عمران خان کی فتح کے عوامل
عمران خان کی فتح کے عوامل ’روباہ ‘فارسی زبان میں لومڑی کو کہتے ہیں،اسی’ روباہ ‘ سے’ روباہی‘ کا لفظ نکالاگیاجسے علامہ اقبال نے یوں استعمال کیا تھا ’ اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی ‘مگرمیں اسوقت اللہ کے شیروں کی بات نہیں کر رہامیرا موضوع وہ روباہ مزاج شیر ہیں جوابھی چند دن پہلے مینار پاکستان کے سائے تلے عمران خان کا جلسہ دیکھ کر سہم گئے تھے اور اپنے آپ کو دلاسے دینے کیلئے طرح طرح کی تاویلیں تراشتے رہے ۔حتیٰ کہ یہاں تک کہہ دیا کہ” یہ جلسہ آئی ایس آئی کے چیف کے دفتر کی پیدوار ہے“جس پر میں دیر تک یہی سوچتا ہے کہ…
کیا طاہرالقادری نظام بدلیں گے؟
کیا طاہرالقادری نظام بدلیں گے؟ ان دنوں ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔دعاہے کہ اللہ انہیں کامیاب کرے مگراس سلسلے میں انہیں ایک بہت اہم مشورہ دیا گیاہے ۔ میرے خیال میں انہیں فوراً اس پر عمل کرنا چاہئے ۔وہی وہ واحد راستہ ہے جو اس شہر کی طرف جاتا ہے جس کے دروازے پر تبدیلی کا بورڈ لگا ہوا ہے ۔ اگرچہ وہ راہِ پر خار ہے کچھ لمبی مگر اتنی طویل بھی نہیں کہ طے نہ ہوسکے ۔مشورہ دینے والی شخصیت بہت اہم ہے مگر مشورے سے زیادہ اہم نہیں سو اس شخصیت کا نام نہیں صرف مشورہ درج کر رہا ہوں۔ انہوں نے…
زخم زخم بلوچستان
زخم زخم بلوچستان صدیوں سے بادشاہ انسانی خون کی قیمت پراپنے خزانے بھرتے چلے آرہے ہیں ۔بس خزانوں کی زمینیں اور شکلیں بدلتی رہتی ہیں۔ہوسِ ملک گیری کے طریقے بدل گئے ہیں ۔ انسان کا ماضی ٹھوس شکل میں سفید اور زرد سونے کی ایک بڑی ”لوٹ “کی داستان ہے ۔ اور انسان کا حال بہتے ہوئے کالے سونے کے خزانوں اور دوسری قیمتی معدنیات پر قبضے کا قصہ ہے۔بلوچستان کوبھی کئی برسوں سے اسی قصے کا حصہ بنایا جارہا ہے۔تیل اور گیس کے خزانوں پر تو پہلے سے عالمی لٹیروں کی چشم ِ ہوس گیر لگی ہوئی تھی۔اب گوادر کی بندرگاہ کو بھی سونے کی کان کہا جا رہا…
تبدیلی کی پہلی دستک
تبدیلی کی پہلی دستک ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جتنا کچھ کہا ہے اس کے بعدچاہئے تو یہ تھا کہ ان کا لانگ مارچ چند ہزار لوگوں تک محدود رہ جاتا ۔صرف انہی چند ہزار کارکنوں تک جو ادارہ منہاج القران کے ساتھ وابستہ ہیں مگر لوگوں نے میڈیا کی باتیں نہیں مانیں ،تقریباً نوے فیصد کالم نگاروں نے جو کچھ لکھ سکتے تھے۔ لکھا، تقریباًاتنے فیصد ٹی وی اینکرز نے بھی و ہی کچھ کہا جو کچھ کالم نگار کہہ رہے تھے۔تقریباً اتنی فیصد خبریں بھی ان کے خلاف ہی شائع ہوئیں،باوجود پوری کوشش کے ڈاکٹر طاہر القادری میڈیا کو اپنے ساتھ نہ ملا سکے۔ میرا سوال کچھ اور…
الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے
الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے نون لیگ کی طرف سے غلطیوں پر غلطیاں جاری ہیں بلکہ غلطیوں کے پھاٹک کھلتے جارہے ہیں۔یقین کیجئے کہ نواز شریف اِ س وقت جس مقام ِ عبرت پر متمکن ہیں۔ اُس تک پہنچنے کےلئے انہوں نے خود بڑی تگ و دو کی ہے ۔وہ اپنےمشیروں اور وزیروں کے جلوس کےساتھ اِ س مقام تک آئے ہیں یعنی مشیروں اور وزیروں نے بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی ۔جب پانامہ لیکس کاسرخ سرخ پینڈورا باکس کھلا تھاتواُسی وقت انہیں معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے تھا ۔وہ اگر ایسا کرتےتواس وقت جاتی امرا کے دروازے پر نیب کا نوٹس چسپاں نہ ہوتا…
تصورات کی پرچھائیاں
تصورات کی پرچھائیاں پہلا منظر مینار پاکستان کے زیرِ سایہ عمران خان،الطاف حسین، منور حسن اور ڈاکٹر طاہر القادری کامشترکہ جلسہ شروع ہونے والاہے ۔تاحد ِنظر سر ہی سر نظر آرہے ہیں۔ لاہور میں پچاس لاکھ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے ہیں۔ ترانے بج رہے ہیں ، بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں،نعرے گونج رہے ہیں۔ بادشاہی مسجد کی دیوار تک لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔ میناروں کی آخری ڈیوڑھیوں پر نیوز کیمرہ مین اپنے کیمروں کو (Pan)پین کئے جارہے ہیں ۔تمام ٹیلیویژن لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ نشر کر رہے ہیں پچھلے کئی گھنٹوں سے ٹیلیویژن پر صرف یہی علاقہ لائیو دکھایا جارہا ہے ۔دور دراز سے آنے والوں کے…
کیا الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن ختم کرسکتا تھا
کیا الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن ختم کرسکتا تھا پیپلز پارٹی کے وزیر قانون نے کہا ہے کہ ہم بھی جعلی ڈگری والوں کے خلاف ہیں ان کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئے ۔کیا کہنے،کس دھڑلے سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں آدمی پریشان ہوجاتا ہے۔ یہ ابھی کل کی بات ہے جب جمشید دستی کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی تھی اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرانے کے بجائے اسے مظفر گڑھ سے پھر ایم این اے کا ٹکٹ دے دیا تھا بلکہ اس وقت کے پیپلزپارٹی کے وزیراعظم نے اس کی انتخابی مہم میں شرکت کی تھی اور دوسری بار ایم این اے…
دھرتی ماں کا دن
دھرتی ماں کا دن آج دنیا بھر میں مدر ڈے منایا جا رہا ہے۔ بے شک ہم پاکستانی بھی اپنی ماؤں سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں مگر اُس ماں کا کسی کو خیال نہیں جسے ہم سب دھرتی ماں کہتے ہیں۔کاش ایک دن ہم اس کا دن بھی مناتے۔ اس دن اور کچھ نہ کرتے صرف اتنا طے کر لیتے کہ آج دھرتی ماں کے چہرے پر کوئی زخم نہیں لگایا جائیگا۔ آج اس ماں کے کپڑے لیراں لیراں نہیں کئے جائینگے ۔آج کوئی اُس ماں کو بے آبرو نہیں کرے گا۔آج اس کی عزت و عظمت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔آج اس کی…
جلسہ
جلسہ مینار پاکستان کو جانے والے تمام راستے کنٹینرز اور خار دار تاروں سے بند کر دئیے گئے۔ٹیلی ویژن چینلزکو مسلسل لائیو کوریج سے روک دیا گیا۔لاہور میں چلنے والی سرکاری بس سروس بند کر دی گئی۔اس کے باوجود مختلف گلیوں اور راستوں سے کئی کئی میل پیدل چل کرلاکھوں لوگ مینار پاکستان تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹس کو، برقرار رکھنے والی قوتوں کی تمام تر پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی ہے ۔انہیں نظر آر ہاہے کہ عمران خان کا” طوفان“ سچ مچ سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔منافقت اور مفادپرستی کی سب دیواریں تہس نہس کر دے گا۔ظلم اور کرپشن کی مضبوط اور بلند وبالا عمارتیں ہوا کے…
تبدیلی کی بشارتیں
تبدیلی کی بشارتیں یہ کتنی عجیب و غریب صحافت ہے کہ جس جلسے میں دو لاکھ کرسیاں لگائی گئیں اور جہاں ہر پانچ میں سے ایک آدمی کو کرسی نصیب ہوئی وہاں رپوٹنگ یہ کی گئی کہ جلسے میں ستر ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک لوگ تھے اورجنرل پرویز مشرف کے استقبال میں آنے والے دو چار ہزار لوگوں کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر قرار دیا گیا۔ایک تجزیہ نگار نے تو یہاں تک فرمادیاکہ” جلسے میں کچھ لوگ جمع ہو گئے تھے مگرعمران خان کو ووٹ کسی نے نہیں دینا “۔ایسے تجزیوں پر قربان ہونے کو جی چاہتاہے ۔ ہم کو معلوم ہے ”جلسے“ کی حقیقت…