27 واں ادارہ
27 واں ادارہ کسی سینے میں ترازو ہونے کیلئے تیر جب کمان میں نکلتا ہے تو اُس ثانیہ کے مختصر دورانیہ میں جو آنکھ ہدف کو وہاں سے ہٹانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ جسم کے باقی تمام اعضاء اسی جاسوس آنکھ کی شان میں زندگی کے گیت کہتے ہیں۔ یہی جاسوس آنکھ ممالک کی ترقی اور دوسرے اہم معاملات میں بھی بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔ کسی بھی مملکت کے جاسوس دراصل اس کی آنکھیں ہوتے ہیں، ملک کے اندر بھی اور ملک سے باہر بھی۔ خوش قسمتی سے پاکستان کی یہ آنکھ دیکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی ژرف نگاہی پوری دنیا میں تسلیم شدہ ہے…
صرف فوج کی طرف دیکھنا درست نہیں
صرف فوج کی طرف دیکھنا درست نہیں وہ جومعاشی ترقی کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کو گالف کھیلنے کا مشورہ دیتے ہیں انہی جیسے ایک دوست نے وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا خوش نصیب آدمی ہیں۔جب عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے اپنے عروج پر تھے تواللہ نے سیلاب بھیج دیا۔ عمران خان نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تو سانحہ پشاور ہوگیا۔میرا شمار نواز شریف کے حامیوں میں نہیں ہوتا اس کے باوجود مجھے یہ جملے سن کر بہت تکلیف ہوئی ۔(ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو)میرے نزدیک کسی کی بربادی سے کسی کی خوش…
جنرل راحیل شریف ضروری ہیں
جنرل راحیل شریف ضروری ہیں منصور آفاق مدنیہ منورہ میں ہونے والے خود کش دھماکے ہر مسلمان کے دل میں ہوئے ہیں ۔پورا عالم ِ اسلام کانپ گیا ہے ۔دنیا کے ڈیڑھ ارب لوگ تکلیف میں ہیں رحمت ِ دوعالمﷺ کے دروازے پر دہشت گردی ۔دہشت گردآخری حد سے بھی کچھ آگے بڑھ گئے ہیں ۔گنجائش ختم ہوگئی ہے ۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اس واقعہ کے بعد کسی کے دل میں کسی دہشت گرد کی ہمدردی کا ذرہ بھی نہیں برقرار رہ سکتا۔بلکہ آج توبہت سے دہشت گرد بھی یہ سوچ رہے ہونگے کہ جس عظیم المرتبت ہستی کے حضور صرف آواز بلند کرنےوالوں کی زندگی بھرکی نیکیاں چھن…
ردِ فساد کےلئے اسبابِ فساد کا خاتمہ
ردِ فساد کےلئے اسبابِ فساد کا خاتمہ منصور آفاق یہ تو روزمرہ کا معمول ہے کہ کوئی آدمی اپنے گھر بیٹھ کر بھی اپنے آپ کو محفوظ خیال نہیں کرتا۔ ٹیلی وژن کی شریانوں سے لہو بہہ بہہ کر ڈرائنگ روم کے کارپٹ کا ستیاناس کردیتا ہے۔ ان ہلاکت خیزیوں کے اسباب کچھ بھی ہوں ایک چیز سےانکار نہیں کیا جاسکتا کہ کہیں کوئی بنیادی خرابی رہ گئی ہے،اس تہذیب کے قصر کی اساس میں کوئی اینٹ ٹیڑھی رکھ دی گئی ہے کہ عمارت ثریا تک پہنچ گئی مگر اسکی کجی ہر دیکھنے والی آنکھ کو چبھ رہی ہے اوراس وقت ملک کی صورت حال یہ ہے کہ صرف سرمایہ…