• عمران خان منی ٹریل کیس جیت گئے ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    عمران خان منی ٹریل کا مقابلہ جیت گئے؟

    عمران خان منی ٹریل کا مقابلہ جیت گئے؟ منصور آفاق میں جب لندن جاتا ہوں تو اکثرمیری رہائش ایک دوست کے پاس ایکٹن ٹائون میں ہوتی ہے اور جس دوست کے ساتھ سارا دن گھومنا ہوتا ہے وہ وکٹوریہ ٹرین اسٹیشن کے قریب رہتا ہے۔ سو میں صبح صبح ایکٹن ٹائون سے انڈرگرائونڈ ٹرین کی ڈسٹرکٹ لائن پر بیٹھتا ہوں جو مجھے تقریباً آدھ گھنٹے میں وکٹوریہ لے جاتی ہے۔ اس تیز رفتار انڈر گرائونڈ ٹرین میں سفر کے دوران میری نظر ہر آنے والے اسٹیشن پر ہوتی ہے کہ کہیں جلدی میں وکٹوریہ اسٹیشن گزر نہ جائے۔ جیسے ہی سائوتھ کیسنگٹن کا اسٹیشن آتاہے، میں سیٹ سے اٹھ کردروازہ…

  • کیپٹن صفدر کی کچھ دلچسپ باتیں . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    کیپٹن صفدر کی کچھ دلچسپ باتیں

    کیپٹن صفدر کی کچھ دلچسپ باتیں منصور آفاق کیپٹن صفد ر کی باتیں بڑی حیران کن ہوتی ہیں لوگ انہیں بڑی دلچسپی سے پڑھتے ہیں اور میرا شمار بھی لوگوں میں ہوتا ہے ۔ان کی کچھ حیرت انگیز باتیں اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کرنا چاہ رہا ہوں ۔توقع ہے کہ پسند آئیں گی ۔انہوں نے فرمایا ہےکہ جب ممتاز قادری کو پھانسی کی سزا دی گئی تولاکھوں لوگ اس کےجنازے میں شریک ہوئےتھےوہ دراصل عدالت کے غلط فیصلے کے خلاف عوام کا احتجاج تھا ۔بالکل اُسی طرح جیسے نواز شریف کے خلاف ہونے والے فیصلے کو عوام نے تسلیم نہیں کیا۔کیسا دور رس نکتہ نکالا ہے ۔ یہ اور…

  • میڈ ان پاکستان۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    میڈ اِن پاکستان

    میڈ اِن پاکستان منصور آفاق i have a dreamشاید نصف صدی کی بات ہے کہ مارٹن لوتھر کنگ اقلیتوں کے حقوق کےلئے سامنےآئے تھےاورانہوں نے کہا ۔اس خواب کی تعبیر وائٹ ہاؤس میں باراک حسین اوباما کو لے آئی۔سولہ سال پہلے عمران خان نئے پاکستان کا خواب لے کرسامنے آئے اور انصاف کی تحریک شروع کی ۔لوگوں کاخیال تھا کہ یہ کھیل بھی کرکٹ کی طرح موسمی ہے جلد ختم ہوجائے گا۔مگر عمران خان نے ا س خیال کوغلط ثابت کیا انصاف اور حقوق سے محروم عوام عمران خان کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ان کے خواب کاحصہ بنتے چلے گئے۔انہیںایک جاذبِ نظر شخصیت کے علاوہ انہی کے جذبوں…

  • انصاف کی تلاش. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    انصاف کی تلاش

    انصاف کی تلاش منصور آفاق یہ وہ کہانی ہے جو ہر گلی ہر چوک ہر دیوارہر اینٹ پر لکھی ہوئی ہے۔ اسے کئی ادوار میں گایا گیاہے۔کئی مقامات پر سنایا گیاہے۔ابو نواس نے اسے درِ کعبہ پر لٹکایا تھا ۔کیتھی نے اسے روم کے قدیم اوپرامیں پیش کیا تھا۔رسول حمزہ توف نے اسے داغستان کی پہاڑیوں پر لکھا۔یہ کہانی صرف اتنی ہے کہ سچ اور جھوٹ صدیوں سے دریا کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔یہ دریا نیل بھی ہوسکتا ہے سندھ بھی۔یہ جمنا کا کنارا بھی ہوسکتا ہے اور راوی کابھی۔بہرحال میں نے اسے دریائےراوی کے ساحلوں پر بُننا شروع کیا ۔دریا کے کنارے جھوٹ اور سچ آپس میں محو ِ…

  • پاگلوں کے ہمسائے میں عقلمندی. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    پاگلوں کے ہمسائے میں عقلمندی

    پاگلوں کے ہمسائے میں عقلمندی منصور آفاق ’’بھارت نے اربوں ڈالرز اپنے جنگی جنون کی نذر کر دیئے۔ تین سالوں کے دوران ساڑھے 12ارب ڈالرز غیر ملکی اسلحہ کی خریداری پر صرف کر دیئے۔ بھارتی لوک سبھا میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بھارت نے 12.4ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا ہے‘‘ یہ خبر پڑھ کر مجھے برمنگھم کے تلقین شاہ یاد آگئے جو ایک دن مسلسل بولتے چلے جارہے تھے کہ ”غربت انسانیت کی تضحیک ہے۔ جن قوموں نے تاریخ سے سبق حاصل کیا انہوں نے غربت کا خاتمہ کر دیا۔ ہماری الہامی کتاب میں…

  • آنے والا موسم . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    آنے والا موسم

    آنے والا موسم منصور آفاق تقریباً پونےدو ماہ ہوئے ہیں پانامہ کیس کا انتظار جاری ہے۔پوری قوم ہر ہفتے کے آغاز پرسپریم کورٹ کی کالز لسٹ دیکھتی ہے مگر اسے پانامہ کا نام فہرست میں نہیں دکھائی دیتا ۔انتظار کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ افواج پاکستان کے ترجمان نے بھی اظہار کیا ہے کہ پوری قوم کی طرح فوج بھی فیصلے کی منتظر ہے ۔ترجمان نے فیصلہ کے میرٹ کے متعلق بھی کچھ باتیں کی تھیں۔بات تو سچ ہے واقعی پوری قوم انتظار میں ہے۔جب میں پاکستان سے باہر تھاتو جس پاکستانی سے ملاقات ہوتی تھی وہ پانامہ سے متعلق پوچھتا تھا اب…

  • نون لیگ کا گھنٹہ گھر۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    نون لیگ کا گھنٹہ گھر

    نون لیگ کا گھنٹہ گھر منصور آفاق نون لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آکھڑی ہوئی ہیں ۔ایک نون لیگی نے مجھے کہاکہ ہم نے بے مہر کوفیوں کو چھوڑ دیا ہے اور اب ہم سیاست کے کربلا میں تن و تنہا کھڑے ہیں ۔اس جملے میں اتنی کاٹ تھی کہ ممکن تھا کہ میرے اندر کا پتھر پگھل کر آنکھوں میں سمٹ آتامگر مجھے مولانا فضل الرحمن یاد آ گئے ۔بے شک اس وقت ڈان لیکس کے معاملہ پر ٹویٹ ،پانامہ لیکس کافیصلہ ،عمران خان کے جلسے ،پیپلز پارٹی کی ترش زبان ،وکیلوں کا احتجاج فیملی اختلافات اور چین کی جمہوریت سے عدم دلچسپی جیسے مسائل نون لیگ کی…

  • نئے پاکستان کے خدوخال . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    نئے پاکستان کے خدوخال

    نئے پاکستان کے خدوخال منصور آفاق یہ بات طے ہے کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کو سرخرو کردیا ہے۔ انصاف کی تحریک نے کامیابی کی وادی میں پہلا قدم رکھ دیا ہے۔ امید کے چراغ روشن ہو گئے ہیں۔ تبدیلی کی شاخِ تمنا سے غنچوں کے چٹخنے کی آواز سنائی دی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے رستے میں موسم ِ بہار کو روک رکھا تھا انہیں رستہ سے اٹھا دیا گیا ہے۔ پتھرائے ہوئے وقت میں ذرا سی حرکت ہوئی ہے۔ زمین و آسماں کی گردشیں تھوڑی سی تیز ہوئی ہیں۔ جمے ہوئے دریا میں برف ٹوٹ ٹوٹ کر گر رہی ہے۔ بصارتوں میں ذرا سی بینائی لوٹ آئی…

  • نازکا کی پُر اسرار لکیریں . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    نازکا کی پُر اسرار لکیریں

    نازکا لائنز افسانوی لگتی ہیں مگر کیا کیا جائے وہ موجود ہیں اور چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ ہمارے اسرار کو کھول کر دکھائو مگر ماہرین خاموش ہیں ۔ تقریبا 200 مربع میل لکیروں کی مدد بنائی یہ تصویریں حیرت انگیز ہیں ۔ایک ایک تصویر ایک ایک فرلانگ پر پھیلی ہوئی ہے وسیع پیمانے پر بندروں کی تصویریں ،مکھیوں کی تصویریں مچھلیوں کی تصویریں ۔ چھتریوں کی تصویریں ، لینڈنگ زون ، یہ سب کچھ ہزاروں سال پہلے بنایا گیا ۔ انہیں دیکھنے کےلئے ضروری ہے کہ آدمی انہیں ہیلی کاپٹر یا جہاز میں بیٹھ کر دیکھے کیونکہ زمین سے تو کچھ اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ یہ…

  • محاسن ِ جمال ِ القران . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    محاسن ِ جمال ِ القران

    ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم ‘‘ ’’اللہ کے نام سے( شروع کرتا ہوں) ۔ (جو) بہت ہی مہربان ۔اور ہمیشہ رحم کرنے والا (ہے)‘‘۔(جمال القران ) اکثرمترجمین نے بسم اللہ کے جو تراجم کئے ہیں وہ تمام اپنی جگہ پر درست ہیں مگر جو جمال جو خوبصورتی پیر کرمؒ شاہ کے قلم سے طلوع ہوئی ہے وہ پہلے تراجم میں موجود نہیں ۔مثال کے طور پر کسی نے ترجمہ کیا ہے ’’ شروع کرتا ہوں میں ساتھ نام اللہ بخشش کرنے والے مہربان کے ۔ ‘‘ کسی نےلکھاہے ’’اللہ کے نام سے جورحمان و رحیم ہے ۔ ‘‘ ۔ کہیں یہ ترجمہ یوں ہوا ہے ۔’’اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع ہے جو نہایت بخشش والا بہت مہربان ہے ۔ ‘کہیں…