عمران خان کی فتح کے عوامل
عمران خان کی فتح کے عوامل ’روباہ ‘فارسی زبان میں لومڑی کو کہتے ہیں،اسی’ روباہ ‘ سے’ روباہی‘ کا لفظ نکالاگیاجسے علامہ اقبال نے یوں استعمال کیا تھا ’ اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی ‘مگرمیں اسوقت اللہ کے شیروں کی بات نہیں کر رہامیرا موضوع وہ روباہ مزاج شیر ہیں جوابھی چند دن پہلے مینار پاکستان کے سائے تلے عمران خان کا جلسہ دیکھ کر سہم گئے تھے اور اپنے آپ کو دلاسے دینے کیلئے طرح طرح کی تاویلیں تراشتے رہے ۔حتیٰ کہ یہاں تک کہہ دیا کہ” یہ جلسہ آئی ایس آئی کے چیف کے دفتر کی پیدوار ہے“جس پر میں دیر تک یہی سوچتا ہے کہ…
جلسہ
جلسہ مینار پاکستان کو جانے والے تمام راستے کنٹینرز اور خار دار تاروں سے بند کر دئیے گئے۔ٹیلی ویژن چینلزکو مسلسل لائیو کوریج سے روک دیا گیا۔لاہور میں چلنے والی سرکاری بس سروس بند کر دی گئی۔اس کے باوجود مختلف گلیوں اور راستوں سے کئی کئی میل پیدل چل کرلاکھوں لوگ مینار پاکستان تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹس کو، برقرار رکھنے والی قوتوں کی تمام تر پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی ہے ۔انہیں نظر آر ہاہے کہ عمران خان کا” طوفان“ سچ مچ سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔منافقت اور مفادپرستی کی سب دیواریں تہس نہس کر دے گا۔ظلم اور کرپشن کی مضبوط اور بلند وبالا عمارتیں ہوا کے…