• بیچاری گاجر۔ منصور آٖفاق
    دیوار پہ دستک

    بیچاری گاجر

    بیچاری گاجر منصورآفاق برطانیہ میں اردو شاعری کے مستقبل کے سفر پرغور کرتے ہوئے مجھے وہ گاجر یاد آگئی جسے پرانے زمانے میں گدھے کے منہ سے تین چار انچ آگے سر کے ساتھ باندھ دیا جاتا تھا اور گدھا اس کے حصول کی خواہش میں اس وقت دوڑتا رہتا تھاجب تک منزل نہیں آجاتی تھی۔ میں نے بر منگھم کے چوبیس سالہ نوجوان یاسر عرفان سے ملنے کے بعدسوچا کہ سفر کے اختتام پر گدھے کو تو شاید گاجر مل جاتی ہو گی مگر برطانیہ میں اردو شاعری کے مسافروں کوبھی گاجر ملنے کا امکان کم ہی نظر آتاہے۔ یاسر عرفان برمنگھم میں پیدا ہوا اردو اس کی مادری…

  • چیخوں میں بدلتے ہوئے نغمے ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    چیخوں میں بدلتے ہوئے نغمے

    چیخوں میں بدلتے ہوئے نغمے منصور آفاق میں اس وقت مانچسٹر میں ہوں ۔ابھی تھوڑی دیر پہلے وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑا تھا ۔برمنگھم جانے کےلئے ٹرین کا انتظار کررہا تھا ۔اچانک ایک زور دار دھماکے نے سماعت کی کرچیاں بکھیر دیں ۔بڑی مشکل سے اپنے آپ کو سنبھالااور جلدی سے اسٹیشن سے باہر نکل آیا۔ دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے بالکل قریب مانچسٹر ایرینا میں ہواتھا۔باہر چیخیں تھیں ، شور تھا ۔لوگ ہی لوگ تھے ۔مانچسٹر ایرنیا سے نکلتے ہوئے لوگ ۔ادھر میری ٹرین بھی آگئی تھی ۔آخری ٹرین تھی ۔مس نہیں کی جا سکتی تھی ۔ میں واپس اسٹیشن کی الیکڑانک سڑھیوں پر دوڑتا ہوا پلیٹ فارم پر پہنچ…