نگران حکومت کا دورانیہ
نگران حکومت کا دورانیہ نون لیگ کے قلمی خدمت گارچند نشستوں پر نون لیگ کی فتح کا ابھی تک لفظی جشن منارہے ہیں۔ لفظوں کی آتش بازی جاری ہے ۔ ابلاغ کے ہر ڈھول پر بیانات تھاپ کی طرح بج رہے ہیں۔ شور بپا ہے کہ دیکھا لوگوں نے نون لیگ کو ووٹ دیئے ہیں۔ فتح کے نشے میں بدمست لوگوں کو کون سمجھائے کہ لوگ بیچارے کیا کرتے،انہیں دو میں سے کسی ایک حکومت کا انتخاب کرنا تھا۔ لوگوں نے دیکھا کہ ایک تو وہ حکومت ہے جو ان پر بجلی بند کر سکتی تھی سو اس نے بند کر رکھی ہے، جو ان کے مال یعنی روپے کی…
کیا واقعی الیکشن ہو رہے ہیں
کیا واقعی الیکشن ہو رہے ہیں میں ایک طویل عرصہ سے یہی لکھتا آرہا ہوں کہ” اگر“ الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف کا سونامی زر اور شرکی طاقتوں کو بہا لے جائے گا۔کل یہی جملہ جب میں نے اسلام آباد کی ایک تقریب میں کہا توکوئی دل جلا بول پڑا، کہنے لگا ”اگر ہوئے تو“ کو چھوڑئیے ”مگر ہو رہے ہیں کہئے“۔ بے شک الیکشن ہو رہے ہیں اور میری یہی دعا ہے کہ خیر خیریت سے پاکستانی قوم انتخابات کے اس عرصہٴ انتقال سے گزر جائے ”مگر “ یہ اسی دل جلے والا ” مگر “ لگتا نہیں۔چلئے اسی پر بات کر لیتے ہیں کہ مجھے کیوں یہ الیکشن…
الیکشن ہونا نہ ہونا ایک برابر
الیکشن ہونا نہ ہونا ایک برابر اگرچہ چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ الیکشن ہر حال میں ہوں گے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ سات ، آٹھ اور نو مئی کے دن خیریت سے گزر جائیں یا ان سے پہلے کچھ ایسا نہ ہو جائے، کچھ ویسا نہ ہوجائے۔ وہ لوگ جو کافی عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ گیارہ مئی کو انتخابات نہیں ہوں گے، جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں انہی لوگوں کے اندازے درست لگ رہے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ بلوچستان ، کراچی اور صوبہ پختونخوا میں الیکشن کی صورتحال خاصی مخدوش ہے، اگر تین صوبوں میں الیکشن نہ ہو سکیں…
الیکشن کے بعد پھر الیکشن
الیکشن کے بعد پھر الیکشن کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی کا نعرہ ایک دھوکہ ہے ۔ووٹ سے تبدیلی ممکن نہیں۔۔یہ صرف ایک سیاسی نعرہ ہے ۔حکمران اس وقت تک تبدیلی نہیں لاسکتے جب تک لوگ اپنے آپ کو تبدیل نہ کریں ۔اگر عوام چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے تو وہ خود کو تبدیل کریں اچھے شہری بنیں ، اولاد کم پیدا کریں ،محنت کریں، حلال کی روزی کھائیں،کرپشن نہ کریں ، جھوٹ نہ بولیں،دھوکا نہ دیں،پورے روزے رکھیں ، باجماعت پانچ وقت کی نماز پڑھیں وغیرہ وغیرہ تو پاکستان تبدیلی ممکن ہے وگرنہ نہیں۔ میرے خیال میں اس وقت ایسی باتوں کا پرچار کرنے والے صاحبان ِ…