کیئر ٹیکر یا شیئر ٹیکر
کیئر ٹیکر یا شیئر ٹیکر لگتاہے نگرانوں کی نگرانی کیلئے کچھ اور نگرانوں کی ضرورت ہے ۔یہ کیئر ٹیکر کم اور شیئر ٹیکر زیادہ ثابت ہورہے ہیں ۔چند بچوں کے ہاتھ بہت ہی قیمتی کھلونا آگیاہے اور انہیں معلوم بھی ہے کہ چند دنوں کے بعدیہ کھلونا ان سے چھین لیا جائے گا۔سو جو حشر وہ اس کا کر سکتے ہیں کئے جارہے ہیں ۔ سچ مچ ایسا لگ رہا ہے کہ بچہ سقہ کی حکومت آگئی ہے ۔وہی کام جاری ہے جو بچہ سقہ نے کیا تھا کہ ایک دن کی بادشاہی میں اس نے چمڑے کے سکے چلادئیے تھے اور انہی چمڑے کے سکو ں کی بدولت ہندوستان…