• لوڈ شیڈنگ سے جنگلات تک. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    لوڈ شیڈنگ سے جنگلات تک

    لوڈ شیڈنگ سے جنگلات تک منصور آفاق یہ شاید انیس سو نوے کی بات ہے ان دنوں شام کے سات سے آٹھ بجے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔جس پر لوگوں میں بڑی بے چینی پائی جاتی تھی ۔ایک محفل میں جب اس لوڈ شیڈنگ کے سبب حکومت ِ وقت پر کڑی تنقید ہوئی تواپنے وقت کے معروف ترین رائٹر اور دانشور نے حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یہ لوڈ شیڈنگ بہت اچھی لگتی ہے ۔ جیسے ہی شام ہونے لگتی ہے میں اپنے دادا کے زمانے والا لیمپ پرانی الماری سے نکالتا ہوں۔ اس کی چمنی کو اچھی طرح صاف کرتا ہوں۔ جلنے والے سوت کی پوزیشن درست…

  • خسارے کا کاروبار . منصور آفاز
    دیوار پہ دستک

    خسارے کا کاروبار

    خسارے کا کاروبار وہ شاہکار آگیا ہے جس کا انتظار تھا یعنی بجٹ آگیا ہے۔ سب سے زیادہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ صدر پاکستان کی تنخواہ میں چھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔جن کو پہلے صرف ماہانہ دس لاکھ روپے ملتے تھے ۔حسبِ ِروایت آٹا، دال، چاول ،دودھ ،مٹی کا تیل اور چینی وغیرہ تومہنگی ہونی تھیں سو ہوگئی ہیں مگر جوتے بھی مہنگے کردئیے گئے شاید ان کا غلط استعمال زیادہ ہونے لگا تھا۔بڑے بڑے لوگ ان سے سرفراز ہونے لگے تھے۔کپڑے بھی مہنگے کر دئیے گئے۔ سگریٹ کے ساتھ پان پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔بیڑی بھی مہنگی کر دی گئی…

  • گاڈ فادر کے بعد سسلین مافیا. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    گاڈ فادر کے بعد سسلین مافیا

    گاڈ فادر کے بعد سسلین مافیا تلخی ، تنائو ،بدمزگی جھگڑے تک پہنچتی ہوئی لگ رہی ہے ۔جب سے پانامہ لیکس کا کیس عدالت عظمی کی عمارت میں داخل ہوا ہے پوری قوم کی آنکھیں اُسی کے دروازے پر لگی ہیں اور حکومت کو بھی لگ رہا ہےکہ فیصلہ اُس کے حق میں نہیں آرہا۔سو حکومت پریشان ہے اور پریشانی سے نہال ہو کرایسے کام کرتی چلی جارہی ہے جس کی وجہ سے تلخی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ایک طرف سفید کا غذ پرحکومت جج صاحبان کے ریمارکس کوافسوسناک قرار دے رہی ہے تودوسری طرف سپریم کورٹ یہی کہہ رہی ہے کہ ہم دھمکیوں سے مرعوب…

  • وزیر اعظم ،شہباز شریف ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    وزیر اعظم ،شہباز شریف

    وزیر اعظم ،شہباز شریف منصور آفاق میں نے اپنے سولہ جنوری کے کالم میں لکھا تھا ’’سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو۔ لگ رہا ہے کہ پاناما کیس ایک نئے دور کی تمہید بننے والا ہے۔‘‘۔ میں خوش ہوں کہ دھمکیوں کے طوفانوں اور الزامات کی آندھیوں میں چلتی ہوئی جے آئی ٹی اپنی رپورٹ انصاف گاہ تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فریب کی گھٹا ٹوپ گھٹائیں چھٹ گئی ہیں ۔انصاف کی شعاعیں زمین تک آنے لگی ہیں ۔روشنی اور خوشبو کا سفر شروع ہونے والا ہے ۔فائلوں کی جیب تراشیاں کرنے والے گروپ کے پہلےآدمی کی گرفتاری قریب ہے ۔چار پانچ ہفتوں میں معاملہ چار پانچ سو…

  • نئے قائد انقلاب ۔ نواز شریف ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    نئے قائد انقلاب ۔ نواز شریف

    نئے قائد انقلاب ۔ نواز شریف منصور آفاق  یہ ایک انتہائی سنجیدہ ’’طربیہ ‘‘کالم ہے۔ برائے کرم اسے ’’طنزیہ ‘‘مت شمار کیجئے گا۔قوم کو مبارک ہوکہ اُس کی دعائیں قبول ہو گئی ہیں۔ نواز شریف ا یک انقلابی لیڈر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ایک نظریاتی شخص ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ انقلاب کے پروگرام کے مطابق اکتوبر میں نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونگے۔ محترمہ کلثوم نواز الیکشن جیتنے کے بعد وزیر اعظم بنا دی جائیں گی اور ان کے شوہر کی حیثیت سے ’’قائد انقلاب‘‘ ان کے ساتھ وہاں قیام فرمائیں گے۔ جیسے بھارت میں نااہل وزیر اعلیٰ لالو پرشاد اپنی بیوی کے وزیر…

  • تحریک انصاف کی تحلیل نفسی . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    تحریک انصاف کی تحلیل نفسی

    تحریک انصاف کی تحلیل نفسی منصور آفاق محترمہ فردوس عاشق اعوان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے پربہت سے دوستوں نے کالم لکھے۔ ہر کالم کے چہرے پر تکلیف ہویدا تھی ۔ہر ہر سطر کا ماتھا شکنوں سے بھرا ہوا تھا۔ رئوف کلاسرا نے تنویرحسین ملک کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کے ساتھ کچھ پرانی یادوں پر پڑی ہوئی گرد اپنے تند وتیز قلم سے جھاڑ دی۔ سہیل وڑائچ نے شاعرانہ تعلی کا سہارا لے کر فردوس عاشق اعوان کی شمولیت سے مزاح کشید کرنے کی کوشش کی۔ اور سلیم صافی نے تو’’اِس شمولیت‘‘ پر اتنے غصے کا اظہار کیا کہ پوری تحریک انصاف کی تحلیل نفسی کر کے…

  • گھوڑا فائرنگ کی رینج سے باہر نکل آیا ہے , منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    گھوڑا فائرنگ کی رینج سے باہر نکل آیا ہے

    گھوڑا فائرنگ کی رینج سے باہر نکل آیا ہے منصور آفاق تاریخ جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہم اُس سے سبق سیکھنے والوں میں سے نہیں ۔ہمیں صرف اقتدار کی ضرورت ہے زر زن اور زمین توہم خود حاصل کر لیتے ہیں۔ ہمارا مستقبل تابناک ہے ۔ہمیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ۔ کمزور کےلئے ممکن نہیں کہ وہ طاقت ور کا کان پکڑ سکے ۔ہم قاضی القضا کے بدلنے کا اختیار رکھتے ہیں ۔ہم صاف شفاف لوگ ہیں ۔ہمارے کپڑے دیکھ لو کیاکہیں کوئی داغ نظر آرہا ہے ۔ہم نواز شریف بھی ہیں شہباز شریف بھی ۔ہم رانا ثنااللہ بھی ہیں اور طلال چوہدری بھی۔ ہم مریم نواز بھی…

  • لندن کی سیاہ آگ. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    لندن کی سیاہ آگ

    لندن کی سیاہ آگ منصور آفاق گرین فیل ٹاور لندن کے امیر ترین علاقے میں تھا مگراس میں غریب ترین لوگ رہتے تھے ۔چوبیس منزلہ اس عمارت میں تقریباًچھ سو لوگ آباد تھے ۔یہ لندن کی ایک لوکل کونسل کی ملکیتی عمارت تھی ۔آباد کاروں میں زیادہ تر لوگ پناہ گزین تھے ۔ خاص طور پرشامی پناہ گزین ۔کچھ افریقی ممالک سے بھی تعلق رکھتے تھے ۔یہ سب وہ لوگ تھے جوانتہائی برے حالات سے نکل کر برطانیہ پہنچے تھے اور خوش تھے کہ وہ ایسے ترقی یافتہ ملک پہنچ گئے ہیں جہاں انسانی زندگی کی بڑی اہمیت ہے ۔اب انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی ۔ وہ اب بارود کی…

  • پاکستانی قوم کا استعارہ ۔صادقین کا تھور. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    پاکستانی قوم کا استعارہ ۔صادقین کا تھور

    پاکستانی قوم کا استعارہ ۔صادقین کا تھور منصور آفاق دنیا میں پاکستان کےبہت سے نام ہیں ۔قوس ِ قزح کے رنگوں پر لکھے ہوئے ان ناموں میں پاکستان کاایک اہم ترین نام ’’صادقین ‘‘ بھی ہے ۔گزشتہ دنوں صادقین کی 87 ویں سالگرہ پر سرچ انجن گوگل نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل بنا یا تومیری روح میں ایک عجیب سی فرحت کا احساس ہوا۔ویسے تو میری صادقین سےروزانہ ملاقات ہوتی ہے۔ یہاں برطانیہ میں صادقین کی ایک تصویر میرے لیونگ روم میںموجود ہے اور میں جب پاکستان جاتا ہوں تو میرا قیام شعیب بن عزیز کے گھر میں ہوتا ہے جہاں صادقین کی کئی پینٹنگ ہیں…

  • فیصلہ اور اس کے بعد ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    فیصلہ اور اُس کے بعد

    فیصلہ اور اُس کے بعد منصور آفاق انتظارگاہ میں بیس کروڑ پاکستانیوں کے دل دھڑک رہے ہیں ۔فیصلہ پھر محفوظ ہوگیا ہے۔امیدکے پرندے دونوں طرف اڑ رہے ہیں مگر دشتِ امکاں میں وزیر اعظم کی نااہلی کے نقشِ پا قدم قدم یادگار بن چکےہیں ۔میری چشم ِ توجہ میں آٹھ معاملات بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔میں نے انہی کی روشنی سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے ۔ پہلا معاملہ ۔ پانچ صاحبان ِ انصاف کا بنچ تھا۔ان میں دونےپہلےوزیر اعظم کو نااہل قرار دے دیا۔اِس وقت اگر باقی تین ججوں میں سے ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دے دیا تو نااہلی کی تصویرمنظر نامہ پر ابھر آئے گی…