تبدیلیوں کے تیس دن
تبدیلیوں کے تیس دن منصور آفاق بہت سی کاریں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے گیٹ میں قطار در قطار داخل ہوئیں ۔ہر کارکے آگے اسٹیل کا راڈ موجودتھا۔ تھوڑی دیر کے بعد ہر کار کے ڈرائیور نے اسٹیل کے اُس راڈ پر جھنڈاچڑھا دیا اور پھرپارکنگ میں جھنڈے والی گاڑیوں کا اتوار بازار لگ گیا۔آئین کے تحت جتنے وزیر بنائے جا سکتے تھے تقریباًاُتنے یعنی سینتالیس بنا دئیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں سینتالیس کے عدد کی اہمیت کو بھی سامنے رکھا گیا تھا۔سات اور چار کو جمع کیا جائے تو گیارہ بن جاتے ہیں اور گیارہ کےعدد کی پراسراریت کواہل ہندسہ خوب پہچانتے ہیں ۔ایک آدھ دن میں ان تمام…