ن لیگ کے حق میں کلمہٴ خیر
ن لیگ کے حق میں کلمہٴ خیر چوہدری سرور کے گورنر پنجاب ہونے کے امکانات پر بہت سے لوگ ناراض ہیں۔ اس سلسلے میں کئی بیانات شائع ہوچکے ہیں، بہت سے کالم بھی لکھے جا چکے ہیں۔کسی نے انہیں ”لاٹ صاحب “کہہ کر مخاطب کیا ہے تو کسی نے ”ان کیلئے امپونڈ گورنر“ کی اصطلاح استعمال کی ہے۔ میں نے تکلیف زدہ احباب کے پیٹ کے ایکسرے کرنے کی کوشش کی ہے تو معلوم ہوا ہے کہ اس درد کا سبب صرف اتنا ہے کہ وہ برطانیہ سے کیوں آئے ہیں۔ بھئی وہ چلے گئے تھے اس لئے واپس آئے ہیں۔ بے شک انہوں نے برطانوی شہریت حاصل کر لی…
فلسطین کیلئے بارگاہِ رسالت میں استغاثہ
فلسطین کیلئے بارگاہِ رسالت میں استغاثہ میرے آقا ﷺ میرے مولاﷺ!یہ کیا …. کیسے ستم کی داستاں میرے رگ و پے میں سرایت کر گئی ہے کہ تیرے نعت گوکومرثیہ لکھنا پڑا ہے۔ نواح ِ کربلا میں ظلم کی کیسی کہانی وقت بُنتا جارہا ہے۔ مجھے لگتا ہے شاید اس قریۂ کرب و بلا کی قسمتِ خوں ریزمیں بس مرثیے لکھے ہوئے ہیں ۔ مجھے اس شہرکی تاریخ کو معلوم کرنا ہے۔ مجھے یہ سوچنا ہے کہ آدمی کے خون کی یہ خاک پیاسی اس قدر کیوں ہے ۔ یہی سے باپ کیوں بچوں کی لاشیں اپنے ہاتھوں پر اٹھاتے ہیں۔ یہیں پر مائوں کی قسمت میں کیوں لکھا گیا…
وزیر اعظم کےلئے دعا
وزیر اعظم کےلئے دعا منصور آفاق میں اُس وقت جہاز میں تھا جب سہون شریف میں بم دھماکہ ہوا ۔بے نظیر بھٹوایئر پورٹ اسلام آباد پر اترتے ہی جس تکلیف دہ خبر نے میرا استقبال کیا وہ یہی تھی ۔جنرل راحیل شریف بہت شدت سےیاد آئے ۔اسلام آباد میں افواج ِ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کئی احباب سے ملاقات ہوئی ۔وہ اپنے موجودہ چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے حوالے سے بڑے پُر اعتماد ہیں ۔رات ڈھلنےتک جب مجھے ایک سو کے قریب دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ملی تولگا کہ فوج کا اپنے چیف پر اعتماد درست ہے اورجب خبر آئی کہ پاکستان نے افغان سرحد کےاس…