• دیوار پہ دستک

    الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے

    الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے نون لیگ کی طرف سے غلطیوں پر غلطیاں جاری ہیں بلکہ غلطیوں کے پھاٹک کھلتے جارہے ہیں۔یقین کیجئے کہ نواز شریف اِ س وقت جس مقام ِ عبرت پر متمکن ہیں۔ اُس تک پہنچنے کےلئے انہوں نے خود بڑی تگ و دو کی ہے ۔وہ اپنےمشیروں اور وزیروں کے جلوس کےساتھ اِ س مقام تک آئے ہیں یعنی مشیروں اور وزیروں نے بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی ۔جب پانامہ لیکس کاسرخ سرخ پینڈورا باکس کھلا تھاتواُسی وقت انہیں معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے تھا ۔وہ اگر ایسا کرتےتواس وقت جاتی امرا کے دروازے پر نیب کا نوٹس چسپاں نہ ہوتا…

  • دیوار پہ دستک

    نون لیگ کی مشکل

    نون لیگ کی مشکل امریکی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینٹر رابرٹ مینی ڈیز نے نواز شریف سے ملاقات کرلی اور اس کے بعد نون لیگ کے ترجمان پرویز رشید نے میڈیا پر آکر یہ بیان بھی دے دیا کہ نون لیگ انتہا پسندانہ گروپوں اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی اور اسی سے بات جوڑتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر پُر عزم ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عامر میر کی رپورٹ میں تو نون لیگ کے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کیا گیا تھا (اس وقت سپاہ صحابہ نے…