• آئو صلح کرلیں . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    آئو صلح کرلیں

    آئو صلح کرلیں کشمیر کے لئے ہونے والی ایک جنگ جو پچھلے ساٹھ برس سے مسلسل زمینی اور ذہنی محاذوں پر لڑی جارہی ہے ۔جس میں فتح کے جشن بھی ہیں اور شکست کے آنسو بھی۔ ’’چھمب جوڑیوں‘‘ کی فتح بھی ہے اور’’ رن کچھ ‘‘کا معرکہ بھی ۔چھ ستمبر کی صبح بھی ہے سترہ دسمبر کی شام بھی ۔ سقوط ِ ڈھاکہ کی دردبھری رات بھی ہے اورکارگل کے شہیدوں کاپُرسعادت لہو بھی ۔ بیانوے ہزارفوجیوں کے ماتھوں پر قیدیوں کے لکھے ہوئے نمبر بھی ہیں اور شملہ کی میزوں پر تحریر ہونے والا عہدنامہ بھی۔ غربت کے اندھے کنویں میں گرتی ہوئی دونوں طرف کے عوام بھی ہیں…