انصاف کی تلاش
انصاف کی تلاش منصور آفاق یہ وہ کہانی ہے جو ہر گلی ہر چوک ہر دیوارہر اینٹ پر لکھی ہوئی ہے۔ اسے کئی ادوار میں گایا گیاہے۔کئی مقامات پر سنایا گیاہے۔ابو نواس نے اسے درِ کعبہ پر لٹکایا تھا ۔کیتھی نے اسے روم کے قدیم اوپرامیں پیش کیا تھا۔رسول حمزہ توف نے اسے داغستان کی پہاڑیوں پر لکھا۔یہ کہانی صرف اتنی ہے کہ سچ اور جھوٹ صدیوں سے دریا کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔یہ دریا نیل بھی ہوسکتا ہے سندھ بھی۔یہ جمنا کا کنارا بھی ہوسکتا ہے اور راوی کابھی۔بہرحال میں نے اسے دریائےراوی کے ساحلوں پر بُننا شروع کیا ۔دریا کے کنارے جھوٹ اور سچ آپس میں محو ِ…
نیا وزیراعظم
نیا وزیراعظم مںصور آفاق میں نے نون لیگ کے اہم کارکن سے سوال کیا کہ ’’نون لیگ میں سب سے زیادہ شریف آدمی کون ہے جو شریف فیملی کا دلی طور پرہمدرد بھی ہو‘‘ تو اس نے خاصی دیر سوچا اور پھر بولا ’’پیر امین الحسنات شاہ ‘‘۔ میں نے حیرت سے کہا’’انہیں تو نواز شریف نے فل وفاقی وزیر بھی نہیں بنایا تھا۔ وزیر مملکت بنایا ہوا تھا۔ حالانکہ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔ میں نےبڑے بڑے لوگوں کو ان کے پائوں میں بیٹھے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘ وہ کہنے لگا ’’ شریف آدمی ہونے کے نقصان بھی توہوتےہیں ‘‘۔ میں نے کہا۔ ’’ ممکن ہے…
بچے جمہورے سے مکالمہ
بچے جمہورے سے مکالمہ ’’بچے جمہورےیہ جمہوریت ہے۔اس کے خلاف ڈگڈگی مت بچا۔بڑی مشکلوں سے ہاتھ آئی ہے ۔ بندوقوں کی چھائوں سے چرا کرلائی گئی ہے۔ مشین گنوں کی لبلبلی کے باندھی گئی تھی ۔ سارے برامدے میں بارودی سرنگیں بچھی ہوئی تھیں ۔تُو نہیں جانتا اِس ’’ہیروین ‘‘ کو ۔اِس ’’عوام زادی‘‘کےلئے نجانے کتنے فلمی ہیرو قربان ہوچکے ہیں. بچہ جمہورے ۔یہ منتر مت پڑھ ۔ایسی بری بری باتیں اتنے اچھے اچھے لوگوں کے بارے میں ۔اپنے چہرے پر سیاہی مت لگا۔ اپنے رخساروں پر کالک مت تھوپ ۔ان کے لباس تو دیکھ ،اکڑے ہوئے ۔اجلے اجلے ۔لٹھے کے تھان ،ان کی اجلی اجلی گاڑیاں دیکھ ۔جیسے ابھی…
اگست آنے والا ہے
اگست آنے والا ہے دو دنوں کے بعداگست کا مہینہ شروع ہونے والا ہے ۔علم اعداد اور علم نجوم کے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کےلئے سعد مہینہ ہے۔یعنی بہتری کا مہینہ ہے ۔نئی اور اچھی اچھی تبدیلیوں کا مہینہ ہے ۔بے شک یہ وہی مہینہ ہے جس میں ایک نئی قوم کی تحلیق ہوئی تھی۔اِسی مہینے اُس ساعتِ پُرنور و ضیا بخش نمودار ہوئی تھی جس کےلئے وقت نے کئی صدیاں کرب کے دوزخ میں تڑپ تڑپ گزاری تھیں۔اسی مہینے ہم ایک نئے عہد کی تمہید بنے تھے۔ گذشتہ اگست میں انہی ستارہ شناسوں کے عمران خان کو کہا تھا کہ فتح تیرے پاﺅں میں ہے اور نواز…
عمران خان کی دلجوئی کےلئے
عمران خان کی دلجوئی کےلئے عمران خان صاحب ِ مطالعہ شخص ہیں مگرانہوں نے زیادہ تر کتابیں انگریزی زبان میں لکھی ہوئی پڑھی ہیں۔مجھے یقین ہے میں اس وقت عمران خان کو جس تحریر کی طرف متوجہ کرنا چاہ رہا ہوں وہ ان کی نظر سے پہلے نہیں گزری ہوگی ۔اور یہ توقع بھی ہے کہ یہ تحریر انصاف پران کے غیرفانی اعتماد کواور تروتازہ کردے گی ۔وہ ایک نئی امنگ ، ایک نئی جستجو ،ایک نئے ولولے اور نئے پاکستان کے ایک نئے خواب کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں گے یہ پیراگراف میں نے ابوالکلام آزاد کی کتاب ”قولِ فیصل “ سے لئے ہیں ۔جو ایک مقدمے کے…
تیرے گھر کے سامنے
دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے عمران خان نے رائیونڈ مارچ کااعلان کیا اور لائل پور تک دھائی سنائی دی ۔ٹانگیں توڑنے والے گنڈاسے ہاتھوں میںلے کر گھروں سے نکل آئے ۔نوری نتوں اور مولا جٹوں کے ڈائیلاگ ٹی وی چینلوں پر گونجنے لگے۔مجھے ایسا لگا جیسے کسی جیالے عاشق نے کسی غیر ت مند گھر کے باہر ڈیرے ڈالنے کا اعلان کردیا ہو ۔وہ گانا یاد آگیا. اک گھر بنائوں گا تیرے گھر کے سامنے دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے عمران خان نے رائیونڈ میں گھر بنانے کا تو کبھی نہیں سوچا ۔البتہ وہاںکچھ دیر کیلئے یا کچھ دنوں کیلئے دنیا بسانے کا ارادہ ضرور رکھتے…
مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا
مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا برمنگھم میں ہونے والی پانی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میںوارک یونیورسٹی کی ایک پروفیسر نے کہا تھاپانی کا تنازعہ برصغیر میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ۔ابھی تکاگرچہ اس الزام کی حیثیت متعین نہیں ہو سکی کہ پاکستان میں آنے والے سیلابوںمیں بھارت کاکردار ہے یا نہیںکیونکہ موسمی تغیرات کو اکیسویں صدی کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جارہا ہے ۔لیکن یہ بات طے ہے کہ بھارت نے جب دریاﺅں میں پانی چھوڑا اس کی اطلاع پاکستان کو نہیں دی یقینااس عمل کو بھارت کی طرف سے آبی جارحیت قرار دیا جاسکتا ہے مگر جہاں بارودی جارحیت…