• مارشل لا کی آہٹ؟ . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    مارشل لا کی آہٹ؟

    مارشل لا کی آہٹ؟ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں۔ میں نے اس کامیابی کو سمجھنے کی کوشش کی۔ مختلف دہشت گردی سے جڑے ہوئے معاملات کو دیکھا تومجھے لگا کہ واقعی وہ درست رہے ہیں۔ کیونکہ اس وقت میانوالی کے ایک بہت ہی پسماندہ گائوں میں آیا ہوا ہوں۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ پی ٹی وی کے لئے اپنے لکھے ہوئے ڈرامہ سریل ’’نمک ‘‘ کی ریکارڈنگ کے لئے دریائے سندھ کے کنارے آباد ایک گائوں ’’ککڑاں والا‘‘ میں مقیم ہوں اور یہاں پچھلے اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی نہیں گئی۔ یعنی لوڈ شیڈنگ کا…