تصورات کی پرچھائیاں
تصورات کی پرچھائیاں پہلا منظر مینار پاکستان کے زیرِ سایہ عمران خان،الطاف حسین، منور حسن اور ڈاکٹر طاہر القادری کامشترکہ جلسہ شروع ہونے والاہے ۔تاحد ِنظر سر ہی سر نظر آرہے ہیں۔ لاہور میں پچاس لاکھ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے ہیں۔ ترانے بج رہے ہیں ، بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں،نعرے گونج رہے ہیں۔ بادشاہی مسجد کی دیوار تک لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔ میناروں کی آخری ڈیوڑھیوں پر نیوز کیمرہ مین اپنے کیمروں کو (Pan)پین کئے جارہے ہیں ۔تمام ٹیلیویژن لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ نشر کر رہے ہیں پچھلے کئی گھنٹوں سے ٹیلیویژن پر صرف یہی علاقہ لائیو دکھایا جارہا ہے ۔دور دراز سے آنے والوں کے…