ایک تخیلاتی کالم
ایک تخیلاتی کالم منصور آفاق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا ’’تیس اکتوبر کو عمران خان اسلام آباد بند نہیں کر اسکیں گے وہ تیس اکتوبر کو اسلام آباد نہیں کہیں اور ہونگے‘‘۔ مستقبل کی درست ترین پیش گوئیاں کرنے والے نجم سیٹھی نے بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کو دو نومبر سے پہلے گرفتار کر لیا جائے گا۔ عوام کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے لئے اسلام آباد پولیس کی ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔ اسلام آباد پولیس لائن میں سینکڑوں ملازمین کی مسلسل مشقیں بتلارہی ہیں کہ حکومت اتنی آسانی سےاسلام آباد بند نہیں ہونے دے گی۔ عمران خان کی گرفتاری کے…
یکم نومبر سے دو نومبر تک
یکم نومبر سے دو نومبر تک منصور آفاق دفاعِ پاکستان کونسل کے ایک وفد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہوں نے مذہبی شخصیات کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بحال کرنے کے حکم جاری کردئیے ہیں۔یہ تمام پاسپورٹ اور شناختی کارڈ شدت پسندوںکی حمایت کرنے کی بنا پر منسوخ کئے گئے تھے ۔وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والے وفد میںکالعدم مذہبی جماعت اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی شامل تھے۔ جن پر ایک طویل عرصے سے اسلام آباد میں داخل ہونے پر پابندی ہے ۔اُس وفد میں حرکت المجاہدین کے بانی اور جہادی رہنما فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھےجن…
دمادم مست قلندر
دمادم مست قلندر منصور آفاق بلاول بھٹو نے کچھ عرصہ پہلے ستمبر میں ’’دمادم مست قلندر‘‘کا اعلان کیا تھا۔اب ستائیس دسمبر کو دمادم مست قلندرکاوقت مقررکیا ہے ۔پتہ نہیں بلاول بھٹو ’’دمادم مست قلندر‘‘ کسے کہتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگ عمران خان کے اسلام آباد میں’’ دمادم مست قلندر‘‘کو مسلسل غیر آئینی کہے جا رہے ہیں ۔ممکن ہے بلاول بھٹو کا دمادم مست قلندر آئینی ہو ۔73 کے آئین میں کوئی ایسی شق موجود ہو۔نہیں بھی ہوگی انہیں کچھ فرق نہیں پڑتا۔ بڑے بڑے ماہرین ِآئین ان کے مشیر ہیں وہ آئین سے کچھ بھی نکال سکتے ہیں ۔جہاں تک میرا ذاتی خیال ہے بلاول بھٹو کو’’…
آنسو گیس سے نکلی ہوئی موت
آنسو گیس سے نکلی ہوئی موت منصور آفاق پاکستان میں احتجاج بھی ستر سال کا ہو چکا ہے ۔پیچھے مڑ کر دیکھیں تو لگتا ہے قوم مسلسل حالتِ احتجاج میں ہے ۔کیوں نہ ہو ۔ جب سے پاکستان بنا ہے اس پر ایک ہی حکومت چلی آرہی ہے ۔ظلم ، جبر اور نا انصافی کی حکومت ۔البتہ چہرے ضرور بدلتے رہے ہیں ۔حکمران آتے رہے ۔ جاتے رہے ۔ احتجاج جاری رہا ۔ لوگ مرتے رہے ۔کبھی لاٹھیاں کبھی کوڑے کبھی گولیاں کھاتے رہے ۔احتجاجی تحریکوں میں شہید ہونے والوں کی ایک طویل فہرست ہے ۔ جمہوریت کےلئے بہت سے لوگوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو…
تلاشی
تلاشی منصور آفاق وہ لوگ جو تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے تاریخ انہیں ٹشو پیپر کی طرح کسی ڈسٹ بن میں پھینک دیتی ہے۔ جن لوگوں نے صرف ’’تلاشی‘‘ کے مطالبہ پروفاق اور جمہوریت دونوں دائو پر لگا دئیے ہیں۔ ایسے خشک دماغوں پر اہلِ شہر سنگ باری نہ کریں تو کیا کریں۔ اقتدار بچانے کے لئے پنجابیوں اور پٹھانوں میں جو جہنم کے بیج بکھیرنے لگے ہیں میں اُن کےلئے ہدایت کی دعا کے سوا اور کیا کرسکتا ہوں یہ الگ بات ہے کہ وہ اِس دعا کو بددعا قرار دیتے ہوئے بربادیوں کی شاہراہوں پرلمبی لمبی گاڑیوں سے سائلنسر نکال نکال کر انہیں دوڑاتے رہیں گے۔ میرا…
گورنری کی عمر
گورنری کی عمر منصور آفاق آج میں جس بھی محفل میں گیا وہاں موضوع ِسخن صوبہ سندھ کے نئے گورنر جسٹس سعید الزماں صدیقی کی ذات ِ گرامی تھی۔ سب سے زیادہ گفتگو ان کی طویل العمری کے حوالے سے سنائی دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر دراز کرے۔ غالب نےاسی عمر میں کہا تھا مضمحل ہوگئے قویٰ غالب اب عناصر میں اعتدال کہاں شاعر ِ مشرق نے ضعیفی کو جرم کہتے ہوئے اس کی سزا مرگ ِ مفاجات قرار دی ۔شاعرِ لاہورنے کہا کہ انہیں صدرِ پاکستان ممنون حسین نے صرف اس لئے گورنر لگوایا ہے کہ ان کی پیرانہ سالی پر بہت گفتگو ہونے لگی تھی انہوں نے…
اسپتال میں تھانہ
اسپتال میں تھانہ منصور آفاق میں جب ڈیرہ اسماعیل خان میں فیصل کریم کنڈی کے گھر سے نکلنے لگا تو احمد کنڈی نے کہا ’’میں نے کار کے بونٹ میں شہد کی پانچ بوتلیں رکھوادی ہیں ۔کار جیسےہی کنڈی ماڈل فارم سے چند کلومیٹر آگے آئی تو میں نےحسن رضا کو گاڑی ایک طرف روکنے کا کہا ۔کار رک گئی ۔ میں نیچے اترا ، ڈگی کھلوائی اور شہد کی بوتلوں والا پیکٹ کھولنے لگا ۔تنویر حسین ملک اور سلیم تاج وانی مجھے حیرت سے دیکھنے لگے ۔تنویر نے کہا ’’اگر شہد کھانے کو جی کررہا تھا تو آگے کسی ہوٹل پر بریک لگا لیتے مگر میں نےشہد کی پانچوں…
سیاست کا سدھارتھ
سیاست کا سدھارتھ منصور آفاق سدھارتھ جو ایک برہمن امیرزادہ ہے جب اسے اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ دانش سیکھنے سکھانے سے نہیں آتی ۔وہ سب کچھ تیاگ دیتا ہے ،باپ کا گھر چھوڑ کر جوگیوں اور سنیاسیوں کے ساتھ رہنے لگتا ہے۔ جہاں اسے تین ہنر حاصل ہوتے ہیں وہ بھوکا رہ سکتا ہے انتظار کر سکتا ہے اور غور وفکر کر سکتا ہے۔ اگرچہ اسے اپنا جسم چھوڑ کر دوسرے جسم میں داخل ہوجانے کی شکتی حاصل ہو چکی ہوتی ہے اور اس کی آتما پرندوں اور جانوروں کے بدن میں داخل ہو کر ایک دنیا گھوم آئی ہوتی ہے مگرسدھارتھ کے نزدیک ان کی…
عظیم منزل
عظیم منزل منصور آفاق میانوالی میں جہاں میرا گھر ہے اس کاگرد و نواح بہت ہی مردم خیز واقع ہوا ہے ۔ میرے گھر سے کوئی سو گز کے فاصلے پر وہ عظیم منزل ہے جس میں پانچ بڑے آدمی پیدا ہوئے ۔ امان اللہ خان ایڈوکیٹ جنہوں نے اپنے وقت کے طاقتور ترین گورنرامیر محمد خان نواب آف کالاباغ کے ساتھ مقابلہ پوری پامردی سے کیا تھا۔اسی مخالفت میں نواب امیر محمد خان نے عمران خان کے والد اکرام اللہ خان کو بھی ملازمت سے برطرف کرا دیا تھا ۔یعنی عمران بھی اسی گھرکے ایک چشم و چراغ ہیں۔حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی نے بھی اِسی گھر…
شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا
شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا منصور آفاق اُس روز شہباز شریف اپنے زورِ خطابت کی بلندیوں پر تھے انہوں نے لاہور کےلئے مجوزہ میٹرو بس کے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ نئے اسپتال اور تعلیمی ادارے بنانابھی ضروری ہےلیکن اگر سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ان تک پہنچ ہی نہ پائیں تو پھر یہ ادارے کس کام کے ۔ خادمِ پنجاب نے اپنے مخالفین کیلئے اس روزکچھ سخت الفاظ استعمال کرنا مناسب سمجھا ۔ ان کی سختی سے ان کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔ آج لاہور کے شہری بلا مبالغہ ٹریفک کے اژدھام ، بد انتظامی اور…