ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقدین کے نام
ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقدین کے نام چالیس سال سے جس کی راتیں بارگارہ ِ ایزدی میں رکوع و سجود کرتے گزری ہیں اور دن قدوس ِ ذوالجلال اور پیغمبر انسایت چارہ ساز بیکساں کی تعریف و تصوف میںدفتر کے دفتر تحریر کرتے ہوئے گزرے ہیں وہ ڈاکٹر طاہر القادری اس وقت گولیوں کی بوچھاڑوں میںاور آنسو گیس کے سلگتے ہوئے سمندر میں کھڑے ہوکر حکمران کے سامنے کلمہ ء حق کہے جارہے ہیں۔میرے نزدیک وہ صاحب ِ عرفان ہیں۔ صاحب ِ عرفان کون ہوتا ہے ۔ چیخوف نے کہا تھا انسان دراصل کسی شے کی تلاش میں ہوتا ہے اسی تلاش میں تمام کائنات کو چھان ڈالتا ہے ۔…
ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی
ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی ایک بات میری سمجھ میں آرہی کہ حکومتی حلقے ایک طرف اس بات کا شور کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت سے ڈیل کر لی ہے۔تین ارب روپے لے لئے ہیں۔دوسری طرف عمران خان کے ساتھ انہیں بھی دہشت گرد قراردے کر ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں بلکہ اشتہاری قرار دے دیا گیاہے۔صرف یہی نہیں حکومت نے تو ان کے خلاف اپنی پراپیگنڈہ مہم بھی تیز تر کردی ہے۔ایک اطلاع کے مطابق نون لیگ کے میڈیا کو قیادت کی طرف سے باقاعدہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔پتہ…
لاشوں کی سیاست
لاشوں کی سیاست میں ایک انسان ہوں اور میرے لئے اس کائنات میں کوئی اجنبی نہیں ۔سب میرے بھائی ہیں۔ میں ہر انسانی ہلاکت پر نوحہ خواں ہوں چاہے وہ حفاطت کرنیوالی پولیس کی رائفلوں سے نکل رہی ہو یاکسی گلوبٹ کے پستول سے ۔ مجھے جسموں کے ساتھ بارود باندھ کر اپنے گرد و نواح کو لوتھڑوں میں بدلنے والوں کا غم ہے ۔مجھے انسان کا غم ہے۔ یعنی اپنا غم ہے میں جس کا وطن کائنات ہے ۔ جس کی قومیت آدمیت ہے۔ جس کا مذہب انسانیت ہے۔ جسکی زبان محبت ہے ۔میں فقط ایک انسان ہوںمگر میں نے جب بھی اپنی بات کی ہے مجھے قتل کر…
دست بریدہ نسلیں
دست بریدہ نسلیں منصورآفاق غلط کہا تھا ساحر نے کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔ جھوٹ بولا تھافیض نے بھی کہ اک ذرا صبر کہ اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں ۔ شیخوپورہ میںظلم کی ایک اور خوفناک داستان لکھ دی گئی ہے ۔اپنا جائز حق مانگنے پرسولہ سالہ ابوبکر کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے گئے ہیں۔پچھلے سال ظالموں نے یہی داستان گجرات کے ایک گائوں میں لکھی تھی ایک کمسن بچے کو دونوں ہاتھوں سے محروم کردیا تھا ۔وہ ماں جس نے ایک خوبصورت اور مکمل بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی بانٹی تھی جب اس کے کٹے ہوئے ہاتھ…
ادھوری نہیں پوری خبریں
ادھوری نہیں پوری خبریں منصورآفاق امریکہ نے ایف سولہ طیاروں کیلئے ستر کروڑ ڈالر پیشگی ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے پاکستان کی امدادبھی روک دی ہے(یقینا امریکہ کی نظر پاناما کی آف شور کمپنیوں میں پڑے ہوئے پاکستانیوں کے اربوں ڈالرز پر ہے۔) نیب نے پاناما لیکس پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ ایف بی آر نے بھی ہاتھ اٹھا لئے ہیں۔ (اخبارات میں بے گناہی کے اشتہارات کا کوئی فائدہ تو ہونا تھا) وزیر اعظم نواز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے۔(سننے میں آیا ہے کہ دالیں سپلائی کرنے والے تاجر کا تعلق تحریک…
ناکام خارجہ پالیسی؟
ناکام خارجہ پالیسی؟ منصور آفاق افغان صدر اشرف غنی نےامرتسر میں اپنی تقریر میں انڈین امداد پر حسب معمول انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ چا بہار کی بندرگاہ کی تعمیر کو افغانستان کیلئے انتہائی اہم اقدام قرار دیا ہے۔ ضرب عضب کوخصوصی مقاصدکےلئے محدود پیمانے پر کیا جانے والا آپریشن قرار دیا۔یہ بھی الزام لگایا کہ افغان طالبان کو پاکستان سپورٹ کر رہاہے -ثبوت میں طالبان کے ایک لیڈر کامبینہ اعتراف بھی پیش کیا گیا۔اس کے بعد پاکستان کی طرف سے 500ملین ڈالر کی امداد کو ٹھکراتے ہوئے یہ کہہ کر باقاعدہ پاکستان کی توہین بھی کی کہ اس رقم کو پاکستان اپنی حدود کے اندر دہشت گردی ختم کرنے…