نگران حکومت کا دورانیہ
نگران حکومت کا دورانیہ نون لیگ کے قلمی خدمت گارچند نشستوں پر نون لیگ کی فتح کا ابھی تک لفظی جشن منارہے ہیں۔ لفظوں کی آتش بازی جاری ہے ۔ ابلاغ کے ہر ڈھول پر بیانات تھاپ کی طرح بج رہے ہیں۔ شور بپا ہے کہ دیکھا لوگوں نے نون لیگ کو ووٹ دیئے ہیں۔ فتح کے نشے میں بدمست لوگوں کو کون سمجھائے کہ لوگ بیچارے کیا کرتے،انہیں دو میں سے کسی ایک حکومت کا انتخاب کرنا تھا۔ لوگوں نے دیکھا کہ ایک تو وہ حکومت ہے جو ان پر بجلی بند کر سکتی تھی سو اس نے بند کر رکھی ہے، جو ان کے مال یعنی روپے کی…