دھرتی ماں کا دن
دھرتی ماں کا دن آج دنیا بھر میں مدر ڈے منایا جا رہا ہے۔ بے شک ہم پاکستانی بھی اپنی ماؤں سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں مگر اُس ماں کا کسی کو خیال نہیں جسے ہم سب دھرتی ماں کہتے ہیں۔کاش ایک دن ہم اس کا دن بھی مناتے۔ اس دن اور کچھ نہ کرتے صرف اتنا طے کر لیتے کہ آج دھرتی ماں کے چہرے پر کوئی زخم نہیں لگایا جائیگا۔ آج اس ماں کے کپڑے لیراں لیراں نہیں کئے جائینگے ۔آج کوئی اُس ماں کو بے آبرو نہیں کرے گا۔آج اس کی عزت و عظمت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔آج اس کی…