مارشل لا کی آہٹ؟
مارشل لا کی آہٹ؟ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں۔ میں نے اس کامیابی کو سمجھنے کی کوشش کی۔ مختلف دہشت گردی سے جڑے ہوئے معاملات کو دیکھا تومجھے لگا کہ واقعی وہ درست رہے ہیں۔ کیونکہ اس وقت میانوالی کے ایک بہت ہی پسماندہ گائوں میں آیا ہوا ہوں۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ پی ٹی وی کے لئے اپنے لکھے ہوئے ڈرامہ سریل ’’نمک ‘‘ کی ریکارڈنگ کے لئے دریائے سندھ کے کنارے آباد ایک گائوں ’’ککڑاں والا‘‘ میں مقیم ہوں اور یہاں پچھلے اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی نہیں گئی۔ یعنی لوڈ شیڈنگ کا…
چینی سفیر کے ساتھ شام کے کچھ لمحے
چینی سفیر کے ساتھ شام کے کچھ لمحے گزشتہ شام چینی سفیر سن و ی ڈونگ کے ساتھ گزاری۔ اس شام میں اور بھی بہت سے احباب شریک تھے ۔مجيب الرحمٰن شامی تھے ۔شعیب بن عزیز تھے حفیظ اللہ نیازی تھے ۔ سلیم بخاری اور میاں سیف الرحمٰن بھی موجود تھے ایک بلاگر بھی تھے ۔سنا ہے اِن بلاگر صاحب سے ’’اہل‘‘ صدرِ مسلم لیگ بھی خاصے متاثر ہیں اورمریم نواز بھی۔ (پاکستانی سیاست بھی ان دنوں سوشل میڈیا کی چیز بن چکی ہے ۔)جب چینی سفیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں زیادہ پروجیکٹس پر سرمایہ کاری کی ہے کچھ پروجیکٹس کےلئے قرض بھی دیا مگر وہ صرف…
امید کی آخری شمع
امید کی آخری شمع میں نے جب شعور کے شہر میں قدم رکھاتو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت تھی۔ مجھے اتنا یاد ہے کہ ہمارے گھر کے قریب ایک ڈپوتھا جہاں سے کارڈدکھاکر آٹا اور چینی ملتے تھے۔وہاں اکثر قطار لگی ہوئی ہوتی تھی مگر لوگ کہتے تھے کہ حالات ایوب خان کے دور ِ حکومت سے بہترہیں جب حبیب جالب کہاکرتے تھے بیس روپیے من آٹا۔ اور اس پربھی ہے سناٹا۔ صدر ایوب زندہ۔پھر اس حکومت کے خلاف جلسے جلوس ہونے لگے ۔لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیل میں ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا ایک رات پولیس والوں نے ہمارے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا میرے بڑے…
عمران خان کے لئے ایک مشورہ
عمران خان کے لئے ایک مشورہ میں نے جب شعور کے شہر میں قدم رکھاتو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت تھی۔ مجھے اتنا یاد ہے کہ ہمارے گھر کے قریب ایک ڈپوتھا جہاں سے کارڈدکھاکر آٹا اور چینی ملتے تھے۔وہاں اکثر قطار لگی ہوئی ہوتی تھی مگر لوگ کہتے تھے کہ حالات ایوب خان کے دور ِ حکومت سے بہترہیں جب حبیب جالب کہاکرتے تھے بیس روپیے من آٹا۔ اور اس پربھی ہے سناٹا۔ صدر ایوب زندہ۔پھر اس حکومت کے خلاف جلسے جلوس ہونے لگے ۔لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیل میں ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا ایک رات پولیس والوں نے ہمارے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا…
2025 کے کچھ مناظر
2025 کے کچھ مناظر جنوری 2025 ء ایک اعلیٰ عدالت میں ایک اہم فیصلہ سنایا جارہا ہے۔ بے شمار ٹی وی کیمروں نے چیف جسٹس کا کلوزاپ بنارکھا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اپنا مختصر فیصلہ پڑھنا شروع کرتے ہیں سٹل کیمروں کی بیم لائٹس کی تیز چمک آنکھوں کو چندھیانے لگتی ہیں۔ ”جنرل ضیاء الحق“ کو 1977ء میں مارشل لگانے پر سزائے موت سنائی جاتی ہے اور سپریم کورٹ کے ان تمام جج صاحبان کو عمر قید کی سزادی جاتی ہے۔ جنہوں نے نظریہ ضرورت کے تحت اسے قانونی تحفظ فراہم کیا تھا۔ کیونکہ پاکستانی آئین میں نظریہء ضرورت نام کی کوئی شق نہ کبھی پہلے موجود تھی اور…
آمروں کی داشتہ
آمروں کی داشتہ ہجو کے لغوی معنی مذمت ، برائی اور بدگوئی کے ہیں ۔ اصطلاحِ شاعری میں ہجو اُس نظم کو کہتے ہیں جِس میں کسی دوسرے شخص کی برائی بیان کی گئی ہو اور اُس کے عیب گنائے گئے ہوں ۔ہجوگوئی ایک بہت قدیم صنف ِ شعر ہے۔ عربی اور فارسی زبان میں اس کی بے انتہا مثالیں موجود ہیں۔ اردو زبان میں ہجولکھی گئی مگراس کا انداز بدل دیا گیا۔ اِسے علیحدہ ایک صنف کے طور پر بہت کم لکھا گیاہے۔ سودا کے دور میں اس صنف کو بہت زیادہ عروج ملامگر اس کے بعد اس کی قسمت میں زوال ہی رہا سب سے مشہور ہجو فارسی…
عمران خان اور الطاف حسین.
عمران خان اور الطاف حسین کسے ووٹ دیا جائے، اس وقت یہ سوال ہر سوچنے والے پاکستانی کے دماغ میں سلگ رہا ہے ۔پیپلز پارٹی سے قوم مایوس ہو چکی ہے۔مسلم لیگ نون نے بھی پچھلے پانچ سال میں اپنی جس کارکردگی کاپنجاب میں مظاہرہ کیا ہے وہ پیپلز پارٹی سے زیادہ مختلف نہیں،امیدوبیم کے بیج لٹکتی ہوئی نگاہیں صرف عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔اگرچہ تحریکِ انصاف ، پی پی پی اور نون لیگ سے بہت بہتر ہے مگریہ بھی سچ ہے کہ اس کے آنے کے باوجود کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔صرف اتنی توقع ہے کہ کسی حدتک کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا۔عمران خان سے…
چاہِ یوسف سے صدا
چاہِ یوسف سے صدا یہ اس دور کی بات ہے جب یوسف رضا گیلانی جیل میں ہوا کرتے تھے۔انہی دنوں میری شاعری کا مجموعہ ”نیند کی نوٹ بک“ شائع ہوا تھا میں اس کی تقریب ِ رونمائی میں شرکت کیلئے برطانیہ سے لاہورآیا تھا۔ تقریب کا اہتمام عطاء الحق قاسمی نے کیا تھا۔ احمد ندیم قاسمی نے صدارت فرمائی تھی اور احمد فراز اور ڈاکٹر سلیم اختر جیسے لوگوں نے کتاب کے حوالے سے مضامین پڑھے تھے وہ لمحے میری زندگی میں ایک یادگار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تقریب کے بعد احمد فراز نے مجھے اسلام آباد آنے کو کہا تو میں نے اس شرط پر ان کی دعوت قبول…
تعبیریں بتانے والوں کے نام
تعبیریں بتانے والوں کے نام پہلا خواب: خانہٴ لاشعور میں کھڑکیاں بج رہی تھیں۔ اسلام آباد لوٹاجا رہا تھا۔ سڑکوں پر اندھیرے رقص کر رہے تھے ۔گاڑیوں کی لائٹس میں نقاب پوشوں کے چہرے چمک رہے تھے۔ بارشِ سنگ جاری تھی۔ چمکتی بجلیوں میں پنجابی فلموں کے ہیرو صور اسرافیل پھونک رہے تھے۔ بادلوں میں روشنیوں کی رقاصہ آخری کتھک ناچ رہی تھی۔ بھادوں بھری شام کے سرمئی سیال میں زمین ڈوبتی چلی جا رہی تھی۔ پگھلا ہوا سیسہ سماعت کا حصہ بن گیا تھا۔ مرتے ہوئے سورج کی چتا میں ڈوبتے ہوئے درخت چیخ رہے تھے۔ پرندوں کے پروں سے آگ نکل رہی تھی۔ ٹوٹتے تاروں کے مشکی گھوڑوں…
نگران حکومت کا دورانیہ
نگران حکومت کا دورانیہ نون لیگ کے قلمی خدمت گارچند نشستوں پر نون لیگ کی فتح کا ابھی تک لفظی جشن منارہے ہیں۔ لفظوں کی آتش بازی جاری ہے ۔ ابلاغ کے ہر ڈھول پر بیانات تھاپ کی طرح بج رہے ہیں۔ شور بپا ہے کہ دیکھا لوگوں نے نون لیگ کو ووٹ دیئے ہیں۔ فتح کے نشے میں بدمست لوگوں کو کون سمجھائے کہ لوگ بیچارے کیا کرتے،انہیں دو میں سے کسی ایک حکومت کا انتخاب کرنا تھا۔ لوگوں نے دیکھا کہ ایک تو وہ حکومت ہے جو ان پر بجلی بند کر سکتی تھی سو اس نے بند کر رکھی ہے، جو ان کے مال یعنی روپے کی…