تبدیلی کے نمونے
تبدیلی کے نمونے تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ دیا تھا۔مکمل طور پر نہ سہی جزوی طور پر تحریک انصاف ملک بھر میں ضرور کامیاب ہوئی ہے ۔سو تھوڑی بہت تبدیلی کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں جو مستقبل میں(ن) لیگ کیلئے خاصی پریشان کن ثابت ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پرصوبہ پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جو پہلی تقریر کی اس سے ان کے خوفناک عزائم ابھر کر سامنے آئے ۔انہوں نے کہا ”کہ آج کے بعد کہیں سے رشوت یا ظلم کی خبر ملی تو ایسی سزا دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی ،تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کوصفائی اور حاضری سو فیصدبنانے کیلئے…
مایوسی گناہ ہے
مایوسی گناہ ہے مایوسی گناہ ہے اورمیں گناہ گار ہوں ۔نوازشریف کی کابینہ کے چہرے دیکھ دیکھ کر مجھے اپنے گناہ گار ہونے کاپورا یقین ہوتا جا رہا ہے ۔ میں رات دیر تک یہی سوچتا رہا کہ ایک چہرے پر دوسرا چہرہ سجانے کے سوا اور کیا تبدیلی آئی ہے ۔میں نے تو جس چہرے پربھی زیادہ دیر غور کیا ہے اسی کے پس منظر میں وہی چہرہ دیکھا ہے جس سے پچھلے پانچ سال پاکستان نبردآزما رہا ہے۔دوچار وزیروں کے سواسب وہی وزیرہیں جنہیں کچھ خبر نہیں کہ جو محکمہ اسے دیاگیا ہے وہ کیا کام کرتا ہے۔زیادہ تر وہی لوگ ہیں وہی سرمایہ دار ہیں جن کی…
نوازشریف اور امن کا نوبل پرائز
نوازشریف اور امن کا نوبل پرائز یقینایہ بات قابلِ اعزاز ہے کہ نواز شریف کا نام امن کے نوبل پرائز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔میرے خیال میں تو نواز شریف ابھی اس انعام کے حق دار نہیں ہوئے کیونکہ گوربا چوف کو یہ انعام سوویت یونین ختم کرنے پر دیا گیا تھا۔ہاں نواز شریف کو بھی مل سکتا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے کوئی ایسا قدم اٹھا لیں جوہنودو یہود و نصاری کیلئے پسندیدہ ہو۔میں ذاتی طور پر نواز شریف سے اس کی توقع نہیں رکھتا مگرلوگ گوربا چوف سے بھی سوویت یونین توڑنے کی توقع نہیں رکھتے تھے۔چلئے تھوڑاسا جائزہ نوبل پرائز کا بھی لے لیتے ہیں…
جلا وطنی کا تمغہ
جلا وطنی کا تمغہ الطاف حسین نے ایک عجیب وغریب بیان دیا ہے کہ برطانوی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میری جان لے سکتی ہے ۔میں مسلسل یہی سوچ رہا ہوں کہ برطانوی حکومت ان کی جان کیوں اور کیسے لے سکتی ہے ۔ان کے خلاف عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں تحقیقات ہورہی ہیں خدانخواستہ اگر وہ مجرم ثابت ہوگئے تو پھر بھی ان کی زندگی کو یہاں کوئی خطرہ نہیں کیونکہ برطانیہ میں موت کی سزا ہے ہی نہیں۔ یہاں کسی بھی مجرم کو موت کی سزا نہیں دی جا سکتی۔اگرالطاف حسین کو خدشہ ہے کہ برطانوی ایجنسیاں کسی غیر قانونی طریقے سے ان کی جان لے لیں گی…
ن لیگ کے حق میں کلمہٴ خیر
ن لیگ کے حق میں کلمہٴ خیر چوہدری سرور کے گورنر پنجاب ہونے کے امکانات پر بہت سے لوگ ناراض ہیں۔ اس سلسلے میں کئی بیانات شائع ہوچکے ہیں، بہت سے کالم بھی لکھے جا چکے ہیں۔کسی نے انہیں ”لاٹ صاحب “کہہ کر مخاطب کیا ہے تو کسی نے ”ان کیلئے امپونڈ گورنر“ کی اصطلاح استعمال کی ہے۔ میں نے تکلیف زدہ احباب کے پیٹ کے ایکسرے کرنے کی کوشش کی ہے تو معلوم ہوا ہے کہ اس درد کا سبب صرف اتنا ہے کہ وہ برطانیہ سے کیوں آئے ہیں۔ بھئی وہ چلے گئے تھے اس لئے واپس آئے ہیں۔ بے شک انہوں نے برطانوی شہریت حاصل کر لی…
قیدیوں کا جلوس
قیدیوں کا جلوس دہشت گردی کے سرخ گلابوں کی زد میں آیا ہواڈیرہ،پھولوں کاسہرا،سچ تو یہی ہے آج بھی بالکل اسی طرح کا شہر ہے جیسے پاکستان کے دوسرے شہر ہیں۔ وہاں سینما گھر ہیں ،آرٹ سینٹر ہیں ۔ میوزک کی اکیڈمیاں ہیں۔ مشاعرے ہوتے ہیں ۔رقص و نغمہ کی محفلیں آباد ہوتی ہیں ۔شادیوں پربھنگڑے بھی ڈالے جاتے ہیں ۔فائرنگ بھی کی جاتی ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان شدت پسندوں کا نہیں،دھڑکتے ہوئے دل رکھنے والے انسانوں کا شہر ہے ۔اس شہر کی خوشبو بھری سہ پہرکے رنگ آنکھوں سے اترے ہی نہیں ہیں۔ یہ تو وہ شہر ہے جہاں سے ذوالفقار علی بھٹو الیکشن لڑے تھے ۔ابھی گزشتہ…
جمہوری عمل کی ضمانت
جمہوری عمل کی ضمانت یہ پرسوں رات کی بات ہے صبح کے چار بجے ایک خواب نے میری آنکھ کھول دی ۔عجیب خواب تھاچپک کر رہ گیا تھاآنکھ سے۔ اس کا ایک ایک جزو شعور میں موجود تھا۔جیسے میں کسی خواب سے نہیں حقیقت سے گزر کر آیا ہوں۔ خواب کیا تھا نور کا دریا رواں دواں تھا اس کے کنارے پر ایک بہت شاندار خیمہ لگا ہوا تھا۔ جیسے پرانے زمانے کے بادشاہوں کے سفر کے دوراں پڑاؤ میں خیمے ہوا کرتے تھے ۔عجیب خیمہ تھا اس کی جالی دار قناتوں سے دریائے نور کی لہریں دکھائی دیتی تھیں ۔اس خیمے میں کوئی بڑے بزرگ گاؤ تکیے سے ٹیک…
سچائی ہم سے روٹھ گئی ہے
سچائی ہم سے روٹھ گئی ہے فرمان ِ نبوی ہے کہ ہلاک ہوجائے وہ شخص ، تباہ و برباد ہوجائے وہ شخص جو جھوٹ بولتا ہے۔ میں آج بہت مایوس ہوں۔ بہت افسردہ ہوں۔یہ خبر میرے لئے بہت زیادہ تکلیف کا باعث ہوئی ہے کہ 90فیصد ارکان اسمبلی نے کاغذات ِ نامزدگی میں کہیں نہ کہیں جھوٹ کا سہارا ضرور لیا ہے۔47فیصد ارکانِ اسمبلی نے انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔ یہ ریلیاں یہ جلوس…یہ جمہوریت کی سڑکوں پر… دیر تک جلتے ہوئے کالے کاجل ٹائر… اپنے حقوق کی تلاش میںنکلی ہوئی یہ غربت زدہ زندگی … سوال کرتے ہوئے تباہ حال انسانی ڈھانچے ۔۔ بچوں سمیت خود کشیاں کرتی ہوئی…
وقت کو قضا مت کرو
وقت کو قضا مت کرو میں نے آج نواز شریف کے ایک قریبی آدمی سے کہا کہ ’’وقت کو قضا مت کرو‘‘ تو اس نے اس جملے کی وضاحت چاہی ۔ میں نے جملے کی وضاحت میں جو سچے واقعات اسے سنائے آپ کے ساتھ بھی شیئر کررہا ہوں ۔ یہ 1987ء کی بات ہے اگست کے ایک دہکتے ہوئے جمعے کی صبح تھی میں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ ٹھیک نو بجے اس شخص سے ملنے پپلاں گیا تھا وہ میرے بڑے بھائی کا دوست تھا وہ مجھے اپنے ساتھ لے گئے تھے ہم جب وہاں پہنچے تو مولوی صاحب بڑے پیار سے ہمیں ملے ان کے حجرے میں…
قبروں کی بے حرمتی
قبروں کی بے حرمتی نور الدین علی الشافعی نے لکھا ہے کہ’’مشہور مسلمان بادشاہ نورالدین زنگی کو خواب میں بتایا گیا کہ کچھ بدبخت حضورؐ کے مزار مبارک کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس عادل بادشاہ نے مدینہ میں آکر خواب کی تعبیر کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ دو عیسائی روضہ مبارک سے کچھ فاصلے پر رہائش پذیر ہیں اور وہ سرنگ لگاکر حضورؐکے جسد مبارک کی بے حرمتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان عیسائیوں کو حسب جرم سزا دی گئی اور پھر حضورؐکے مزار مبارک کے اردگرد تانبہ اور سیسہ پگھلا کر ایسا پختہ انتظام کر دیا گیا…