• نئے پاکستان کے خدوخال . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    نئے پاکستان کے خدوخال

    نئے پاکستان کے خدوخال منصور آفاق یہ بات طے ہے کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کو سرخرو کردیا ہے۔ انصاف کی تحریک نے کامیابی کی وادی میں پہلا قدم رکھ دیا ہے۔ امید کے چراغ روشن ہو گئے ہیں۔ تبدیلی کی شاخِ تمنا سے غنچوں کے چٹخنے کی آواز سنائی دی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے رستے میں موسم ِ بہار کو روک رکھا تھا انہیں رستہ سے اٹھا دیا گیا ہے۔ پتھرائے ہوئے وقت میں ذرا سی حرکت ہوئی ہے۔ زمین و آسماں کی گردشیں تھوڑی سی تیز ہوئی ہیں۔ جمے ہوئے دریا میں برف ٹوٹ ٹوٹ کر گر رہی ہے۔ بصارتوں میں ذرا سی بینائی لوٹ آئی…