• جمہوری عمل کی ضمانت . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    جمہوری عمل کی ضمانت

    جمہوری عمل کی ضمانت یہ پرسوں رات کی بات ہے صبح کے چار بجے ایک خواب نے میری آنکھ کھول دی ۔عجیب خواب تھاچپک کر رہ گیا تھاآنکھ سے۔ اس کا ایک ایک جزو شعور میں موجود تھا۔جیسے میں کسی خواب سے نہیں حقیقت سے گزر کر آیا ہوں۔ خواب کیا تھا نور کا دریا رواں دواں تھا اس کے کنارے پر ایک بہت شاندار خیمہ لگا ہوا تھا۔ جیسے پرانے زمانے کے بادشاہوں کے سفر کے دوراں پڑاؤ میں خیمے ہوا کرتے تھے ۔عجیب خیمہ تھا اس کی جالی دار قناتوں سے دریائے نور کی لہریں دکھائی دیتی تھیں ۔اس خیمے میں کوئی بڑے بزرگ گاؤ تکیے سے ٹیک…

  • سپہ سالار کی بانگِ بلند. منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    سپہ سالار کی بانگِ بلند

    سپہ سالار کی بانگِ بلند منصورآفاق سپہ سالار کی طرف سے کہاگیاکہ ’’میں وقت ِ مقرر پر ریٹائر ہوجائوں گا ‘‘شہر میںگفتگوئے رنگ و بو کے دبستان کھل گئے ۔کہیںپھول اداس ہوگئے کہ آتی ہوئی بہارکا اب کیا ہوگا۔ کسی نے سوال کیا کہ جسے تتلیوں اور جگنوئوں نے اپنا مسیحا سمجھا تھاکیا وہ صرف اپنے پیشہ ورانہ وقار کیلئے انہیں کسی آسیب زدہ راستے میں اکیلا چھوڑ جائے گا۔وہ جس نے سبزہ زاروں سے درندوں کو نکالا تھاکیاوہ پھر موسمِ گل کو انہی کے حوالے کر دے گا۔وہ جو ایک گلپوس اور زرتار دور کی تمہید بننے والا تھاکیا واقعی وہ صبحِ نگاراں کو تاریکیوں اور خزائوں کی وادیوں…

  • یہ دن بھی دیکھنا تھا. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    یہ دن بھی دیکھنا تھا

    یہ دن بھی دیکھنا تھا منصور آفاق یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ بھاری توپ خانہ پاک افغان سرحد پر دونوں جانب سے پہنچا دیا گیا ہے۔ بارڈر کے قر ب و جوار میں رہنے والے ہزاروں افراد جنگ کے خوف سے دوسرے علاقوں میں ہجرت کر گئے ہیں۔ دو ہزار چودہ کی واشنگٹن کی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق افغان فوج میں ایک لاکھ 69ہزار 213اہلکار شامل ہیں۔ جن میں سے چالیس ہزار لوگ فوج چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ہرسال افغان فورس کو چھوڑنے والوں کی شرح 8.5ہے۔ خدانخواستہ اگر جنگ ہو گئی تو اس وقت افغان فوج کے علاوہ دس ہزار امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔…

  • دیوار پہ دستک

    اسد عمر سے جنرل عمر تک

    اسد عمر سے جنرل عمر تک منصور آفاق انیس سو کہتر کی پاک بھارت جنگ میں روشنی ہار گئی تھی ۔ ظلمتِ شب کو فتح نصیب ہوئی تھی۔بین الاقوامی تاریکیوں نے مملکتِ خداداد کے سیاہ دھبوں سے مل کرایسی خوفناک سازش کی تھی جس کا تدارک روشنیوں کے رکھوالے نہیں کر سکے تھے ۔انہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ۔جرات و شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں مگرسفاک نتائج سے اپنی دھرتی کو محفوظ نہ رکھ سکے۔درد کے موسموں میں بہادری کے ماتھوں پرسجے ہوئے نشان حیدرآج بھی عظیم قربانیوں کے تابناک گواہ ہیں ۔میجر شبیر شریف جیسے شہیدوں کو قوم کیسے بھلا سکتی ہے ۔راشد منہاس کا نام…

  • اگست آنے والا ہے. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    اگست آنے والا ہے

    اگست آنے والا ہے دو دنوں کے بعداگست کا مہینہ شروع ہونے والا ہے ۔علم اعداد اور علم نجوم کے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کےلئے سعد مہینہ ہے۔یعنی بہتری کا مہینہ ہے ۔نئی اور اچھی اچھی تبدیلیوں کا مہینہ ہے ۔بے شک یہ وہی مہینہ ہے جس میں ایک نئی قوم کی تحلیق ہوئی تھی۔اِسی مہینے اُس ساعتِ پُرنور و ضیا بخش نمودار ہوئی تھی جس کےلئے وقت نے کئی صدیاں کرب کے دوزخ میں تڑپ تڑپ گزاری تھیں۔اسی مہینے ہم ایک نئے عہد کی تمہید بنے تھے۔ گذشتہ اگست میں انہی ستارہ شناسوں کے عمران خان کو کہا تھا کہ فتح تیرے پاﺅں میں ہے اور نواز…