• قیصر امین بٹ کی نون لیگ. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    قیصر امین بٹ کی نون لیگ

    قیصر امین بٹ کی نون لیگ سپریم کورٹ کے دئیے گئے چھ ہفتے مکمل ہو گئے ہیں ۔شریف فیملی کے خلاف چار ریفرنس دائر کر دئیے گئے ہیں۔اگر چہ چوتھا ریفرنس وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف ہے مگر میں انہیں بھی شریف فیملی کا حصہ سمجھتا ہوں۔ اسحاق ڈار کے علاوہ ریفرنس میں نامزد کردہ شخصیات نواز شریف ، حسین نواز ، حسن نواز ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز ہیں ۔مریم نواز کے خلاف لندن کے فلیٹس کے علاوہ جعل سازی کا معاملہ بھی ریفرنس میں شامل ہے ۔یہ مقدمات لندن فلیٹس ، آف شور کمپنیوں‘ عزیزیہ اسٹیل مل ،آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ہل میٹل کمپنی…