عمران خان کی فتح کے عوامل
عمران خان کی فتح کے عوامل ’روباہ ‘فارسی زبان میں لومڑی کو کہتے ہیں،اسی’ روباہ ‘ سے’ روباہی‘ کا لفظ نکالاگیاجسے علامہ اقبال نے یوں استعمال کیا تھا ’ اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی ‘مگرمیں اسوقت اللہ کے شیروں کی بات نہیں کر رہامیرا موضوع وہ روباہ مزاج شیر ہیں جوابھی چند دن پہلے مینار پاکستان کے سائے تلے عمران خان کا جلسہ دیکھ کر سہم گئے تھے اور اپنے آپ کو دلاسے دینے کیلئے طرح طرح کی تاویلیں تراشتے رہے ۔حتیٰ کہ یہاں تک کہہ دیا کہ” یہ جلسہ آئی ایس آئی کے چیف کے دفتر کی پیدوار ہے“جس پر میں دیر تک یہی سوچتا ہے کہ…