اختتامی اجلاس کا صدر
اختتامی اجلاس کا صدر 1347ء کی ایک خوب صورت رات تھی ۔غرناطہ کے الحمرا میں الف لیلیٰ داستان سنائی جا رہی تھی اُس وقت کی مشہور داستان گو کلثوم بن عذیر نے شہزادوں اور شہزادیوں کو اپنی کہانی کے حصار میں قید کر رکھا تھا ۔ لاہور کے الحمرا میں کئی سو سال بعد پھر وہی کہانی اپنے پر پھیلاتی جا رہی تھی، ماحول پروں کی دھیمی دھیمی پھڑپھڑاہٹ میں سحر زدہ ہو چکا تھا یہاں داستان گو چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل عطاالحق قاسمی تھے۔یہ پانچویں الحمرا انٹرنیشنل کانفرنس تھی ۔اِس کانفرنس میں عطاء الحق قاسمی نے پاکستان کی تقریباً ایک سو سے زائد اہم شخصیات کو اپنی یادیں لوگوں…