• عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی

    عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی بے شک اس وقت پاکستان تبدیلی کی شاہراہ پر رواں دواں ہے۔ لوگ اہل زر اور اہل شر کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔گیارہ ستمبر کی طرح گیارہ مئی کا دن بھی سرمایہ دارانہ نظام کیلئے ایک یادگار دن بننے والا ہے۔الیکشن کے ایسے نتائج سامنے آنے والے ہیں کہ زر اور شر سکتے کے عالم میں آجائیں گے اور تجزیہ نگار ششدر رہ جائیں گے۔ ویسے شہباز شریف کو کچھ کچھ اندازہ ہوچکا ہے انہیں اپنی فلم فلاپ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کیاعجیب بات ہے کہ پچھلے پانچ سال سے خود زرداری کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنے…

  • میانوالی سے لیہ تک . mansoor afaqq
    دیوار پہ دستک

    میانوالی سے لیہ تک

    میانوالی سے لیہ تک میرا سفر برمنگھم سے شروع ہوا تھا۔پہلی مسافر نوازی پی آئی اے نے کی تھی مگراس وقت میں پی آئی اے کی واسوخت نہیں کہنا چاہ رہا۔ میرا مقصد صرف میانوالی اور لیہ کے سفر میں مسافر نوازیوں کی داستان رقم کرنا ہے ۔ویسی ہی مسافرنوازیاں جیسی ان دنوں انگلینڈ سے ترکی تک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حصے میں آئی ہوئی ہیں ۔آہ نواز شریف ۔ان کی آخری امید کا چراغ بھی گل ہوگیا ۔سپریم کورٹ نےاپنا فیصلہ برقرار رکھا۔’’مجھے کیوں نکالا گیا ‘‘ کےپُر ملال جملے کو لازوال بنادیا۔اگرچہ سابق وزیراعظم کے لئےلندن میں مسافرنوازیاں کمال تک پہنچی ہوئی ہیں مگر انہیں کچھ…

  • میانوالی کی مٹی. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    میانوالی کی مٹی

    میانوالی کی مٹی میانوالی نے اپنی رُت بدلی۔دریائے سندھ کے پانی میں گندھی ہوئی مٹی نے کہا’تُو جہاں بھی پھرتا رہے، جن آسمانوں پر بھی پرواز کرتا رہے،تجھ سے میرے خمیر کی خوشبو کی چہکار ضرور اٹھے گی‘۔ عمران خان کا خمیر بھی میانوالی سے اٹھا ہے۔میانوالی ایک عجیب و غریب سر زمین کا نام ہے ۔یہ تیس میل چوڑی اور تقریباً پچاس میل لمبی ایک سرسبز و شاداب وادی ہے ۔جس کے تین اطراف میں بے آب و گیاہ پہاڑی سلسلے ہیں اور ایک طرف صحرا ہے ۔ریت ہی ریت ہے ۔دریائے سندھ پہاڑوں سے نکل کر پہلی بار جس میدانی علاقہ میں اترتا ہے وہ یہی میانوالی کی…

  • بچے جمہورے سے مکالمہ ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    بچے جمہورے سے مکالمہ

    بچے جمہورے سے مکالمہ ’’بچے جمہورےیہ جمہوریت ہے۔اس کے خلاف ڈگڈگی مت بچا۔بڑی مشکلوں سے ہاتھ آئی ہے ۔ بندوقوں کی چھائوں سے چرا کرلائی گئی ہے۔ مشین گنوں کی لبلبلی کے باندھی گئی تھی ۔ سارے برامدے میں بارودی سرنگیں بچھی ہوئی تھیں ۔تُو نہیں جانتا اِس ’’ہیروین ‘‘ کو ۔اِس ’’عوام زادی‘‘کےلئے نجانے کتنے فلمی ہیرو قربان ہوچکے ہیں. بچہ جمہورے ۔یہ منتر مت پڑھ ۔ایسی بری بری باتیں اتنے اچھے اچھے لوگوں کے بارے میں ۔اپنے چہرے پر سیاہی مت لگا۔ اپنے رخساروں پر کالک مت تھوپ ۔ان کے لباس تو دیکھ ،اکڑے ہوئے ۔اجلے اجلے ۔لٹھے کے تھان ،ان کی اجلی اجلی گاڑیاں دیکھ ۔جیسے ابھی…

  • مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا

    مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا برمنگھم میں ہونے والی پانی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میںوارک یونیورسٹی کی ایک پروفیسر نے کہا تھاپانی کا تنازعہ برصغیر میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ۔ابھی تکاگرچہ اس الزام کی حیثیت متعین نہیں ہو سکی کہ پاکستان میں آنے والے سیلابوںمیں بھارت کاکردار ہے یا نہیںکیونکہ موسمی تغیرات کو اکیسویں صدی کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جارہا ہے ۔لیکن یہ بات طے ہے کہ بھارت نے جب دریاﺅں میں پانی چھوڑا اس کی اطلاع پاکستان کو نہیں دی یقینااس عمل کو بھارت کی طرف سے آبی جارحیت قرار دیا جاسکتا ہے مگر جہاں بارودی جارحیت…