عمران خان منی ٹریل کا مقابلہ جیت گئے؟
عمران خان منی ٹریل کا مقابلہ جیت گئے؟ منصور آفاق میں جب لندن جاتا ہوں تو اکثرمیری رہائش ایک دوست کے پاس ایکٹن ٹائون میں ہوتی ہے اور جس دوست کے ساتھ سارا دن گھومنا ہوتا ہے وہ وکٹوریہ ٹرین اسٹیشن کے قریب رہتا ہے۔ سو میں صبح صبح ایکٹن ٹائون سے انڈرگرائونڈ ٹرین کی ڈسٹرکٹ لائن پر بیٹھتا ہوں جو مجھے تقریباً آدھ گھنٹے میں وکٹوریہ لے جاتی ہے۔ اس تیز رفتار انڈر گرائونڈ ٹرین میں سفر کے دوران میری نظر ہر آنے والے اسٹیشن پر ہوتی ہے کہ کہیں جلدی میں وکٹوریہ اسٹیشن گزر نہ جائے۔ جیسے ہی سائوتھ کیسنگٹن کا اسٹیشن آتاہے، میں سیٹ سے اٹھ کردروازہ…