بھارت کا پاکستان پر ایک اور حملہ
جنگ کے میدان بدل جارہے ہیں ۔سائبر کی دنیا میں بھی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ بی بی سی کے مطابق یورپی یونین میں کام کرنے والی ایک تحقیقی ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں 260 سے زائد ایسی فیک نیوز ویب سائٹس کا کھوج لگایا ہے جو انڈین حکومت کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ریسرچ گروپ ‘ڈس انفو لیب’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ویب سائٹس انڈیا کے مفاد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر انداز ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں جو بارہا پاکستان پر تنقید کرتی پائی گئی…
آئو صلح کرلیں
آئو صلح کرلیں کشمیر کے لئے ہونے والی ایک جنگ جو پچھلے ساٹھ برس سے مسلسل زمینی اور ذہنی محاذوں پر لڑی جارہی ہے ۔جس میں فتح کے جشن بھی ہیں اور شکست کے آنسو بھی۔ ’’چھمب جوڑیوں‘‘ کی فتح بھی ہے اور’’ رن کچھ ‘‘کا معرکہ بھی ۔چھ ستمبر کی صبح بھی ہے سترہ دسمبر کی شام بھی ۔ سقوط ِ ڈھاکہ کی دردبھری رات بھی ہے اورکارگل کے شہیدوں کاپُرسعادت لہو بھی ۔ بیانوے ہزارفوجیوں کے ماتھوں پر قیدیوں کے لکھے ہوئے نمبر بھی ہیں اور شملہ کی میزوں پر تحریر ہونے والا عہدنامہ بھی۔ غربت کے اندھے کنویں میں گرتی ہوئی دونوں طرف کے عوام بھی ہیں…
پاگلوں کے ہمسائے میں عقلمندی
پاگلوں کے ہمسائے میں عقلمندی منصور آفاق ’’بھارت نے اربوں ڈالرز اپنے جنگی جنون کی نذر کر دیئے۔ تین سالوں کے دوران ساڑھے 12ارب ڈالرز غیر ملکی اسلحہ کی خریداری پر صرف کر دیئے۔ بھارتی لوک سبھا میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بھارت نے 12.4ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا ہے‘‘ یہ خبر پڑھ کر مجھے برمنگھم کے تلقین شاہ یاد آگئے جو ایک دن مسلسل بولتے چلے جارہے تھے کہ ”غربت انسانیت کی تضحیک ہے۔ جن قوموں نے تاریخ سے سبق حاصل کیا انہوں نے غربت کا خاتمہ کر دیا۔ ہماری الہامی کتاب میں…