیں بجاتی ہوئی بڑھکیں،بلاول بھٹو کی شور مچاتی ہوئی تنقید ،قائم علی شاہ کی گھومتی ہوئی آنکھیںکچھ اور کہہ رہی ہیں۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہنی مون پیریڈ تقریباً اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ابھی تک نواز شریف نے آصف زرداری کے اِس مشورے پر کان نہیں دھرا…

  • دیوار پہ دستک

    خان اور ترین کا احتساب

    خان اور ترین کا احتساب منصورآفاق شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نے فرمایاہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین قرضے معاف کرا کر قومی وسائل ہڑپ کررہے ہیں لیکن ان کاایسا احتساب ہوگاکہ دنیا دیکھے گی۔ ان دونوں شخصیات کے احتساب پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے ۔بس اس بات پر تھوڑا ساتعجب ہے کہ شہباز شریف پچھلے آٹھ سال سے پنجاب کے مالک و مختار ہیں انہیں یہ دلنواز خیال اتنی دیر سے کیسے آیا۔ہاں اس بات پر خاصی حیرت ہوئی ہے کہ عمران خان نے بھی قرضے معاف کرائے ہیں ۔اس طرح کا کوئی خوبصورت الزام اگر وزیراطلاعات پرویز رشید نے لگایا ہوتا تو اور بات تھی…

  • دیوار پہ دستک

    آنے والا موسم

    آنے والا موسم منصور آفاق تقریباً پونےدو ماہ ہوئے ہیں پانامہ کیس کا انتظار جاری ہے۔پوری قوم ہر ہفتے کے آغاز پرسپریم کورٹ کی کالز لسٹ دیکھتی ہے مگر اسے پانامہ کا نام فہرست میں نہیں دکھائی دیتا ۔انتظار کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ افواج پاکستان کے ترجمان نے بھی اظہار کیا ہے کہ پوری قوم کی طرح فوج بھی فیصلے کی منتظر ہے ۔ترجمان نے فیصلہ کے میرٹ کے متعلق بھی کچھ باتیں کی تھیں۔بات تو سچ ہے واقعی پوری قوم انتظار میں ہے۔جب میں پاکستان سے باہر تھاتو جس پاکستانی سے ملاقات ہوتی تھی وہ پانامہ سے متعلق پوچھتا تھا اب…

  • دیوار پہ دستک

    نون لیگ کا گھنٹہ گھر

    نون لیگ کا گھنٹہ گھر منصور آفاق نون لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آکھڑی ہوئی ہیں ۔ایک نون لیگی نے مجھے کہاکہ ہم نے بے مہر کوفیوں کو چھوڑ دیا ہے اور اب ہم سیاست کے کربلا میں تن و تنہا کھڑے ہیں ۔اس جملے میں اتنی کاٹ تھی کہ ممکن تھا کہ میرے اندر کا پتھر پگھل کر آنکھوں میں سمٹ آتامگر مجھے مولانا فضل الرحمن یاد آ گئے ۔بے شک اس وقت ڈان لیکس کے معاملہ پر ٹویٹ ،پانامہ لیکس کافیصلہ ،عمران خان کے جلسے ،پیپلز پارٹی کی ترش زبان ،وکیلوں کا احتجاج فیملی اختلافات اور چین کی جمہوریت سے عدم دلچسپی جیسے مسائل نون لیگ کی…

  • دیوار پہ دستک

    جولائی اِن ٹارگٹ ۔ جے آئی ٹی

    جولائی اِن ٹارگٹ ۔ جے آئی ٹی بارہ جون کے کسی اخبار میں یہ خبر نہیں تھی کہ آج وزیر اعظم محمد نواز شریف سعودی عرب روانہ ہونگے ۔یہ خبر ضرورتھی کہ آج عرب بحران کے حل کےلئے وزیر اعظم نے عرب سفیروں کی ایک کانفرنس بلائی ہے ۔جس میں امور خارجہ کے کچھ ماہرین شریک ہونگے اس کے علاوہ عرب دنیا متعین پاکستانی شرکت کریں گے ۔بارہ تاریخ کو یہ کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس کے اختتام پروزیر اعظم نے فوری طور پرسعودی عرب جانے کا اعلان کردیا ۔اور پھرتھوڑی دیر کے بعد ان کا جہاز ہوا میں تھا ۔جہاز نے بارہ تاریخ ہی کے دن جدہ ایئرپورٹ پرلینڈ کیا۔وزیر اعظم…

  • دیوار پہ دستک

    اچکزئی کی اچکری

    اچکزئی کی اچکری محمود خان اچکزئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے میں نے تویہ کہا تھا کہ” خیبرپختونخوا ہ تاریخی طور پر افغانستان کا حصہ رہا ہے ، یہ نہیں کہا کہ خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے۔ تاریخی تناظرمیںیہ افغان سرزمین تھی اور پشاورافغانوں کامسکن تھا۔ افغان سرزمین دریائے آمو سے شروع ہوتی ہے  ۔”کیا کہنے۔اِس وضاحت سے تو کہیں بہتر تھا کہ موصوف وضاحت ہی نہ فرماتے۔ افغان اخبار نے توان کے انٹرویو سے یہ سرخی نکالی تھی کہ پختون خواہ افغانوں کا علاقہ ہے ۔انہوں نے وضاحت میں سارے صوبہ پختون خواہ کو الٹا افغانستان کا حصہ…

  • دیوار پہ دستک

    ریل گاڑی کیسے چلتی ہے

    ریل گاڑی کیسے چلتی ہے اس نے کہا ”میں نے ایک کتاب لکھی ہے جس کانام ہے ”گھوڑا کیسے بھاگتا ہے“میں نے پوچھا ”کیا سیاسی گھوڑوںکی سرگزشت ہے“ ´کہنے لگا ”ہر شعبے کے گھوڑے اس کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔میری کتاب یک بھرپور علامت ہے۔اس کے ہر صفحے پر زندگی رواں دواں ہے اور پھر بزم میں موجود اہل دانش و بینش نے کتاب کے نام کا سہارا لے کر ایک پارٹی سے دوسری پارٹی جانے والے سیاست دانوں کے خوب لتے لئے ۔اپنی سیاسی وابستگیاں بدلنے والے میڈیا کے گھوڑوں کا ذکر بھی آیا۔وہ اسلامی گھوڑے بھی زیر ِ موضوع آئے ۔ جو کسی زمانے میں واشگٹن کے…

  • دیوار پہ دستک

    انٹرویو کے مقاصد

    انٹرویو کے مقاصد منصور آفاق وہ جن کے کاندھوں پر ستارے چمکتے ہیں ان کی بے کراں حکمرانی کواکثر سیاست دان ظلمتِ شب سے تعبیر کرتے ہیں۔چونکہ انہی کے سبب پیپلز پارٹی کو تین مرتبہ اور نون لیگ کو دو مرتبہ اقتدار سے علیحدہونا پڑا ہے اس لئے وہ عسکری قیادت سے لاشعوری اورشعوری دونوں سطحوں پرمخاصمت رکھتی ہیں۔ان کے خیال میں لا محدود طاقت کے اِس وجود بوتل میں بند کئے بغیراصلی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔اپنی مرضی کے چراغ نہیں چل سکتے ۔نسل در نسل چلنے والی سلطنت قائم نہیں ہوسکتی۔ان کے سینوں میں افواجِ پاکستان کا بجٹ تیر کی طرح پیوست رکھتا ہے ۔انہیں کیوں…