کیا الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن ختم کرسکتا تھا
کیا الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن ختم کرسکتا تھا پیپلز پارٹی کے وزیر قانون نے کہا ہے کہ ہم بھی جعلی ڈگری والوں کے خلاف ہیں ان کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئے ۔کیا کہنے،کس دھڑلے سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں آدمی پریشان ہوجاتا ہے۔ یہ ابھی کل کی بات ہے جب جمشید دستی کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی تھی اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرانے کے بجائے اسے مظفر گڑھ سے پھر ایم این اے کا ٹکٹ دے دیا تھا بلکہ اس وقت کے پیپلزپارٹی کے وزیراعظم نے اس کی انتخابی مہم میں شرکت کی تھی اور دوسری بار ایم این اے…